پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن

پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن PGCA is a registered firm which represents all (Reg.) goods transport companies in Peshawar.

17/09/2026

17 ستمبر 2026
تاریخی کامیابی — بزنس مین فورم (بلور گروپ) کا شاندار کلین سویپ
آج منعقد ہونے والے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (SCCI) کے سال 2026 کے انتخابات میں بزنس مین فورم (بلور گروپ) نے پشاور بزنس الائنس (غلام علی گروپ) کے چاروں شانے چت کر کے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کارپوریٹ گروپ اور ایسوسی ایٹ گروپ، دونوں میں کلین سویپ کر دیا۔
یہ شاندار کامیابی تاجر برادری کے اعتماد، اتحاد اور بھرپور حمایت کا واضح اظہار ہے۔
بزنس مین فورم کی پوری قیادت، کامیاب امیدواروں اور تمام کارکنان و حامیوں کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کامیابی کو تاجر برادری کی فلاح، کاروباری ترقی اور صنعت و تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

پاکستان کسٹمز نے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، بانڈڈ کیریئرز، ٹرانسپورٹرز، کلیئرنگ ایجنٹس، مسافروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک...
10/09/2026

پاکستان کسٹمز نے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، بانڈڈ کیریئرز، ٹرانسپورٹرز، کلیئرنگ ایجنٹس، مسافروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو درپیش کسٹمز سے متعلق مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز)، اسلام آباد کے کسٹمز ونگ میں شکایات کے ازالے کا سیل (Grievance Resolution Cell) قائم کیا ہے۔

وہ شہری جنہیں سمندری بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس، ہوائی اڈوں، سرحدی اسٹیشنز، کسٹمز دفاتر یا چیک پوسٹس پر کسٹمز سے متعلق کسی مسئلے کا سامنا ہو—بشمول انسدادِ اسمگلنگ کارروائیوں سے متعلق شکایات—وہ درج ذیل ذرائع کے ذریعے براہِ راست اس سیل کو اپنی شکایت ارسال کر سکتے ہیں۔

شکایت میں درج ذیل معلومات شامل ہونی چاہئیں:
- متعلقہ شخص یا ادارے کا نام
- شناختی کارڈ (CNIC)، پاسپورٹ نمبر یا NTN
- مکمل پتہ
- متعلقہ کسٹمز دفتر، کلیکٹریٹ، کسٹمز ہاؤس یا چیک پوسٹ کی تفصیل
- مسئلے کا مختصر خلاصہ
- متعلقہ معاون دستاویزات

شکایت درج کرانے کے ذرائع:
واٹس ایپ: 0346-5995915
ای میل: [email protected]
متبادل ای میل: [email protected]

ڈیوٹی یا ٹیکس چوری، یا اسمگلنگ سے متعلق معلومات بھی انہی ذرائع کے ذریعے فراہم کی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات موصول ہونے کے بعد شکایات کے ازالے کا سیل معاملہ متعلقہ کسٹمز فارمیشن/ادارے کے ساتھ اٹھائے گا۔

شکایت کا پہلا جواب 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر دیا جائے گا، تاہم ہفتہ وار تعطیلات اور سرکاری تعطیلات اس مدت میں شامل نہیں ہوں گی۔

حکومتِ پاکستان اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان معاہدہ1۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ...
16/08/2026

حکومتِ پاکستان اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان معاہدہ

1۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے بجائے ہر 15 دن بعد نظرثانی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کی ایسوسی ایشن کے 3 نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔

2۔ ایکسل لوڈ پر عملدرآمد
موٹرویز اور قومی شاہراہوں سمیت پورے ملک میں ایکسل لوڈ کی مقررہ حدود پر بلاامتیاز عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

3۔ 10 وہیلر گاڑیوں کا وزن
قومی شاہراہوں اور جی ٹی روڈز پر 10 وہیلر گاڑیوں کے لیے 35 ٹن وزن دو سال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر بھی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

4۔ کسٹمز SRO 1619
کسٹمز کے SRO 1619 کو واپس لینے کے لیے ضروری دفتری حکم جاری کیا جائے گا۔ اگر گاڑی میں 40 فیصد سے کم نان کسٹم سامان پایا جائے تو گاڑی کو ضبط یا تحویل میں نہیں لیا جائے گا۔

5۔ ایف بی آر کی جانب سے ضبط گاڑیاں
جن گاڑیوں کو ایف بی آر نے اسمگلنگ کے الزام میں ضبط کیا ہوا ہے، ان کے حقیقی مالکان عدالت کا حکم پیش کریں تو گاڑیوں کو رہا کیا جائے گا۔

