AirDeen Travels & Tours Pvt. Ltd.

AirDeen Travels & Tours Pvt. Ltd. Umrah Packages, Ticketing, Etc.

18/09/2024

11/09/2024

26/08/2024
22/08/2024

بولیں گے کچھ نہیں۔۔

‏جب بچے نوجوانی( تقریباً11 سال ) میں داخل ہوں تو انھیں
کچھ باتیں خاص طور پر بتائیں
1- وہ اپنے ناخن ہمیشہ صاف ستھرے اور درست انداز میں کاٹ کر رکھیں اس لیے کہ لوگ سب سے پہلے آپ کے ناخن دیکھتے ہیں۔
صرف دیکھتے ہیں، کہتے کچھ نہیں،

2:-ڈیڈورنٹ یا کوئی خوشبو ضرور لگایا کریں۔ آپ کے پاس سے کوئی بدبو نہیں آنی چاہیے، کیونکہ آپ کے پاس سے بیڈ اسمیل آنے پر آپ کے دوست، اسکول فیلو، ہمسفر، آفس کولیگز اور آس پاس کے لوگ اس سے سخت پریشان ہوں گے۔
لیکن
بولیں گے کچھ نہیں۔۔۔!
کیونکہ یہ بہت پرسنل معاملہ ہے

3:-اس کے بعد اپنے دانت بہت اچھی طرح صاف رکھیں، منہ سے آنے والی بدبودار سانسیں آپ کے مخاطب کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔
مگر
لوگ کچھ کہیں گے نہیں۔۔۔!
ایسے معاملات میں آپ کو کچھ کہہ ہی نہیں سکتے، کہیں آپ ناراض ہی نہ ہوجائیں۔۔۔

4:-گردن اور کان کی صفائی بہت توجہ سے کرنی ہے، ناک کے بال ہر ہفتے کاٹنے ہیں، گردن بہت اچھی طرح مَل کر دھونی ہے، کہ کوئی میل نظر نہ آئے۔۔۔
کیونکہ
کوئی اس بارے میں سمجھاتا نہیں ہے۔۔۔
دیکھتا ہے مگر خاموش رہتا ہے۔
لیکن
نمبر کٹ جاتے ہیں۔۔۔!
پھر
ناک کان منہ میں انگلیاں نہیں ڈالنی، ناخن نہیں چبانے، بار بار ناک، چہرہ، سر نہیں کھجانا۔
ضرورت ہو تو بہت نفاست سے سلیقے سے ایسا کرسکتے ہیں۔ مثلاً ناک میں خارش ہورہی ہے تو انگلی سے نہیں، ٹشو، رومال یا الٹے ہاتھ کی پشت سے آہستہ سے کھجا سکتے ہیں۔
سیدھے ہاتھ سے تو ہرگز نہیں کیونکہ اس سے آپ نے کسی سے ہاتھ ملانا ہوتا ہے۔
اس لیے بہتر ہے رومال یا ٹشو پیپر ضرور ساتھ رکھیں۔
کیونکہ
نمبر۔۔۔۔۔۔۔!
اسی طرح
جسم کے مخصوص حصوں شرمگاہ وغیرہ پر سر عام کبھی ٹچ نہ کرنا۔

