20/07/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
*محترم عازمین، آج سے عمرہ ویزا ملٹی پل ایک سال کا جاری ہوا کرے گا جسکی تفصیل یہ ہے کہ*
1) ویزا کی مدت
*ویزا 365 دن (ایک سال) تک کارآمد ہوگا۔*
2) مملکت میں قیام کی مدت
*ویزا کی پوری مدت کے دوران کل 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کی اجازت ہوگی۔*
یہ 90 دن مجموعی ہوں گے۔ ہر بار جتنے دن آپ سعودی عرب میں رہیں گے، وہ 90 دن میں سے کم ہوتے جائیں گے۔
*مثال:*
* پہلی بار 25 دن قیام کیا → باقی 65 دن رہ گئے۔
* دوسری بار 20 دن قیام کیا → باقی 45 دن رہ گئے۔
3) دوسری یا بعد کی ہر آمد کے لیے
*اگر آپ دوبارہ یا سہ بارہ سعودی عرب عمرہ کے لیے جائیں تو:*
*1- سعودی سسٹم Masar کے ذریعے سروس پیکیج خریدنا ضروری ہوگا۔*
*2-نسک (Nusuk) ایپ سے نیا عمرہ پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔*
4) حج سیزن کی پابندی
*عمرہ ویزا رکھنے والا شخص 1 ذوالقعدہ سے 13 ذوالحجہ کے درمیان سعودی عرب میں نہیں رہ سکتا۔*
یعنی:
اس مدت سے پہلے سعودی عرب سے روانہ ہونا ضروری ہے۔
آپ کی خدمت میں مصروف
حبیب اللّہ ٹریول اینڈ ٹورز