تيری ياديں تيری باتيں

تيری ياديں  تيری باتيں عجب عادتوں کا �......... مالک ہوں
�شاہزيب�
مجھے بس ، میں ہی سمجھتا ہوں

08/22/2023
07/06/2023

ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯﻧﺎﻡ ﭘﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﺩﯾﺘﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺩﻭ ﻣﻨﭧ ﭼﭗ ﺭﮨﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﮯ ﺭﺧﯽ ﺳﮯ ﺩﺋﯿﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﭘﺮ ﮨﺰﺍﺭ ﺑﺎﺭ ﭘﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﻣﻨﺘﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﺴﺎ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺐ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻃﻮﯾﻞ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺍﺛﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﮯ ﺭﺧﯽ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻧﺎﺭﺍﺿﮕﯽ ﺳﺐ ﺑﮯﻣﻌﻨﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ💔

06/09/2023
09/20/2022
09/20/2022

چلو ایسا کرتے ھیں
تم موم بن جاؤ
میں دھاگا بن جاؤں
تم مجھ میں پگھل جاؤ
میں تجھ میں جل جاؤں.🥀🕯

09/05/2022

مرد کے ساتھ انا کی جنگ لڑنے والی عورت سے زیادہ بیوقوف کوئی نہیں ہوتا ہے انا میں مرد کا کچھ نہیں جاتا البتہ عورت اپنی عزت، وقار، محبت سب گنوا بیٹھتی ہے!!

کچھ لوگ کہتے ہیں وہ میرا ہے ضرور پلٹے گا مگر جب نہیں آتا تو بے وفا ہونے کے الزامات سر تھوپ دیے جاتے ہیں حالانکہ وہ یہ بات بھول جاتی ہے مرد انا کا پیکر ہے اس پر انا جچتی ہے اور جب بات انا کی ہو تو وہ محبت تک کو اندھے کنوئیں میں پھینک دیتا ہے!!
مرد جہاں اپنی انا مار بیٹھے اسکے بعد فقط ذلالت اسکا مقدر ہوتی ہے!!
عورت مرد کی بے وفائی کا رونا تو سارے جہان میں روتی ہے مگر اپنی غلطیوں کو کبھی تسلیم نہیں کرتی ہے
ضد کرنا، روٹھ جانا، نخرہ دکھانا عورت پر جچتا ہے مگر جہاں بات مرد سے مقابلے پر آ جائے تو وہ صریحاً جاہلیت کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتی!!

بار بار کے روٹھنے سے مرد اکتا جاتا ہے
اسکے دماغ میں ایک بات ہی گردش کرتی ہے کہ اس آفت سے نجات اچھی ہے اور بالآخر ایک ایسی سٹیج آتی ہے جب مرد اس سے چھٹکارا لے لیتا ہے

طلاق یا ترک تعلق کے بعد عورت اس سفید کپڑے پر لگے داغ جیسی ہوتی ہے جو دور سے نمایاں ہوتا ہے مگر مرد اس کالے کپڑے پر لگے داغ جیسا ہوتا ہے جسے روشنی میں قریب سے بھی فرق نہیں پڑتا

اس سے آپ جو سیکھ سکیں سیکھ لیجئے!!
یہ کوئی فلسفہ کہانی یا نصیحت نہیں بلکہ تلخ اور کڑوی حقیقت ہے!!

