Brands of Pakistan/Positive Pakistan

Brands of Pakistan/Positive Pakistan Our purpose is to show the positive image of Pakistan in all over the world...
(13)

11/06/2026

🏑 سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز – ہاکی اکیڈمی

کیا آپ ہاکی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتے ہیں؟

سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے تحت ہاکی اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مفت اور معیاری تربیت کا بہترین موقع موجود ہے۔

📍 مقام: نیشنل ہاکی اسٹیڈیم، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس، لاہور

🗓️ دن: پیر تا جمعرات

⏰ اوقات کار: شام 4:00 بجے تا شام 6:00 بجے

✅ مفت رجسٹریشن
✅ ماہر کوچنگ
✅ عالمی معیار کی سہولیات
✅ مستقبل کے چیمپئنز کی تیاری

📱 رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے QR کوڈ اسکین کریں یا لنک وزٹ کریں

https://drive.google.com/file/d/1KxfgDkkJ-nFTeH37hPa0p8sqLi-b0ec3/view?usp=sharing

📍 مکمل شدہ رجسٹریشن فارم دفتر ڈائریکٹر (سپورٹس اینڈ کوچنگ)، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جمع کروائیں۔

🚀 آج ہی رجسٹر کریں!






11/06/2026

لاہور میں بین الاقوامی ویمنز ٹینس ایونٹ کی تیاریاں عروج پر 🇵🇰

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ اور اوپن انٹرنیشنل ٹینس کورٹس کا دورہ کیا اور بین الاقوامی ویمنز ٹینس ایونٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایونٹ نہ صرف پاکستان میں ٹینس کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص بھی اجاگر کرے گا۔ مختلف ممالک کی نامور خواتین کھلاڑیوں کی شرکت شائقینِ کھیل کو عالمی معیار کے مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس عالمی معیار کے ٹینس مقابلوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی 19 مختلف کھیلوں پر مشتمل سپورٹس اکیڈمیز میں ٹینس کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو جدید تربیت اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brands of Pakistan/Positive Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Brands of Pakistan/Positive Pakistan:

Share