K2 PAKISTAN

K2 PAKISTAN "MOUNTAINS ARE CALLING AND I MUST GO" Our name is our introduction.

Every time you come with us, we take it as an opportunity to share our knowledge, experience and enthusiasm at such level that you might volunteer to become lifetime ambassadors of our beautiful mountains and amazing country PAKISTAN!

19/08/2026
18/08/2026

🏔️ اکبر سدپارہ سمیت 24 کوہ پیماؤں نے اسپانٹک سر کرلی

شگر: معروف پاکستانی کوہ پیما اکبر سدپارہ سمیت 12 پاکستانی اور 12 غیر ملکی کوہ پیماؤں نے ضلع شگر میں واقع 7,027 میٹر بلند اسپانٹک (Golden Peak) کامیابی سے سر کرلی۔

کوہ پیماؤں نے چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرا کر ملک کا نام روشن کردیا۔ 🇵🇰🏔️

16/08/2026
13/08/2026

دنیا کی 12ویں سب سے بلند چوٹی ’براڈ پیک‘ پر برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے کوہ پیما سہیل سخی کی لاش بھی دو ہفتے بعد شگر سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے تلاش کر...

11/08/2026

کل دوپہر کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب سے گزر رہا تھا تو میری نظر ایک ڈلیوری رائڈر بھائی پر پڑی۔ وہ سر جھکائے کھڑا تھا اور دور سے ہی بہت زیادہ پریشان نظر آ رہا تھا۔ میں نے گاڑی روکی، بھائی کے پاس گیا اور پوچھا کہ کیا ہوا؟ بھائی نے بتایا کہ کسی کسٹمر نے 3 کلو بریانی کا آرڈر دیا تھا۔ اس کی والدہ گھر میں کھانا بناتی ہیں اور دونوں نے کچھ پیسے جمع کرکے گھر سے ایک چھوٹا سا Home Made Kitchen شروع کیا ہے۔ کبھی سالن، کبھی چکن، کبھی کوفتے، کبھی سبزی اور کبھی بریانی بناتے ہیں۔ بھائی پہلے ایک ریسٹورنٹ میں ڈلیوری کا کام کرتا تھا، لیکن اب اپنی والدہ کے ساتھ مل کر اپنا چھوٹا سا کام شروع کیا ہے۔

اس دن ان کا پہلا آرڈر آیا تھا۔ والدہ نے 3 کلو بریانی تیار کی، بھائی نے بریانی موٹر سائیکل پر رکھی اور تقریباً 9 سے 10 کلومیٹر دور کسٹمر کے پاس پہنچا۔ بریانی اور ڈلیوری سمیت بل تقریباً 1900 روپے بنتا تھا، لیکن جب بھائی نے وہاں پہنچ کر کسٹمر کو فون کیا تو کسٹمر نے بریانی لینے سے انکار کر دیا۔

بھائی نے مجھے بتایا: “یہ میرا پہلا آرڈر تھا اور پہلا ہی آرڈر فراڈ ہوگیا۔ میرے پاس واپس جانے کے پٹرول کے پیسے بھی نہیں ہیں۔”

سچ بتاؤں تو پہلے ایک لمحے کے لیے میرے ذہن میں بھی خیال آیا کہ شاید بھائی بریانی بیچنے کے لیے کوئی کہانی بنا رہا ہو، کیونکہ بڑے شہروں میں ایسے فراڈ بھی ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن پھر میں نے سوچا کہ یہ بندہ 3 کلو بریانی لے کر اتنی دور سے آیا ہے، سر جھکائے پریشان کھڑا ہے، بار بار فون کر رہا ہے، آخر جھوٹ کیوں بولے گا؟

میں تقریباً 15 منٹ پیچھے جا کر کھڑا ہوگیا اور دور سے اسے دیکھتا رہا۔ وہ تقریباً 15 منٹ تک وہیں سر جھکائے کھڑا رہا، بار بار کسی کو فون کرتا رہا، شاید کوئی اس کی بریانی لے لے، لیکن کوئی نہیں آیا۔

پھر میں دوبارہ بھائی کے پاس گیا اور کہا: “بھائی بریانی مجھے دے دو، تمہارا ٹوٹل بل کتنا ہے؟” اس نے کہا: “1900 روپے، لیکن آپ 1500 دے دیں، میں 400 روپے کا ڈسکاؤنٹ کر دیتا ہوں۔”

