Dream World Tours And Travels

Dream World Tours And Travels The Purpose Of Our Activities is to Highlight the Positive and Soft Side of Our Beloved Pakistan🇵🇰

Comment  please
20/09/2026

Comment please

20/09/2026

“Let’s go to Kartarpura for a desi breakfast! 😋🍳🥘☕”

دامنِ کوہ اسلام آباد کا سب سے مشہور سیاحتی مقام (View Point) ہے۔ یہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع ہے اور یہاں سے پورے ا...
19/09/2026

دامنِ کوہ اسلام آباد کا سب سے مشہور سیاحتی مقام (View Point) ہے۔ یہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع ہے اور یہاں سے پورے اسلام آباد کا فضائی منظر نظر آتا ہے۔

دامنِ کوہ دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ دامن کا مطلب ہے "مرکز یا درمیان" اور کوہ کا مطلب ہے "پہاڑ"۔ یعنی پہاڑ کے درمیان کا مقام۔ یہ پیر سوہاوہ جانے والے راستے کا درمیانی پوائنٹ ہے۔

اسلام آباد ایک منصوبہ بند شہر ہے جس کا ماسٹر پلان 1960 میں یونانی ماہرِ تعمیرات کونسٹینٹینوس ڈوکسیاڈس نے بنایا تھا۔ اس پلان میں مارگلہ ہلز کو سبز علاقہ رکھنے کا تصور دیا گیا تھا۔

اسی تصور کے تحت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں دامنِ کوہ کو بطورِ تفریحی مقام اور ویو پوائنٹ ڈویلپ کیا اور اسلام آباد چڑیا گھر سے دامنِ کوہ تک یہ خوبصورت بل کھاتی ہوئی سڑک تعمیر کی.

دامنِ کوہ روڈ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ اسلام آباد کی پہچان ہے۔ اس روڈ کی سب سے بڑی مرمت اور کشادگی 2005-2006 میں جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں کی گئی، جس میں پارکنگ، ریسٹورنٹس اور دوربینیں لگائی گئیں۔

🍂 خزاں کے موسم کا کس کس کو انتظار ہے؟ 🍂کون کون بے چین ہے پہاڑوں کی طرف ٹور کرنے کے لیے؟ 😍بس درختوں کے پتے رنگ بدلیں، سبز...
19/09/2026

🍂 خزاں کے موسم کا کس کس کو انتظار ہے؟ 🍂

کون کون بے چین ہے پہاڑوں کی طرف ٹور کرنے کے لیے؟ 😍

بس درختوں کے پتے رنگ بدلیں، سبز سے سنہری اور سرخ ہوں… 🍁🍂

اور ہم اپنا بیگ اٹھائیں اور پہنچ جائیں پہاڑوں کی حسین وادیوں میں! ❤️

خزاں کے رنگ، ٹھنڈی ہوائیں اور پہاڑوں کا حسن…
یہ موسم واقعی پہاڑوں سے محبت کرنے والوں کے لیے خاص ہوتا ہے۔ 🍂❤️

بتائیں، آپ خزاں میں سب سے پہلے کہاں جانا چاہتے ہیں؟ 😍

کونسا جانور ایک بار آیا ہے؟
19/09/2026

کونسا جانور ایک بار آیا ہے؟

بارش میں سفر کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے ۔۔۔پوری ناران ویلی میں سردی بھی ڈبل ہو گئی ہے ۔۔۔ ایسے موسم میں پہاڑوں کا سفر کس ...
19/09/2026

بارش میں سفر کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے ۔۔۔

پوری ناران ویلی میں سردی بھی ڈبل ہو گئی ہے ۔۔۔ ایسے موسم میں پہاڑوں کا سفر کس کس کو پسند ہے ؟؟

⚠️ تمام سیاح حضرات کے لیے ایک اہم اور پریشان کن خبر!اگر آپ نے وادی نیلم، استور، منی مرگ یا کمری ویلی جانے کا پروگرام بنا...
19/09/2026

⚠️ تمام سیاح حضرات کے لیے ایک اہم اور پریشان کن خبر!

