28/07/2024
مسائل صرف اسلئے حل نہیں ہوتے کہ ہر پارٹی چاہتی ہے وہ حل کرے اور باقی اس کی واہ واہ کریں، اس طرح تو سو سال میں بھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہونا۔
یہ لوگ تعصب میں اتنے وحشی ہیں کہ جو بندہ مسئلہ حل کرنے کے قریب پہنچ رہا ہو یہ اس کی ٹانگ کھینچنے سے بھی گریز نہیں کرتے تاکہ کچھ حل ہو گیا تو ان کو شرمندگی نہ ہو۔
بجلی کی قیمت سے پوری قوم دکھی ہے، کسی کا آدھا کسی کا پورا بجٹ بجلی کے بل میں چلا جاتا ہے، اس اندھا دھند گرمی میں بجلی کے بغیر گزارا بھی نہیں ہوتا، ان حالات میں ایسا بھی کیا تعصب کہ لوگ اس جدوجہد کو ناکام دیکھنے کی خواہش کریں۔
حافظ نعیم کی جدوجہد اگر زرا سی بھی کامیابی حاصل کرلے تو اس کی بینیفشری ساری قوم ہوگی، صرف جماعت کا فائدہ نہیں مگر افسوس ہے ان لوگوں پر جو مخالفت میں بہت دور نکل گئے ہیں بلکہ دریدہ دہنی پر اتر آئے ہیں۔
لالہ صحرائی
💐