Nasir Siddiq

Nasir Siddiq I will share my travel experience with you.

27/03/2026

Kayaking activity in Ethiopia






27/03/2026

Discovered the beauty of Beshuftu, Ethiopia while kayaking.

14/01/2026

Free Museum in Masjid Nabawi

13/01/2026

Zam Zam water

03/01/2026

حقوق العباد
#مدینہ

03/01/2026
03/01/2026

نماز مغرب مسجد نبوی



02/01/2026

اصحاب صفہ کا چنوترہ اور روضہ الجنہ # masjidnabawi haram

ٹیپو سلطان کی بہادری کا یہ عالم تھا کہ وہ ہندوستان میں تاجِ برطانیہ کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھے جاتے تھے کہ ان کی شہادت پ...
03/12/2025

ٹیپو سلطان کی بہادری کا یہ عالم تھا کہ وہ ہندوستان میں تاجِ برطانیہ کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھے جاتے تھے کہ ان کی شہادت پر خود برطانیہ میں جشن منایا گیا۔ ان کے بعد انگریزوں نے ریاست پر قبضہ کرلیا۔ ٹیپو سلطان کا شاہی تخت اتنا قیمتی تھا کہ کوئی اسے خرید ہی نہ سکا، آخرکار انگریزوں نے اس تخت کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے الگ الگ پرزوں کی صورت میں فروخت کیا۔
ٹیپو سلطان آخری ایام میں غم کی وجہ سے بہت ہی کمزور ہو گئے تھے اور ان کا حسن گہنا گیا تھا ۔
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت ،نہ کشور کشائی

 آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا؟……”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور...
11/08/2025



آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا؟……
”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں……
جبکہ ”سورۃ الناس“ میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے…مگر وہ ایک چیز…اپنی تباہی اور ہلاکت میں…سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے……
اب غور کریں ”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی…مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا……
*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی…ان چار چیزوں سے
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں……
اب ”سورۃ الناس“ کو دیکھیں…اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی…مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا……
*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*
میں پناہ مانگتا ہوں…تمام انسانوں کے رب کی…تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی…تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی…صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے…خنّاس کا وسوسہ……
اے تمام انسانوں کے رب!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے……
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……
خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

*قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۝*
کہہ دیجئے: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔

*مَلِكِ النَّاسِ ۝*
لوگوں کے بادشاہ کی۔

*إِلَـٰهِ النَّاسِ ۝*
لوگوں کے معبود کی۔

*مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۝*
وسوسہ ڈالنے والے خناس (چھپ کر وسوسہ ڈالنے والے) کے شر سے۔

*الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۝*
جو لوگوں کے سینوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔

*مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۝*
خواہ وہ جنّات میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔

02/08/2025

کچا گوسش کھانے والی قوم

Address

Medina

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasir Siddiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share