Karwan-e-Mala International Travel & Tours Pvt Ltd

Karwan-e-Mala International Travel & Tours Pvt Ltd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karwan-e-Mala International Travel & Tours Pvt Ltd, Travel Service, Rawalpindi.

Your trusted travel partner for unforgettable experiences! ✈️🏙️
We specialize in:
🕋 Hajj & Umrah Packages
🎟 Tickets
🌐 Group Tours
💍 Honeymoon Tours
🏢 Corporate Tours
📄 Visa File Processing
🌍 Visit Visas
🗃 Travel insurance

*Explore Baku with KMT! 🇦🇿* *Departure Cities:* 📍 Lahore *🗓Tour Dates:*02 May – 06 May*💰 Starting From:* PKR 245,000 Per...
22/04/2026

*Explore Baku with KMT! 🇦🇿*

*Departure Cities:*
📍 Lahore

*🗓Tour Dates:*
02 May – 06 May

*💰 Starting From:* PKR 245,000 Per Person

*Package Inclusions:*
✈ Return Air Ticket
🛂 Azerbaijan Visa
🏨 4-Night Hotel Stay
🍽 Daily Breakfast
🚐 Airport Transfers
🏙 Guided Tours

*🚀 Limited Slots Available – Book Now!*

📲 *Call/WhatsApp:*
📞 +92 307 6726273

وادیِ بطحان مدینہ منورہ کی نمایاں اور مشہور وادیوں میں سے ایک ہے۔ یہ مدینہ کے جنوب سے نکل کر مغرب کی سمت بہتی ہے۔ نبی کر...
09/04/2026

وادیِ بطحان مدینہ منورہ کی نمایاں اور مشہور وادیوں میں سے ایک ہے۔ یہ مدینہ کے جنوب سے نکل کر مغرب کی سمت بہتی ہے۔ نبی کریم ﷺ کے ارشادات میں بھی اس کا ذکر آیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا:
"وادی بطحان جنت کی نہروں میں سے ایک نہر ہے۔"

روایت میں یہ بھی آتا ہے کہ غزوۂ احزاب کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے اسی وادی کے پانی سے وضو فرمایا۔ وادی بطحان مدینہ کی بڑی وادیوں میں شمار ہوتی ہے اور یہ کئی مختلف نالوں کے ملنے سے بنتی ہے۔

ان نالوں میں ایک بہاؤ ذی حدر کے علاقے سے قربان تک آتا ہے، جہاں یہ دیگر وادیوں سے ملتا ہے۔ انہی میں وادی رانوناء بھی شامل ہے جو مدینہ کے جنوب میں واقع ہے، اسی طرح وادی مذینب اور وادی مہزور بھی ہیں جو مدینہ کے مشرق سے آتے ہیں۔ یہ تمام بہاؤ مل کر ایک بڑا راستہ بناتے ہیں، جو مسجد نبوی کے شمال مغرب سے گزرتا ہوا سیح کے علاقے سے نکل کر جبل صلع کے مغرب کی طرف بہتا ہے، پھر ہلکے موڑ کے ساتھ زغابہ (مجمع الاسیال) تک پہنچتا ہے۔

اس کا نام بطحان اس لیے رکھا گیا کہ مدینہ کے اندر اس کا بہاؤ ہموار اور پھیلی ہوئی زمین سے گزرتا تھا۔ اسے ایک زمانے میں ابو جیدہ بھی کہا جاتا تھا، کیونکہ شیخ جیدہ (جد آل برادہ) نے اس سیلاب کو روکنے کے لیے چونے کے بند تعمیر کیے تھے، تاکہ مدینہ کے جنوبی گھروں کو نقصان نہ پہنچے۔ چند سال پہلے اس وادی کے بہاؤ کو قربان کے علاقے سے آگے ڈھانپ دیا گیا۔

📜 ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"بطحان جنت کی نہروں میں سے ایک نہر ہے۔"
اور ایک روایت میں ہے: "یہ جنت کے تالابوں میں سے ایک تالاب ہے۔"