اس کی بات مجھے تقریباً 99 فیصد سچی لگی۔ میں نے بھائی سے بریانی لے لی اور 1900 روپے کے بجائے اسے 3000 روپے دے دیے۔ پھر میں نے بھائی سے کہا: “آپ اپنی امّاں کے لیے میری طرف سے 1000 روپے کی کوئی چیز لے کر گھر جانا۔ وہ آپ کی ماں ہیں، لیکن آج سے میری بھی ماں ہیں۔ وہ بھی پریشان ہو رہی ہوں گی کہ بیٹا بریانی لے کر گیا ہے اور کسٹمر نے بریانی نہیں لی۔”

یہ سن کر بھائی کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ اس نے مجھے Thank You کہا تو میں نے کہا: “مجھے Thank You نہ کہیں، بس آئندہ جب بھی بڑا آرڈر آئے تو تھوڑی سی ایڈوانس پیمنٹ ضرور لے لیا کریں۔ آپ نے چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیا ہے، ایک غلط آرڈر آپ کا بہت بڑا نقصان کر سکتا ہے۔”

پھر میں نے وہ بریانی ٹیسٹ کی تو واقعی گھر کی بنی ہوئی بہت زبردست بریانی تھی۔ چکن والی بریانی تھی اور اوپر سے چکن کا سالن اور گریوی بھی ڈالی ہوئی تھی۔ ذائقہ بھی بہت اچھا تھا۔ ❤️

لیکن اس پوری کہانی میں اصل بات بریانی نہیں ہے، اصل بات کسی کی محنت اور حلال رزق کی عزت ہے۔

ہم لوگ کبھی موبائل اٹھاتے ہیں، کھانے کا آرڈر کر دیتے ہیں، پھر دل بدل جاتا ہے اور آرڈر لینے سے انکار کر دیتے ہیں۔ ہمیں شاید صرف 1900 روپے کا آرڈر نظر آتا ہے، لیکن کسی دوسرے کے لیے وہ ماں کی محنت، بیٹے کا پٹرول، کئی گھنٹوں کا وقت اور گھر کے چولہے کا خرچ ہوتا ہے۔

خاص طور پر جو لوگ چھوٹے پیمانے پر گھر سے کام شروع کرتے ہیں، ان کے لیے ہر آرڈر بہت قیمتی ہوتا ہے۔ اگر آپ نے آرڈر کرنا ہے تو ضرور کریں، لیکن اپنا آرڈر لازمی وصول کریں۔ اگر کسی وجہ سے آرڈر نہیں لینا تو وقت پر بتا دیں تاکہ سامنے والا کھانا تیار ہی نہ کرے اور اپنا نقصان بچا سکے۔

کسی کا وقت ضائع نہ کریں، کسی کا پٹرول ضائع نہ کریں، کسی کی ماں کی محنت ضائع نہ کریں اور کسی کے حلال رزق کو نقصان نہ پہنچائیں۔

یہ لوگ شاید اپنا نقصان برداشت کرلیں، دوبارہ محنت کرلیں، دوبارہ کھانا بنا لیں، لیکن یاد رکھیں کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا حساب اللہ کے ہاں ضرور ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہر اس ماں کے ہاتھ میں برکت دے جو گھر میں کھانا بنا کر اپنے بچوں کے لیے حلال رزق کمانے کی کوشش کر رہی ہے، اور ہر اس بھائی کو کامیاب کرے جو موٹر سائیکل پر گرمی، دھوپ، ٹریفک اور تھکن برداشت کرکے صرف چند سو روپے کمانے کے لیے سڑکوں پر نکلتا ہے۔ ❤️

آرڈر ضرور کریں، لیکن اگر آرڈر کریں تو اسے لینے کی ذمہ داری بھی پوری کریں۔ کیونکہ آپ کے لیے شاید یہ صرف ایک فوڈ آرڈر ہو، لیکن کسی چھوٹے کاروبار کرنے والے کے لیے یہی ایک آرڈر اس کے گھر کا چولہا جلا رہا ہوتا ہے۔

09/08/2026

ما شاءاللہَٰ!




09/08/2026

’گرین بُوٹس‘ کا لقب اس انڈین کوہ پیما کے لیے استعمال ہوتا ہے جو 30 برس قبل ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سے کچھ فاصلے پر ایک ابھری ہوئی چٹان کے نیچے ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ان کے پاؤں میں سبز کوہ پیمائی کے جوتے پہنے ہوئے تھے۔ تب سے یہ جوتے چوٹی کی جانب جانے والے کوہ پیماؤں کے لیے راستے کی ایک ہولناک علامت بنے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے: https://bbc.in/3TME6VB

Address

Skardu
16000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K2 PAKISTAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to K2 PAKISTAN:

Shortcuts

Share