6۔ مزدا، ایل ٹی وی، این پی آر، کینٹر اور ڈوٹرو کا وزن
مزدا/ایل ٹی وی کے لیے 12 ٹن اور 17 فٹ لمبائی جبکہ NPR، کینٹر اور ڈوٹرو کے لیے 15 ٹن وزن اور 20 فٹ لمبائی مقرر کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو 15 دن کے اندر ان گاڑیوں کے طول و عرض کا فیصلہ کرے گی۔

7۔ لائسنس، فٹنس اور روٹ پرمٹ
کسی بھی صوبے یا وفاقی علاقے سے جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ پورے ملک میں قابل قبول ہوگا۔

8۔ ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس 15 دن کے اندر کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی (DLA) قائم کرے گی۔

9۔ کراچی میں پارکنگ کے لیے 17 ایکڑ زمین
میئر کراچی، حکومت سندھ اور وزارتِ بحری امور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 17 ایکڑ زمین ٹرانسپورٹرز کو پارکنگ کے لیے فراہم کی جائے گی۔ یہ زمین تمام تر رکاوٹوں اور قانونی بوجھ سے پاک ہوگی اور 15 دن کے اندر KPT، TCA، TGA اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے لیے فراہم کی جائے گی۔

10۔ کراچی میں مزید پارکنگ
کورنگی انڈسٹریل ایریا، کار کیریئر، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے علاقوں میں ٹرانسپورٹرز کے لیے پارکنگ کی جگہ فراہم کی جائے گی۔

11۔ نادرن بائی پاس پر ٹرک اسٹینڈ
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 1000 ایکڑ زمین پر جدید ٹرک اسٹینڈ قائم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ تاہم گورنر سندھ نے فوری طور پر 350 ایکڑ زمین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

12۔ ٹول پلازوں اور ٹول ٹیکس کا معاملہ
نئے ٹول پلازوں کے قیام اور ٹول ٹیکس کی شرح کا فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورت سے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

13۔ صوبائی مسائل کا حل
پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ٹرانسپورٹرز کے صوبائی مسائل حل کرنے کے لیے الگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

14۔ پنجاب میں HTV ڈرائیونگ لائسنس
پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ براہِ راست رابطے کے ذریعے HTV ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے گی۔

15۔ سیل شدہ کنٹینرز
پنجاب کا محکمہ خوراک سیل شدہ کنٹینرز نہیں کھولے گا۔

16۔ ہڑتال کے باعث گاڑیاں ضبط نہیں ہوں گی
پنجاب یا وفاقی حکومت ہڑتال یا سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں اور کنٹینرز کو نہ حراست میں لے گی اور نہ ضبط کرے گی۔

17۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ٹرانسپورٹرز کو ٹارگٹڈ چالان جاری نہیں کرے گی۔

18۔ پنجاب میں ٹرک اسٹینڈز کے لیے زمین
پنجاب حکومت فیصل آباد، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں ٹرک اسٹینڈز قائم کرنے کے لیے زمین فراہم کرے گی۔

19۔ گاڑی کی عمر کی حد
اگر کسی گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ درست اور مؤثر ہے تو اس گاڑی پر عمر کی کوئی حد لاگو نہیں ہوگی۔

20۔ تھرڈ پارٹی انشورنس
تھرڈ پارٹی انشورنس کے معاملے پر حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

21۔ ودہولڈنگ ٹیکس
ودہولڈنگ ٹیکس کو 6 فیصد کرنے کے لیے 15 دن کے اندر کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ جبکہ ایف بی آر آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کو مزید کم کرکے 2 فیصد کرنے کے لیے تعاون کرے گا۔

22۔ جامشورو میں درج ایف آئی آر
جامشورو میں درج ایف آئی آر واپس لینے پر غور کیا جائے گا۔

ہڑتال ختم: گاڑیاں چل پڑیں۔ہڑتال مؤخر: گاڑیاں فی الحال چل پڑیں، مگر مطالبات ابھی زیرِ بحث ہیں۔ہڑتال کامیاب: مطالبات تسلیم...
16/08/2026

ہڑتال ختم: گاڑیاں چل پڑیں۔
ہڑتال مؤخر: گاڑیاں فی الحال چل پڑیں، مگر مطالبات ابھی زیرِ بحث ہیں۔
ہڑتال کامیاب: مطالبات تسلیم، تحریری حکم جاری، اور عملدرآمد یقینی۔

کیا ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ ایک درست اور دانشمندانہ اقدام ثابت ہوگا؟

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ہڑتال ختم کرنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔صدر، پشاور گڈز کیریئر ایسو...
16/08/2026

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ہڑتال ختم کرنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

صدر، پشاور گڈز کیریئر ایسوسی ایشن محمد حسین نے واضح کیا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز، گڈز کیریئرز اور عوام ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ جب تک ہمارے جائز مطالبات مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے، ملک گیر پہیہ جام ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔ تمام ٹرانسپورٹر برادری سے گزارش ہے کہ اتحاد و نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور صرف آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے مستند بیانات پر اعتبار کریں، اور افواہوں سے گریز کریں۔

مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

یاد رہے کہ مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیشرفت نہیں ہوئی، تمام مطالبات تسلیم ہوں گے تو ہی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

ملک گیر ہڑتال کو تقریباً ایک ہفتہ ہو چکا ہے۔ اس دوران، قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے، مگر افسوس کہ حکومتِ وقت کی جا...
15/08/2026

ملک گیر ہڑتال کو تقریباً ایک ہفتہ ہو چکا ہے۔ اس دوران، قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے، مگر افسوس کہ حکومتِ وقت کی جانب سے اب تک ایسے سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات سامنے نہیں آئے جو اس بحران کے فوری حل کی امید پیدا کریں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو معاشی نقصان میں مسلسل اضافہ ہوگا، جس کا بوجھ آخرکار پوری قوم کو اٹھانا پڑے گا۔ حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملات کو مزید طول دینے کے بجائے متعلقہ نمائندوں سے فوری اور بامقصد مذاکرات کرے، جائز مطالبات کا منصفانہ حل نکالے، اور ملک، معیشت اور عوام کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دے۔ تاریخ ہمیشہ اُن قیادتوں کو یاد رکھتی ہے جو بحرانوں کو ٹکراؤ سے نہیں بلکہ دانشمندی، انصاف اور بروقت فیصلوں سے حل کرتی ہیں۔

12 اگست 2026(پشاور) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور کے سیکریٹری قیصر خان کی زیرِ صدارت پشاور کی مختلف گڈز کیرئیر ایس...
12/08/2026

12 اگست 2026

(پشاور) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور کے سیکریٹری قیصر خان کی زیرِ صدارت پشاور کی مختلف گڈز کیرئیر ایسوسی ایشنز کے صدور، نمائندگان اور کابینہ اراکین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈز فارورڈنگ ایجنسیز (GFA) کی رجسٹریشن، لائسنسوں کی تجدید اور لائسنسنگ کے طریقۂ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری RTA نے آگاہ کیا کہ پشاور میں تقریباً 196 گڈز فارورڈنگ ایجنسیاں تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں جبکہ محدود تعداد میں ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میعاد ختم لائسنسز کی فوری تجدید کرائی جائے، اور غیر قانونی یا میعاد ختم لائسنس رکھنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔

نمائندگان نے موقف اختیار کیا کہ غیر رجسٹرڈ ادارے خود کو قانونی دائرہ کار میں لانا چاہتے ہیں، اور متعدد کمپنیز تمام تقاضے پورے کر کے فائلیں کئی سال قبل جمع کرا چکی ہیں، مگر این او سی کے اجراء میں تاخیر اور ادارہ جاتی رابطے کے فقدان کے باعث ان کی فائلیں تقریباً آٹھ سے دس سال سے زیر التوا پڑی ہیں۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ این او سی کے عمل کو آسان اور شفاف بنا کر، RTA اگر مؤثر تعاون فراہم کرے تو زیادہ تر غیر رجسٹرڈ ادارے قانونی حیثیت اختیار کر سکتے ہیں۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ این او سی لینے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا جائے، جس کے تحت RTA براہ راست اور مقررہ مدت میں لائسنس جاری کرے۔ مزید یہ کہ GFA لائسنس کی مدت ایک سال کے بجائے تین سال مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس کے علاؤہ نمائندوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کیلئے چمکنی پشاور میں قائم نئے بس ٹرمینل کی طرز پر گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں کے لیے بھی الگ جگہ یا زون مختص کیا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ این او سی کے منتظر تمام کیسز کی فہرست مرتب کر کے کمشنر پشاور/چیئرمین آر ٹی اے پشاور کو مشترکہ درخواست کے ساتھ پیش کیا جائے، تاکہ ون ونڈو نظام کے ذریعے ان درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے۔

اس کے علاوہ پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کی کابینہ سرحد چیمبر آف کامرس میں کمشنر پشاور، چیئرمین RTA اور چیف ٹریفک آفیسر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلائے گی تاکہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل اور ان کے عملی حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دے دی ہے۔ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے چیئرم...
11/08/2026

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دے دی ہے۔ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پیٹرول پمپس بند کر دیئے جائینگے۔ دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی جاری ہے، اور ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔حکومت اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کے درمیان مذاکرات پر اب خاص توجہ مرکوز ہے۔

10/08/2026

گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال جاری۔۔
حکومت سے کیا مطالبات ہیں؟
جانئے، اس رپورٹ میں 👇🏻

18/12/2025

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم، ہڑتال ختم✌️

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923009500952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن:

Shortcuts

Share