Al HABIB HAQ BAHOO GOODS SWL

Al HABIB HAQ BAHOO GOODS SWL 16-18-20 Feet, Container, Mazda,Shahzore

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ساہیوال
05/11/2025

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ساہیوال

الحبیب حق باہو گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ساہیوال ڈرائیور اور کمپنی ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر ایک  کمزور ہو تو دوسرا بھی ز...
08/10/2025

الحبیب حق باہو گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ساہیوال
ڈرائیور اور کمپنی ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر ایک کمزور ہو تو دوسرا بھی زیادہ دیر نہیں چل سکتا ڈرائیور وہ لوگ ہیں جو دن رات سڑکوں پر محنت کرتے ہیں موسم کی سختیاں سہتے ہیں، گھروں سے دور رہتے ہیں، تاکہ کمپنی کا مال وقت پر منزل تک پہنچے اگر انہی ڈرائیوروں کو سکون، عزت، اور بہتر سہولیات دی جائیں تو وہ دل سے کام کریں گے
یاد رکھیں ڈرائیور خوشحال ہونگے تو کمپنی بھی خوشحال ہوگی ایک مطمئن ڈرائیور گاڑی کی بہتر دیکھ بھال کرے گا، وقت کی پابندی کرے گا اور کمپنی کے نام کو عزت دے گا لیکن اگر ڈرائیور کو بھوکا، تھکا ہوا اور پریشان رکھا جائے تو گاڑی بھی رکے گی اور کمپنی کا سفر بھی
اصل سرمایہ نہ صرف گاڑیاں اور کنٹینر ہیں، بلکہ وہ ڈرائیور ہیں جو ان کو منزل تک پہنچاتے ہیں اس لیے کمپنی کی ترقی کا راز ڈرائیور کی خوشحالی میں چھپا ہے
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن
جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد
03014222140
03024222140
03154222140
03284222140
03294222140

‎کبھی غور کیا ہے کہ ساہیوال کے مزدا کے اڈہ پر کیا ہوتا ہے؟‎یہ صرف گاڑیوں کا ہجوم نہیں، یہ روزگار کی راہیں مہینوں کی محنت...
29/09/2025

‎کبھی غور کیا ہے کہ ساہیوال کے مزدا کے اڈہ پر کیا ہوتا ہے؟
‎یہ صرف گاڑیوں کا ہجوم نہیں، یہ روزگار کی راہیں مہینوں کی محنت اور سینکڑوں خاندانوں کا سہارا ہے
‎یہاں سے ٹرک نکلتے ہیں تو صرف مال نہیں لے جاتے
‎بلکہ کسان کی فصل، فیکٹری کی محنت، کسی دُکان دار کی امید
‎اور ایک مزدور کی محنت کا بوجھ لے کر ملک کے کونے کونے تک پہنچاتے ہیں
ساہیوال سے کراچی پشاور گلگت مطلب کہ پورا پاکستان
‎یہ ٹرک نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات
‎بس چلتے رہتے ہیں، رکتے تب ہیں جب منزل پہ سامان پہنچ جائے
‎ان ڈرائیوروں کی آنکھوں میں نیند کم، لیکن عزم زیادہ ہوتا ہے
‎کبھی بارش، کبھی دھوپ، کبھی خراب راستے
‎مگر حوصلے وہی، جو پاکستان کے اصل ہیرو رکھتے ہیں
‎سلام ہے ساہیوال مزدا اڈہ کے بلکہ پورے پاکستان کے اڈے والوں کو ہر سپاہی کو
‎جو خاموشی سے اپنا فرض نبھاتے ہیں
‎اور ہمیں سب کچھ وقت پر مہیا کرتے ہیں
‎چاہے وہ کھانے پینے کی چیز ہو، دوا ہو یا زندگی کی کوئی اور ضرورت
# Al HABIB HAQ BAHOO GOODS Transport Company Sahiwal
Ch Ejaz Ahmad
03014222140
03154222140

گڈز ٹرانسپورٹ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہےپاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چوہدری اعجاز احمد  نے اپنے بیان ...
27/09/2025

گڈز ٹرانسپورٹ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چوہدری اعجاز احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور آج بدترین حالات سے گزر رہے ہیں۔ ڈرائیور جو دن رات اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں، انہیں نہ عزت دی جاتی ہے اور نہ ہی ان کے بنیادی مسائل حل کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ڈرائیوروں کو پولیس کی طرف سے رشوت، دھونس اور ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حادثات کی صورت میں ڈرائیور ہی سب سے زیادہ قربانیاں دیتے ہیں، لیکن ان کے لواحقین کو انصاف تک نہیں ملتا۔