09/05/2022

"ظالم" بیویاں :-

الجھتی ہیں ، ناراض ہوتی ہیں ، بگڑتی ہیں اور پھر آپ کے ہی قدموں میں بکھر جاتی ہیں ، اور سب کچھ آپ کے پاؤں میں ہار دیتی ہیں -
روپیہ روپیہ جوڑتی ہیں ، کبھی آپ کی جیب سے بچا بچا کے اور کبھی اپنی وراثت میں ملا روپیہ - ایسی بھولی گائیں ہوتی ہیں یہ کہ خاوند پر احسان چڑھاتی ہیں ، لیکن کرتی ہمیشہ "گھاٹے کا سودا" ہے - وہ یوں کہ سینت سینت کر جوڑا روپیہ آپ کی اولاد پر لگا چھوڑتی ہیں - کبھی بہت ہوا تو اپنے دو چار جوڑے بنا لیے ، لیکن اکثر جانتے ہیں کیا کرتی ہیں ؟
جی ہاں بہت شوق سے بازار جا کر گھر کی کوئی شے ، کوئی آرائش کی ، یا استعمال کی چیز لے آتی ہیں - بہت سیانی بنتی ہیں ، ایک جملے کو ، صرف ایک تحسین کے جملے کو اس " جوڑ توڑ " کا حاصل سمجھتی ہیں - آپ کے حصے کا کام کر رہی ہوتی ہیں اور بدلے میں صرف اک نظر ، محبت بھری مسکراہٹ اور تسلیم پر راضی ہو جاتی ہیں -
دیکھئے نا اصول کی بات ہے کہ گھر بنانا اور چلانا مرد کی ذمے داری ہے ، اور اس کو سنبھالنا ، سجانا ، سنوارنا عورت کی -
اب یہ عورت مرد کے حصے کا کام کرتی ہے اور تحسین کے دو بول محض دو بول مانگتی ہے اور جانتے ہیں ؟ انہی پر راضی ہو جاتی ہے -
اگلے روز ہمارے ایک فیس بک کے دوست کا آپریشن تھا - دوست کے دونوں گردے ناکارہ ہو چلے تھے - تبدیلی کا فیصلہ ہوا - ان کی پوسٹ دیکھی دل مضطرب تھا - کیسا خوبصورت ، ہنستا چہرہ ، سچی بات ہے مجھے بہت اندیشے تھے - اللہ نے زندگی دی ، لوٹ آئے - ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ جس نے گردہ عطیہ کیا وہ کیسا ہے ؟
اگلا سوال کسی نے کیا :
"بھائی آپ کو گردہ کس نے دیا ؟"
ان کا جواب تھا :
" میری اہلیہ نے "
میری آنکھیں بھر آئیں - کہ یہ کیسی کمال کی نعمت اللہ نے ہم کو دی ہے - بھلا ایسا بھی ہوتا ہے -
ہم سے محبت کرتی ہیں ، پھر الجھتی ہیں ، اور پھر اپنا سب کچھ ہم پر ہی ہار دیتی ہیں ، اگر وقت آن پڑے تو اپنی جان بھی وار دیتی ہیں -
کبھی تو ہم ایسے بے پرواہ ہو جاتے ہیں کہ کہ تعریف تو کیا تسلیم سے بھی مکر جاتے ہیں ، لیکن یہ ایسی ہوتی ہیں کہ اس بے پرواہی کا علاج بھی مزید محبت سے کرتی ہیں - کہ شائد اب کے شام کا بھولا جلدی لوٹ آئے -
اگلے روز ایک ویڈیو دیکھی کہ خاوند بیوی کی بے جا ضد سے ہارا ، کہ جو ساتھ جانے کو تیار نہ تھی - اس نے اسے باندھا اور ساتھ لے چلا ، راستے میں لوگوں نے اس عمل پر اس مرد کو شرمندہ کیا تو اس نے اسے کھولا - اب وہ عورت لوگوں کو یقین دلا رہی تھی کہ کوئی ایسا مشکوک معاملہ نہیں وہ اس کی بیوی ہی ہے ، بس لڑائی ہو گئی تھی - اور ساتھ ساتھ میں اپنے خاوند کے منہ سے پسینہ کمال محبت سے صاف کر رہی تھی - لوگوں کے تیور دیکھے تو سب لڑائی بھول گئی ، بس یہی فکر کہ کوئی اس کے خاوند کو کچھ نہ کہے -
جگ تے توں جیویں ، تے تری آس تے میں جیواں
ایسی "جھلی " ہوتی ہیں کہ کھانے کا بہترین حصہ ہمارے لیے بچا کے رکھتے ہیں اور ہم بسا اوقات یہ پوچھنا بھی بھول جاتے ہے کہ اس نے کھانا بھی کھایا یا نہیں -
ہم بھلے تمام دن دوستوں میں بتا کے آئیں ، یہی سمجھتی ہیں کہ سرتاج دن بھر کام کاج کے تھکے آئے ہیں - پاؤں بھی دھیرج رکھتی ہے کہ مزاج کے نازک آبگینوں کو ٹھیس نہ لگ جائے - ہم ایسے بے توفیق ہووے کہ نازک آبگینے خود بن کے رہ گئے - اور اس کے لیے یہ کہنا کہ
" آپ تمام دن کرتی کیا ہو "
مجھے اپنے ایک گاہک یاد آ گئے کہ جب بھی آتے ایک آٹھ دس برس کا بچہ ہمراہ ہوتا ، اک روز بتانے لگے کہ اس کی ماں نہیں ، کھانا بھی خود بناتا ہوں ، اکٹھے رہتے ہیں ایک کمرہ لیا ہوا ہے ، نوکری لاہور میں ہے - میں ملازمت پر چلا جاتا ہوں اس کو حفظ کے مدرسے میں چھوڑ کے آتا ہوں ، تب کچھ کام کر پاتا ہوں - میں سوچ کے رہ گیا کہ ہم کیسے بے فکر ہو کے کام پر چلے آتے ہیں -
ایسی سادہ ہوتی ہیں کہ شادی کی اگلے روز اپنا حق مہر معاف کر کے بیٹھی ہوتی ہیں ، اور اگر کوئی زیادہ مسکین شکل بنا لے یا محبت سے بازوں میں بھر لے تو وہی رقم اس کو دے کر کہتی ہیں لیں آپ برت لیجئے گا ، میں نے کیا کرنی ہے ، آپ ہیں نا -

08/07/2022
08/05/2022

ڈیپریشن کی انتہا جسے سکون دینے لگ جائے، اُس پر کوئی بھی لہجہ اثر نہیں کرتا، اکیلاپن اتنا سکون دینے لگ جاتا ہے کہ پاس بیٹھے لوگوں کی موجودگی بھی تمہارے لیے بے معنی ہو جاتی ہے، تم اِک نئی دنیا تخلیق کر لیتے ہو، جس میں بس تم ہوتے ہو اور تمہارے خیال اور اُن خیالوں کے کردار جو بس تمہیں نوچ رہے ہوتے ہیں_____💔

06/08/2022
05/27/2022

وہ تیز مزاج جذباتی سا لڑکا
آج اتنا سیانا ہے کہ
ناپسندیدہ رویوں پہ شکایت نہیں کرتا
چھوڑنے والوں کی منتیں نہیں کرتا
بلکہ معمول کی طرح مسکرا کے
خود ہی دور ہو جاتا ہے
وہ آج وہ سارے کام کرتا ہے
جو کبھی اس کےلیے سب سے مشکل نہیں
بلکہ ناممکن ہوتے تھے🦋🤍

Address

700 Morreene Road
Durham, NC
27705

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تيری ياديں تيری باتيں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to تيری ياديں تيری باتيں:

Share