31/01/2021
ایک شخص اپنی گاڑی دھو رہا تھا گاڑی بالکل نئی تھی چند دن پہلے خریدی گئی تھی۔ اس کی بیٹی آئی اور ایک پیچ کس اٹھا کر گاڑی پر اسکریچ ڈالنے شروع کر دیئے۔
یہ دیکھ کر وہ شخص غصے سے پاگل ہو گیا۔ اس نے اپنی چار سالہ بچی کا ہاتھ پکڑا اور اس پر کئی ضربیں لگائیں۔ وہ شخص یہ بھول گیا کہ اس کے ہاتھ میں نٹ کھولنے والا رینچ ہے... اس نے رینچ سے اپنی چار سالہ بیٹی کے ہاتھ پر ضربیں لگائیں۔۔
بچی کو ہسپتال لے جایا گیا اور بہت زیادہ فریکچرز کی بنا پر بچی کے زخمی ہاتھ کی تمام انگلیاں کاٹنی پڑیں..۔
جب بچی کو ہوش آیا اس نے اپنے باپ کو دیکھا تو آواز اور آنکھوں میں درد لیے فوراً اپنے باپ سے پوچھا:
بابا! میری انگلیاں کب واپس آئیں گی؟
باپ کے پاس اس بچی کے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا وہ افسردہ ہوا اور خاموش رہا۔
وہ گھر آیا اور غصے میں اپنی کار کو ٹانگوں سے ضربیں لگانے لگا۔ تھک ہار کر وہ کار کے پاس بیٹھ گیا۔ اس وقت اس کی نظر ان سکریچ پر پڑی جو اس کی بیٹی نے پیچ کس سے لگائے تھے۔ وہ سکریچ نہیں تھے ... اس نے پیچ کس سے گاڑی پر ایک فقرہ لکھا تھا..
"I LOVE My DAD"
اگلے دن اس شخص نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کر لی..
غصے اور پیار کی کوئی حد نہیں ہوتی یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہےکہ خوبصورت زندگی گزارنے کے لیے ان دونوں میں سے کون سا مناسب راستہ ہے۔۔
پرانے وقتوں میں چیزیں استعمال کی جاتی تھیں اور انسانوں سے پیار کیا جاتا تھا۔۔۔
ہمارے دور کا المیہ یہ ہے کہ چیزوں سے پیار کیا جاتا ہے اور انسانوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔
ہر دن صبح کو گھر سے یہ خیال دماغ میں بٹھا کر نکلیں کہ چیزیں استعمال کرنے کے لیے ہیں اور انسان پیار کرنے کے لیے ہیں۔ یہی ایک راستہ ہے جس سے ہم اپنا اور دوسروں کا دن اچھا بنا سکتے ہیں -