اسی طرح حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو نبی کریم ﷺ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور دعا فرمائی:
"اے لوگوں کے رب! ثابت بن قیس بن شماس سے تکلیف دور فرما۔"
پھر آپ ﷺ نے وادی بطحان کی مٹی لی، اسے ایک برتن میں رکھا، اس پر پانی ڈال کر دم فرمایا، اور وہ پانی ان پر ڈال دیا۔

یوں وادی بطحان نہ صرف مدینہ منورہ کی جغرافیائی اہم وادی ہے بلکہ سیرتِ نبوی، دعا، برکت اور تاریخی واقعات کے حوالے سے بھی ایک عظیم مقام رکھتی ہے۔

كَثرةُ الصَّلاة على مُحمَّد ﷺ تَجبُرُ القلب الكَسِير و تُيَسِّرُ الأمر العسِير.سیّد عالَم کی ذات پہ کثرت سے درود پاک پڑھ...
07/04/2026

كَثرةُ الصَّلاة على مُحمَّد ﷺ
تَجبُرُ القلب الكَسِير و تُيَسِّرُ الأمر العسِير.
سیّد عالَم کی ذات پہ کثرت سے درود پاک پڑھنا
ٹوٹے دِلوں کو جوڑتا ھے مشکل معاملات کو حل کرتا ھے
( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَسَلَّمٌ💓)
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

جب غزوۂ بدر جاری تھا، اُس وقت پیارے آقا کریم ﷺ اس مسجد والی جگہ پر ایک خیمے میں تشریف فرما ہو کر نہایت عاجزی اور خشوع ک...
04/04/2026

جب غزوۂ بدر جاری تھا، اُس وقت پیارے آقا کریم ﷺ اس مسجد والی جگہ پر ایک خیمے میں تشریف فرما ہو کر نہایت عاجزی اور خشوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہے تھے:

"اے اللہ! اگر آج یہ جماعت ہلاک ہو گئی تو پھر زمین پر تیرا نام لینے والا کوئی نہ رہے گا، ہمیں فتح عطا فرما۔"

اس وقت مسلمانوں کی تعداد دشمن کے مقابلے میں بہت کم تھی، مگر ان کا یقین کامل تھا۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کی دعا قبول فرمائی اور فرشتوں کو نازل کیا، جن کی مدد سے مسلمانوں کو عظیم فتح نصیب ہوئی۔

جس جگہ آپ ﷺ نے یہ دعا فرمائی تھی، آج یہاں ایک مسجد تعمیر ہے جسے مسجد العریش کہا جاتا ہے۔

اسطوانۂ حرس مسجدِ نبوی ﷺ کے ان مبارک ستونوں میں سے ہے جو صحابہ کرامؓ کی خدمت اور محبت کی یاد تازہ کرتا ہے۔ یہ ستون شمال...
31/03/2026

اسطوانۂ حرس مسجدِ نبوی ﷺ کے ان مبارک ستونوں میں سے ہے جو صحابہ کرامؓ کی خدمت اور محبت کی یاد تازہ کرتا ہے۔ یہ ستون شمال کی جانب بابِ حجرہ کے مقابل، اسطوانۂ توبہ کے پیچھے واقع ہے۔

“حرس” کے معنیٰ حفاظت اور پاسبانی کے ہیں۔ اس مقام کی نسبت یہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، اور خاص طور پر سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ یہاں کھڑے ہو کر نبی کریم ﷺ کی حفاظت اور نگرانی کا فریضہ انجام دیا کرتے تھے۔

اسی وجہ سے یہ ستون اسطوانۂ حرس یعنی حفاظت والے مقام کے نام سے مشہور ہو گیا، اور اسے “اسطوانۂ علیؓ” بھی کہا جاتا ہے۔

✨ یہ مقام صحابہ کرامؓ کی بے مثال محبت، ادب اور خدمتِ رسول ﷺ کی روشن مثال ہے، جو ہمیں اخلاص اور وفاداری کا درس دیتا ہے۔ 🤍

مزدلفہ سے منٰی کی طرف جاتے ہوئے ایک چھوٹا سا میدان آتا ہے جسے وادیٔ مُحَسِّر کہا جاتا ہے۔یہ وہ جگہ ہے جسے تاریخ میں ایک ...
27/03/2026

