08/22/2026
ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے علاقہ تھانہ کوٹ سلطان بالمقابل جامع مسجد تھانہ والی میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا ،منعقدہ کھلی کچہری کے دوران مرد و خواتین شہریوں کی طرف سے گزاری گئی درخواستوں پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں ، سائلین کی طرف سے انفرادی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کی گئی ، ڈی پی او لیہ نے متعلقہ پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل جلد از جلد میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اس کا بنیادی حق ہے ، لیہ پولیس شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کےلئے تما وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر مصطفی کمال ،ایس ایچ او کوٹ سلطان زوار حسین و دیگر افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھی ،بعد ازاں ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے تھانہ کا وزٹ کیا ،تھانہ پر موجود شہریوں کے سے مسائل دریافت کیے اور ان کے فوری حل کےلئے ہدایات جاری کیں ،تھانہ حوالات ،فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا ۔