اگر آپ نے وادی نیلم، استور، منی مرگ یا کمری ویلی جانے کا پروگرام بنا رکھا ہے تو یہ خبر آخر تک ضرور پڑھیں… کیونکہ چند دن بعد شاید آپ کا راستہ خود آپ کو آگے جانے کی اجازت نہ دے

مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق 20 ستمبر کے بعد برزل ٹاپ کراس کرنے پر پابندی ہوگی۔ وجہ یہ ہے کہ موسم تیزی سے سرد ہو رہا ہے اور اس بلند مقام پر برف باری، پھسلن اور سڑک بند ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
چاہے آپ گلگت کی طرف سے آئیں یا وادی نیلم کی طرف سے، برزل ٹاپ راستے میں آتا ہے۔ سرد موسم میں یہاں اچانک برف پڑنے اور راستہ متاثر ہونے کا امکان رہتا ہے، جس کی وجہ سے سیاحوں کے لیے سفر خطرناک ہو سکتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ وادی نیلم کی طرف سے جا رہے ہیں تو تاوبٹ تک سفر کر سکتے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان کی طرف سے آنے والے سیاح کمری تک جا سکیں گے؛ اس کے بعد برزل ٹاپ کراس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

🙏 تمام سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ اس اہم اطلاع کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق کریں۔
یاد رکھیں! پہاڑ کہیں نہیں جا رہے، سیاحت دوبارہ بھی ہو سکتی ہے… لیکن زندگی دوبارہ نہیں ملتی۔
یہ پوسٹ اپنے دوستوں اور اُن تمام لوگوں تک ضرور پہنچائیں جنہوں نے ان علاقوں کا سفر پلان کیا ہوا ہے۔

پورے پاکستان سیاحت کے غرض سے گھومنے والے شوقین افراد جو اکیلے یا فیملیز کے ساتھ سیر کرنے چاہتے ہوں انکےلیے ہمارے پیج پر معلوماتی اور رہنمائی والی پوسٹیں موجود ہیں ہمارے پیج کا ویزٹ کریں ہم آپکے تہیہ دل سے شکر گزار ہیں
(بٹ کنگ کریم آباد )


— feeling sad in Azad Kashmir.

Credit Ch Mohsin

حالیہ برفباری کے بعد بابوسر کا منظر تو کمال ہے، مگر سردی بھی عروج پر ہے ۔۔۔ 😍درجہ حرارت مائنس میں جا چکا ہے، اس لیے نارا...
19/09/2026

حالیہ برفباری کے بعد بابوسر کا منظر تو کمال ہے، مگر سردی بھی عروج پر ہے ۔۔۔ 😍

درجہ حرارت مائنس میں جا چکا ہے، اس لیے ناران آنے کا پلان ہے تو گرم جیکٹس ساتھ رکھنا لازمی ہے ۔۔۔ 🤗

ویسے آپ کب آ رہے ہیں ناران ؟؟ 🤗

دودی پت سر (Dudipatsar sar Lake) وادیِ کاغان کا پوشیدہ گوہر – پُرستاروں کی منزل "دودی  پت سر جھیل"کیا آپ نے کبھی دودھ کی...
19/09/2026

دودی پت سر (Dudipatsar sar Lake)
وادیِ کاغان کا پوشیدہ گوہر – پُرستاروں کی منزل "دودی پت سر جھیل"
کیا آپ نے کبھی دودھ کی طرح سفید اور نیلے رنگ کے شفاف پانیوں کا حسین امتزاج دیکھا ہے؟ اگر نہیں، تو وادیِ کاغان کی بلند و بالا چوٹیوں کے درمیان چھپی 'دودی پت سر جھیل' آپ کی منتظر ہے۔
یہ جھیل قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہے جو اپنی خوبصورتی اور تنہائی میں ایک الگ ہی سکون رکھتی ہے۔ اطراف میں پھیلے ہوئے سرسبز و شاداب گراؤنڈز، سفید برف سے ڈھکی چوٹیاں اور آسمان کا عکس لیے یہ نیلگوں جھیل ہر سیاح کا دل موہ لیتی ہے۔ یہاں پہنچنے کا سفر تھکا دینے والا ضرور ہے، لیکن جھیل کے نظارے انسان کی ساری تھکن پل بھر میں مٹا دیتے ہیں۔
اگر آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں اور قدرت کے ایک بالکل نایاب روپ کو دیکھنا چاہتے ہیں، تو اپنی اگلی ٹریپ میں دودی پت سر جھیل کو ضرور شامل کریں۔
✨ ڈسکور ہزارہ – ہزارہ کی خوبصورتی کو دنیا تک پہنچانے کا سفر! ✨