مزدلفہ سے منٰی کی طرف جاتے ہوئے ایک چھوٹا سا میدان آتا ہے جسے وادیٔ مُحَسِّر کہا جاتا ہے۔

یہ وہ جگہ ہے جسے تاریخ میں ایک عبرت ناک واقعے سے جوڑا جاتا ہے، اسی لیے حاجیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ یہاں ٹھہرنے کے بجائے تیزی سے گزر جائیں۔

اصحابِ فیل کا واقعہ

روایات کے مطابق یہی وہ علاقہ ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے ابرہہ کے لشکر کو ہلاک فرمایا۔

ابرہہ یمن کا حکمران تھا۔ اس نے صنعاء میں ایک عظیم گرجا گھر بنایا اور چاہا کہ لوگ کعبۃ اللہ کے بجائے وہاں عبادت کے لیے آئیں۔
جب اس کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوا تو اس نے کعبہ شریف کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا اور ایک بڑا لشکر لے کر مکہ کی طرف بڑھا، جس میں ہاتھی بھی شامل تھے۔

حضرت عبدالمطلبؓ کا ایمان

جب لشکر مکہ کے قریب پہنچا تو اہلِ مکہ کے جانور بھی لے لیے گئے، جن میں حضرت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے اونٹ شامل تھے۔
آپ ابرہہ کے پاس گئے اور صرف اپنے اونٹ واپس مانگے۔

ابرہہ نے تعجب کیا تو آپؓ نے فرمایا:
"میں اونٹوں کا مالک ہوں، اور کعبہ کا ایک رب ہے، وہ خود اس کی حفاظت فرمائے گا۔"

اللہ کی مدد اور ابابیل

پھر اللہ تعالیٰ نے چھوٹے پرندوں (ابابیل) کے ذریعے اس لشکر کو ناکام بنا دیا۔
قرآن پاک کی سورۃ الفیل میں اس واقعے کا ذکر موجود ہے۔

یوں کعبہ شریف محفوظ رہا اور یہ واقعہ تاریخ میں ایک بڑی نشانی بن گیا۔

ایک سبق

💞 آج بھی یہ مقام ہمیں یاد دلاتا ہے:
طاقت، لشکر اور ظاہری وسائل کچھ بھی نہیں…
اصل اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

عامُ الفیل

یہ واقعہ جس سال پیش آیا اسے عامُ الفیل کہا جاتا ہے،
اور اسی سال حضور نبی کریم ﷺ کی ولادتِ مبارک بھی ہوئی۔

اللہ ہمیں ان واقعات سے سبق لینے اور حق پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مسجدِ قباء اسلام کی تاریخ میں سب سے پہلی مسجد ہے، جو مدینہ منورہ کے مضافات میں بستی قباء کے مقام پر واقع ہے۔ اس کی بنیاد...
25/03/2026

مسجدِ قباء اسلام کی تاریخ میں سب سے پہلی مسجد ہے، جو مدینہ منورہ کے مضافات میں بستی قباء کے مقام پر واقع ہے۔ اس کی بنیاد خود نبی کریم ﷺ نے ہجرتِ مدینہ کے موقع پر رکھی، جب آپ ﷺ مکہ سے روانگی کے بعد 14 ربیع الاول کو یہاں قیام پذیر ہوئے۔

رسول اللہ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے اس کی تعمیر میں حصہ لیا اور پتھر اٹھائے، اور قرآن کریم میں اسے "تقویٰ پر بنیاد رکھی گئی مسجد" کے طور پر یاد کیا گیا ہے (سورہ التوبہ)۔

مسجدِ قباء کی فضیلت کے بارے میں نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص اپنے گھر سے وضو کر کے مسجدِ قباء آئے اور دو رکعت نماز ادا کرے، اسے ایک مقبول عمرے کے برابر ثواب ملتا ہے۔ حضور ﷺ اپنی حیاتِ مبارکہ میں ہر ہفتے کے دن (سنیچر) پیدل یا سواری پر یہاں تشریف لاتے اور نماز ادا فرماتے تھے۔