چوہدری اعجاز احمد نے واضح کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اپنی آواز بلند کریں۔ اگر ہم سب متحد نہ ہوئے تو ہمارے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔ حکومت وقت اور متعلقہ اداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل فوری حل کیے جائیں ورنہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن
جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کہ جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ٹرانسپوٹر ختم کیوں ہو جاتے ہی...
27/09/2025

پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کہ جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ٹرانسپوٹر ختم کیوں ہو جاتے ہیں
جو بھی مالک اپنے مزدور کو وقت سے پہلے یا وقت پر سیلری دیتا ہے وہ کبھی کنگال نہیں ہوتا
اصل تباہی تب آتی ہے جب سیلری لیٹ دی جائے یا بقایا رکھا جائے
اچھا خاصا ایماندار ڈرائیور بھی پھر مجبور ہو کر ڈیزل میں گھپلے، مال کی چوری اور چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر اُتر آتا ہے
یہی چھوٹی غلطیاں آہستہ آہستہ بڑے نقصان میں بدل کر پورے ٹرانسپورٹر کو ختم کر دیتی ہیں
سبق
وقت پر مزدور کا حق دو
کاروبار میں برکت اور عزت خود بخود آئے گی
الحبیب حق باہو گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ساہیوال
03014222140
03024222140
03284222140
03294222140
03154222140

غیر قانونی ٹول پلازے، ریٹ سے زیادہ وصولی اور ڈرائیوروں سے ناروا سلوک کسی صورت قابلِ برداشت نہیں!ہم، پاکستان منی مزدا گڈز...
18/09/2025

غیر قانونی ٹول پلازے، ریٹ سے زیادہ وصولی اور ڈرائیوروں سے ناروا سلوک کسی صورت قابلِ برداشت نہیں!

ہم، پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں قائم غیر قانونی ٹول پلازوں، غیر سرکاری افراد کی جانب سے اوورچارجنگ، اور ڈرائیوروں پر تشدد جیسے جرائم کے خلاف فوری اور عبرتناک کارروائی کی جائے۔

یہ کون سا نظام ہے جہاں دن دہاڑے، سرِراہ، ریاستی رٹ کو روند کر ٹول پلازوں پر ڈرائیوروں کو زدوکوب کیا جاتا ہے، ان سے جبری پیسے بٹورے جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں؟
یہ ظلم، یہ ناانصافی، اور یہ کھلی بدمعاشی ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

ہمارا مطالبہ:

1. تمام غیر قانونی ٹول پلازے فی الفور بند کیے جائیں۔

2. ریٹ سے زیادہ وصولی کرنے والے عناصر کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے۔

3. ڈرائیوروں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔
4'ٹول پلازہ پر پارکنگ بنائی جائے :اورڈرائیور روم بنائے جائیں واش روم بنائے جائیں ڈرائیور کو ٹھنڈے پانی کی سہولت مہیا کی جائے اور پارکنگ میں گارڈ مہیا کیے جائیں
5. متاثرہ ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
6. ٹول پلازہ کے سائن بورڈ نئے لگائے جائیں اور کمشنر صاحب کا نمبر وہاں لکھا جائے ڈرائیور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے رابطہ کر سکے

7. ذمہ دار حکام کو معطل کر کے انکوائری شروع کی جائے۔

اگر ان مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اپنی آئندہ حکمتِ عملی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

چوہدری اعجاز احمد
جنرل سیکرٹری
پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

پاکستان منی مزدا ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے  جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد کا پیغام تمام ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں سے گز...
11/09/2025

پاکستان منی مزدا ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد کا پیغام تمام ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں سے گزارش ہے کہ آج کل کے حالات میں چلان اور ایف آئی آر سےبچنے کے لیئے اپنی گاڑیوں کے کاغذات بمعہ ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں اوور لوڈنگ ہرگز نہ کریں ورنہ آپ کی گاڑی بلیک لسٹ کر دی جائے گی
جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد
مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں واٹس ایپ کریں
03154222140

29/08/2025
الحبیب حق باہو گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ساہیوال 0301422214003024222140032942221400328422214003154222140
25/08/2025

الحبیب حق باہو گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ساہیوال
03014222140
03024222140
03294222140
03284222140
03154222140

Address

Sahiwal Bypass
Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al HABIB HAQ BAHOO GOODS SWL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share