حصہ دوم: دودی پت سر جھیل جانے کا مکمل اور آسان ٹریک (Route & Guide)
دودی پت سر جھیل کا شمار وادیِ کاغان کے نسبتاً مشکل اور ایڈونچرس ٹریکس میں ہوتا ہے، لیکن اگر صحیح تیاری اور روٹ کے ساتھ جایا جائے تو یہ سفر آسان اور یادگار بن جاتا ہے۔
1. بنیادی سفر (راولپنڈی/اسلام آباد سے بیس کیمپ تک):
پہلا مرحلہ: اسلام آباد/راولپنڈی سے بذریعہ کار یا پبلک ٹرانسپورٹ مانسہرہ، بالاکوٹ اور ناران سے ہوتے ہوئے ناران، جھیل لولو سر یا بابوسر ٹاپ کے قریب واقع بیس پوائنٹس تک سفر کریں۔ (زیادہ تر سیاح اس ٹریک کا آغاز بیسل سے کرتے ہیں)۔
2. اصل ٹریک کا آغاز (Treking Trail):
دودی پت سر جھیل تک پہنچنے کے لیے بنیادی ٹریک بیسل (Bassel) سے شروع ہوتا ہے (جو کہ بابوسر روڈ کے قریب واقع ہے)۔
پہلا دن (بیسل ٹو بیس کیمپ): پیدل سفر کا آغاز صبح سویرے کریں تاکہ دن کی روشنی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ ٹریک سرسبز گھاس کے میدانوں، ندی نالوں اور پتھریلے راستوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ راستے میں آپ کو گڈریوں کے ڈیرے اور خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ پہلے دن آپ کو کسی مناسب مقام پر خیمہ زن (Camping) ہونا پڑتا ہے۔
دوسرا دن (جھیل تک رسائی): اگلے دن صبح سویرے جھیل کی طرف چڑھائی شروع کی جاتی ہے۔ آخری کچھ گھنٹے کا ٹریک نسبتاً اونچائی اور ڈھلان کی وجہ سے سخت ہو سکتا ہے، اس لیے ہلکا سامان ساتھ رکھیں اور پانی کی بوتل ضرور ساتھ رکھیں۔
سفر کے لیے ضروری تجاویز (Tips for Travelers):
فٹنس اور تیاری: چونکہ یہ ایک ہائی آلٹیٹیوڈ ٹریک ہے، اس لیے سفر سے پہلے ہلکی واک یا ورزش کی عادت ڈالیں تاکہ سانس پھولنے کا مسئلہ نہ ہو۔
سامان: ٹریکنگ کے اچھے جوتے (Trekking Shoes)، ٹریکنگ پول، گرم کپڑے، رین کوٹ (موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر) اور فرسٹ ایڈ کٹ لازمی ساتھ رکھیں۔
کھانا اور پانی: راستے میں دکانیں دستیاب نہیں ہوتی ہیں، اس لیے خشک میوہ جات، انرجی بارز اور پانی کا مناسب ذخیرہ اپنے ساتھ رکھیں۔
گائیڈ کی مدد: اگر آپ اس راستے پر نئے ہیں تو کسی مقامی گائیڈ یا تجربہ کار لوکل ٹریکر کو ساتھ ضرور رکھیں تاکہ راستے کی دشواری سے بچا جا سکے۔

بگروٹ کے پھلوں میں چکونار اور پونوبٹنگ تو ہمارے فیورٹ ہیں ❤️ 🍐🍑آپ کا فیورٹ کون سا پھل ہے؟ 😍👇Credit : Iqrar Khan
19/09/2026

بگروٹ کے پھلوں میں چکونار اور پونوبٹنگ تو ہمارے فیورٹ ہیں ❤️ 🍐🍑
آپ کا فیورٹ کون سا پھل ہے؟ 😍👇
Credit : Iqrar Khan

Address

Jinnah Park Rawalpindi
Rawalpindi

Telephone

+923315431321

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dream World Tours And Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dream World Tours And Travels:

Shortcuts

Share