وقت کے ساتھ ساتھ مسجدِ قباء کئی مرتبہ توسیع و تعمیر نو کا حصہ بنی، جن میں حضرت عثمان غنیؓ، عمر بن عبدالعزیزؒ اور دورِ جدید میں سعودی حکومت کی وسیع تر توسیعات شامل ہیں۔ آج یہ ایک عظیم الشان سفید عمارت کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو لاکھوں زائرین کی عقیدت اور محبت کا مرکز ہے۔

جبل احد کے سامنے ایک چھوٹا سا پہاڑ واقع ہے جسے جبل عینین کہا جاتا ہے۔ اسی پہاڑی کو جبلِ رُماة بھی کہا جاتا ہے۔غزوہ احد ک...
20/03/2026

جبل احد کے سامنے ایک چھوٹا سا پہاڑ واقع ہے جسے جبل عینین کہا جاتا ہے۔ اسی پہاڑی کو جبلِ رُماة بھی کہا جاتا ہے۔

غزوہ احد کے دن محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیر انداز صحابہ کو اسی پہاڑی پر مقرر فرمایا تھا تاکہ دشمن پیچھے سے حملہ نہ کر سکے اور مسلمانوں کی پشت محفوظ رہے۔

یہ مقام آج بھی اس عظیم تاریخی واقعے کی یاد دلاتا ہے اور زائرین کو سیرتِ نبوی ﷺ کے اہم اسباق یاد دلاتا ہے، خاص طور پر اطاعت اور نظم و ضبط کی اہمیت۔ 🌿

19/03/2026

رحمت برس رہی ہے محمدﷺ کے شہر میں
ہر شے میں تازگی ہے محمدﷺ کےشہر میں

آتے ہیں بخشوانے گناہوں کو گنا ہگار
قسمت بدل رہی ہے محمدؐ کےشہرمیں

ایسا لگا کہ سامنے خود آگۓ خضورﷺ
اک نعت جب پڑھی ہےمحمدؐ کےشہرمیں

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سکیورٹی ٹیم کو خراج تحسین جو اتنے بڑے ہجوم کی حفاظت اور نظم وضبط کا سرانجام دے رہے ...
18/03/2026

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سکیورٹی ٹیم کو خراج تحسین جو اتنے بڑے ہجوم کی حفاظت اور نظم وضبط کا سرانجام دے رہے ہیں

27ویں شب مک مکرمہ میں جم غفیر ماشاءاللہ یا اللہ اس با برکت رات کے صدقے میرے اور میرے تمام دیکھنے والوں کے تمام صغیرہ و ک...
16/03/2026

27ویں شب مک مکرمہ میں جم غفیر ماشاءاللہ یا اللہ اس با برکت رات کے صدقے میرے اور میرے تمام دیکھنے والوں کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما آمیں

یہ محراب مسجد نبوی ﷺ کی تیسری توسیع کے دوران 29 ہجری میں بنایا گیا تھا، اور اسے محراب النبوی ﷺ کی بالکل سیدھ میں تعمیر ک...
13/03/2026

یہ محراب مسجد نبوی ﷺ کی تیسری توسیع کے دوران 29 ہجری میں بنایا گیا تھا، اور اسے محراب النبوی ﷺ کی بالکل سیدھ میں تعمیر کیا گیا۔

اہمیت اور مقام:

یہ وہ جگہ ہے جہاں سرکار دوعالم ﷺ اپنے دور مبارک میں امامت فرماتے تھے۔

بعد میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ یہاں امامت فرماتے، اسی وجہ سے اس کا نام محراب عثمانی کے طور پر مشہور ہوا۔

✨ یہ محراب نہ صرف نماز کی رہنمائی کا اہم مقام ہے بلکہ تاریخی اور روحانی لحاظ سے بھی بے حد بابرکت ہے، کیونکہ یہاں سے حضور ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی امامت کی گئی۔

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923076726273

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan-e-Mala International Travel & Tours Pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karwan-e-Mala International Travel & Tours Pvt Ltd:

Share

Category