16/08/2026
🚌✈️ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا آغاز
7 نیوز سیالکوٹ رپورٹ
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے مسافروں کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اقدام سامنے آیا ہے۔ 14 اگست سے پہلی بار خصوصی بس/شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ایئرپورٹ آنے اور جانے والے مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ خصوصی شٹل سروس مسافروں کے لیے آمدورفت کو مزید آسان، منظم اور سہل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اسے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ 🇵🇰
🎙️ 7 نیوز سیالکوٹ
بیورو چیف: نقاش جٹ
#سیالکوٹ