Railway Sound

Directions Website

Railway Sound All rail reel and videos.

نجی کمپنیوں کی جانب سے ریلوے پھاٹک بنوانے کے معاملے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریلوے انتظامیہ وہاں ڈیوٹی دینے والے ملازمی...
09/25/2026

نجی کمپنیوں کی جانب سے ریلوے پھاٹک بنوانے کے معاملے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریلوے انتظامیہ وہاں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کی پانچ پانچ سال کی تنخواہیں ایڈوانس وصول کرتی تھی۔ اس عمل سے جہاں کمپنیوں پر بوجھ بڑھتا ہے، وہیں ریلوے کے مالیاتی نظام پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
کیا ریلوے انتظامیہ کا نجی کمپنیوں سے پھاٹک کے نام پر 5 سال کی پیشگی تنخواہیں لینا جائز ہے؟

⚡ فیصل آباد پہنچتے ہی پاور وین کیوں کاٹ دی جاتی ہے؟سرگودھا اور لالہ موسیٰ جانے والی ٹرینوں سے فیصل آباد پہنچتے ہی پاور و...
09/25/2026

⚡ فیصل آباد پہنچتے ہی پاور وین کیوں کاٹ دی جاتی ہے؟

سرگودھا اور لالہ موسیٰ جانے والی ٹرینوں سے فیصل آباد پہنچتے ہی پاور وین الگ کر دی جاتی ہے، جس سے آگے کا سفر تاریکی اور لائٹ و پنکھوں کی عدم دستیابی میں گزرتا ہے۔ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاور وین کی سہولت آخری ریلوے اسٹیشن تک برقرار رکھی جائے۔
کیا ریلوے انتظامیہ کو پاور وین کی سہولت ٹرین کے آخری اسٹیشن تک لازمی فراہم نہیں کرنی چاہیے؟

اس فیصلے کے بعد اب یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر صرف افتتاح کے لیے اتنے خدشات ہیں تو روزانہ چلنے پر ٹرین اور مسافروں کی ...
09/25/2026

اس فیصلے کے بعد اب یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر صرف افتتاح کے لیے اتنے خدشات ہیں تو روزانہ چلنے پر ٹرین اور مسافروں کی مکمل حفاظت کیسے ممکن بنائی جائے گی۔
جس ٹرین کے افتتاح میں ہی حفاظتی مسئلے ہوں، کیا وہ روزانہ کی بنیاد پر امن و امان کے ساتھ چل سکے گی؟

‎جنگل کے بیچ میں یہ "PR" لکھا ہوا پلر کیا کر رہا ہے؟ 🤔🌲زرا اس تصویر کو غور سے دیکھیں! یہاں باغ یا جنگل کے بیچ میں ایک چھ...
09/24/2026

‎جنگل کے بیچ میں یہ "PR" لکھا ہوا پلر کیا کر رہا ہے؟ 🤔🌲

زرا اس تصویر کو غور سے دیکھیں! یہاں باغ یا جنگل کے بیچ میں ایک چھوٹا سا پلر لگا ہوا ہے جس پر صاف صاف "PR" لکھا ہے۔ آخر یہ کس چیز کا پلر ہے۔ کیا یہ ریلوے کی زمین کی حد بتانے کے لیے ہے یا اس کا کوئی اور مقصد ہے؟ کیا آپ کے اپنے علاقے میں بھی ایسے "PR" کے پلر لگے ہوئے ہیں؟ اگر آپ کو پتہ ہے تو جلدی سے کمنٹس میں ضرور بتائیں!

نہ پنکھا ہے نہ اے سی، ڈرائیور اس گرمی میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے؟ 🚆ذرا اس انجن کے کیبن کا حال تو دیکھیں جو اکیلے پوری ٹر...
09/24/2026

نہ پنکھا ہے نہ اے سی، ڈرائیور اس گرمی میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے؟ 🚆

ذرا اس انجن کے کیبن کا حال تو دیکھیں جو اکیلے پوری ٹرین کو اپنے ساتھ کھینچ کر چلتا ہے!
لیکن اس کے اندر نہ تو کوئی ڈھنگ کا پنکھا ہے اور نہ ہی اے سی کی سہولت۔ لوہے کی اس بھٹی جیسی جگہ پر ہمارے ڈرائیور شدید گرمی میں اس طرح کیسے اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہوں گے؟
کیا انہیں یہ بنیادی سہولت ملنی چاہیے یا نہیں؟ کمنٹس میں بتائیں!

