19/05/2026
ابھی ابھی صفاء مروا کی سعی کرکے فارغ ہوا تو آخری چکر میں ایک پاکستانی بے ہوش ہو گیا ۔
اس ہی وقت ایک منٹ میں پانچ ڈاکٹرز اور جدید مشینری آگئی جس نے اس حاجی کو فوراً فرسٹ ایڈ دینا شروع کردی ۔ اس کے دل کی دھڑکن رکنے لگی تو دل کو پمپ کرنے کے لیئے ایک جدید مشینری اس کے سینے پہ لگادی اس وقت ایک دوسرے حاجی نے اپنا موبائل نکالا تو شرطہ اتنا غصہ ہوا اس نے اس حاجی کا موبائل بھی ضبط کرلیا اور اس کو کہا کہ ہم نے تمہیں کعبہ کی ویڈیو اور مختلف جگہوں کی ویڈیو بنانے سے نہیں روکا ؟ تم نے اس حادثہ کی ویڈیو کیوں بنائی ؟ اب وہ بیچارا منتیں کرتا رہا کہ مجھے رولز نہیں معلوم انہوں نے ایک نہ سنی وہیں پہ بیٹھا دیا ۔ ایک حرم ورکر سے میں نے پوچھا کہ اب اس کا کیا کریں گے تو اس نے کہا کہ حج کے دنوں میں حادثہ کے واقعات کی ویڈیو بنانا شدید جرم ہے۔ چاہے اس نے ویڈیو ایسے ہی بنائی لیکن جو ان کے رولز ہیں وہ رولز ہیں ۔ کل شام چار بجے ہی اس کو چھوڑیں گے اس لیئے کوشش کریں کہ حادثہ وغیرہ کی ویڈیو نہ بنائیں اور جب حج شروع ہوگا اس میں شدید پابندی ہے اس وقت یہ اتنے سخت ہوجاتے ہیں کہ چاہے کوئی بھی ہو اس کا موبائل ضبط ہوجاتا ہے ۔
اس لیئے حجاج کرام نوٹ فرمالیں ایسے کسی بھی واقعے کی ویڈیو بنانا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے حجاج کرام اور انکے لواحقین میں سنسنی پھیل سکتی ہے۔ لہذا مقامی قوانین کا احترام لازمی ہے۔ ذمہ داری میں سمجھ داری ہے۔ میں بھی ویڈیوز بناتا ہوں لیکن رولز کے مطابق