08/05/2026
🕋 عمرہ سیزن 1448ھ: وزارتِ حج و عمرہ کی نئی پالیسی اور اہم ہدایات 🕋
وزارتِ حج و عمرہ نے نئے سیزن کے لیے اہم اپڈیٹس جاری کر دی ہیں، جن پر عملدرآمد اب لازمی ہوگا:
✅ نظام کا آغاز: نئے عمرہ پیکج سسٹم کا اطلاق 14 ذوالحجہ سے ہوگا۔
✅ سخت مانیٹرنگ: ویزوں اور معتمرین کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی کی جائے گی۔
✅ ایجنٹس کے لیے وارننگ: ناقص کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں (ریڈ زون) پر پابندی اور لائسنس کی معطلی ہو سکتی ہے۔
✅ اہم الرٹ: آنے والا سیزن کافی سخت ہوگا اور انفرادی (Individual) ویزوں کا حصول اب مشکل ہونے کا امکان ہے۔
سفرِ عمرہ کی بہتر منصوبہ بندی کے لیے ان قوانین سے آگاہ رہنا ضروری ہے۔ اس معلومات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے شیئر کریں۔