ریلوے کے سب سے بڑے اسٹیشن کا حال🚆ذرا اس ریلوے اسٹیشن کو دیکھیں؛ عام دنوں میں یہ اتنا بڑا اور سنسان دکھائی دیتا ہے جیسے ی...
09/23/2026

ریلوے کے سب سے بڑے اسٹیشن کا حال🚆

ذرا اس ریلوے اسٹیشن کو دیکھیں؛ عام دنوں میں یہ اتنا بڑا اور سنسان دکھائی دیتا ہے جیسے یہاں کوئی ہے ہی نہیں۔
‎لیکن جیسے ہی یہاں کوئی مسافر ٹرین آ کر رکتی ہے، تو جانے کہاں سے اچانک ہر جگہ رش اور چہل پہل شروع ہو جاتی ہے!
کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون سا ریلوے اسٹیشن ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں!

غریب کا سامان ٹوٹے گا، ان کا کیا جائے گا؟🚆📦‎چلتی ہوئی ٹرین میں سامان کی لوڈنگ کس بے دردی سے کی جا رہی ہے! اگر سفر کے دور...
09/23/2026

غریب کا سامان ٹوٹے گا، ان کا کیا جائے گا؟🚆📦

‎چلتی ہوئی ٹرین میں سامان کی لوڈنگ کس بے دردی سے کی جا رہی ہے! اگر سفر کے دوران یہ سامان ٹوٹ گیا یا برباد ہو گیا، تو نقصان صرف اس غریب مسافر کا ہوگا جس کی یہ محنت کی کمائی یا ضروری سامان تھا۔
‎ریلوے کے ان ملازمین کا اس میں کچھ نہیں جاتا، انہوں نے تو صرف اپنے پیسے لے لینے ہیں چاہے سامان کی حفاظت ہو یا نہ ہو۔
کیا آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے ریلوے کے ذریعے کارگو کروایا ہو اور وہ آپ کو ٹوٹا ہوا ملا ہو؟ اپنا درد بھرا تجربہ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں

یہ کس چیز کے نمبر ہیں؟ کیا یہ ہارن بجانے کا اشارہ ہے یا کچھ اور؟ 🚆🤔ہم میں سے اکثر لوگوں نے ٹرین کے سفر کے دوران ٹریک کے ...
09/23/2026

یہ کس چیز کے نمبر ہیں؟ کیا یہ ہارن بجانے کا اشارہ ہے یا کچھ اور؟ 🚆🤔
ہم میں سے اکثر لوگوں نے ٹرین کے سفر کے دوران ٹریک کے کنارے یہ سفید پتھر دیکھے ہوں گے، جن پر کچھ عجیب سے نمبر لکھے ہوتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ نمبر کیا بتاتے ہیں؟
کیا یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اب ہارن بجانے کا وقت آ گیا ہے یا اس کا کوئی اور مطلب ہے؟
جس جس کو اس کا صحیح مطلب معلوم ہے، وہ جلدی سے کمنٹس میں بتائے!

ریلوے کو تمام اکانومی کلاس میں ایسی ہی کوچز لگانی چاہئیں! 🚆‎کیا وہ مسافر جو اکانومی کلاس کا ٹکٹ لیتا ہے، ایسی آرام دہ سی...
09/22/2026

ریلوے کو تمام اکانومی کلاس میں ایسی ہی کوچز لگانی چاہئیں! 🚆

‎کیا وہ مسافر جو اکانومی کلاس کا ٹکٹ لیتا ہے، ایسی آرام دہ سیٹوں کا حقدار نہیں ہے؟ کیوں ہمیشہ غریب مسافروں کو ذلیل کیا جاتا ہے؟
‎ریلوے کو چاہیے کہ تمام اکانومی کلاس کی جگہ ایسی ہی جدید اور صاف ستھری کوچز استعمال کرے تاکہ عام عوام بھی سکون سے سفر کر سکے۔
کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟ کمنٹس میں بتائیں!

اسٹیشن پر ٹرین نہیں روکی!🚆😡آج جب میں اسٹیشن پہنچا تو میں تھوڑا سا لیٹ ہو چکا تھا، اور میری آنکھوں کے سامنے ٹرین روانہ ہو...
09/22/2026

اسٹیشن پر ٹرین نہیں روکی!🚆😡

آج جب میں اسٹیشن پہنچا تو میں تھوڑا سا لیٹ ہو چکا تھا، اور میری آنکھوں کے سامنے ٹرین روانہ ہونے لگی۔ میں نے گارڈ کو ہاتھ سے اشارے کیے، آوازیں بھی ماریں، لیکن ظالم نے ٹرین نہیں روکی اور آنکھوں کے سامنے نکل گئی!

کیا کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسا دل دہلا دینے والا سین ہوا ہے کہ آپ عین وقت پر پہنچے ہوں اور گارڈ نے ٹرین نہ روکی ہو؟
اپنا یہ دردناک تجربہ کمنٹس میں ضرور شیئر کرو!

Address

Livermore, CA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Railway Sound posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share