چند مزید ہدایات جو کہ یاد دہانی کے لیے اکثر دہراتے رہیں۔

1۔ چاہے شلوار ہو یا پینٹ، انڈروئیر ضرور پہنیں۔
2۔ گھر سے باہر جاتے وقت منہ اٹھائے جھاڑ جھنکار یا الجھے بکھرے روانہ مت ہونا، اپنا منہ ہاتھ دھو کر، بال بنا کر، درست لباس، اچھے جوتے پہن کر جائیں۔ چاہے قریب کی مارکیٹ سے کچھ سامان ہی کیوں نہ لانا ہو۔
3۔ شوز کی پالش اور صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ
آپ کی شخصیت کے بارے میں لباس سے زیادہ آپ کے شوز بتاتے ہیں۔
4۔ آدھے پونے پاجامے، ادھوری شرٹس اور ٹائیٹس سخت معیوب لگتی ہیں، خاص طور پر لڑکوں مسجد میں جاتے ہوئے شلوار قمیض میں ہونا چاہیے۔ آدھے بازو کی چھوٹی شرٹ اور جینز کی قمیض آپ سے پیچھے کھڑے نمازیوں کو بہت پریشان کرتی ہے، ان کی توجہ متاثر ہوت
5۔ گھر کے اندر کا لباس بھی باوقار ہونا چاہیے۔
6۔ ماں باپ اور بہنوں کے کمروں میں کبھی دروازہ بجائے بغیر نہیں جانا۔ بہنوں کے کمرے اور زنان خانہ میں بلاوجہ اور دیر تک نہیں بیٹھنا چاہیے۔
7۔ لڑکیو۔۔۔ اب آپ بڑی ہو گئی ہیں، اپنے میلے کپڑے خود دھونا سیکھیں۔ انھیں واش روم میں لٹکا چھوڑ کر مت آئیں۔
8۔ اپنی ضرورت کی پرسنل چیزیں اپنی الماری میں رکھیں۔
9۔ بچے جب ٹین ایج میں داخل ہوں تو والدین بازار سے ریزر اور بلیڈز لا کر دیں اور اپنے بازو پر بال صاف کر کے سمجھائیں کہ کس طرح اپنے جسم کے اندرونی حصوں کے بال ہر ہفتے صاف کرنے ہیں؟
10۔ اپنی اور دوسروں کی پرسنل اسپیس کا بہت خیال رکھیں۔ پرسنل اسپیس ناپنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
اپنا ہاتھ اور پورا بازو کھول لیں، یہ اندازاً ڈھائی سے تین فٹ بنتا ہے۔ نہ کبھی کسی کی پرسنل اسپیس میں جائیں۔۔۔
یعنی تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔۔۔ نہ کسی کو زیادہ قریب آنے دیں۔ یقیناً سفر میں، کار، بس یا جہاز کی سیٹ کا معاملہ ذرا مختلف ہے لیکن اس کے بھی آداب ہیں اور سفر کے سب آداب سیکھنے چاہییں۔
11۔ بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی کو فون کریں یا
کسی کے پاس جائیں تو سب سے پہلے ایک سانس میں
یہ چار باتیں بتا دیں۔۔۔
سلام، نام، مقام، کام
یعنی پہلے سلام کریں، پھر اپنا اور اپنے علاقے یا ادارے کا نام بتائیں، پھر آنے کا مقصد بتا کر اجازت لیں کہ
آپ سے بات ہوسکتی ہے؟ میں اندر آسکتا ہوں؟ یا کرسی پر بیٹھ سکتا ہوں؟
اجازت ملے تو ٹھیک ورنہ پھر کبھی سہی۔۔۔!
12۔ بغیر اجازت کسی کی میز سے ایک بال پین یا ٹشو تک نہیں اٹھانا، کیونکہ
"یہ جرم کے زینے کا پہلا قدم ہے۔"
13۔ ایک بات جو اکثر بتائیں کہ بیٹا کسی سے فون پر بات کریں یا کسی کے پاس جائیں تو اپنے چہرے پر ہلکی سی حقیقی مسکراہٹ ضرور رکھیں۔ یہ مسکراہٹ آپ کے لیے کامیابی کے بے شمار دروازے کھول دیتی ہے۔
14۔ لڑکے کسی سے ہاتھ ملائیں تو پورا ہاتھ ملائیں، گرم جوشی سے اس کے ساتھ نظریں بھی ملائیں۔ یہ نہیں کہ منہ اِدھر، ہاتھ اُدھر بات کسی اور سے۔۔۔!
15۔ جب دسترخوان پر بیٹھیں تو ایک دوسرے کا لحاظ کر کے تمیز سے کھائیں۔۔۔ ایسا نہ سمجھیں کہ آج کے بعد کھانا نہیں ملنا۔
مزید آپ نے کون سے اصول بنائے اور اپنائے ہوئے ہیں؟
بچوں کی اچھی تربیت، ان کے لیے ہمارا سب سے اچھا تحفہ ہے۔

Copied

18/08/2024

21 Habits That Turn a Boy into a Man

1. **Responsibility**:
Take responsibility for your actions and own up to your mistakes.

2. **Respect**:
Show respect for yourself and others, including those who are different from you.

3. **Honesty**:
Be truthful in your words and actions.

4. **Empathy**:
Try to understand and relate to the emotions and experiences of others.

5. **Self-Control**:
Practice self-control and resist negative impulses.

6. **Perseverance**:
Keep working hard and don’t give up, even when faced with challenges.

7. **Initiative**:
Take the initiative and be proactive in your goals and responsibilities.

8. **Time Management**:
Use your time wisely and efficiently.

9. **Good Communication**:
Communicate clearly and effectively with others.

10. **Problem-Solving**:
Use critical thinking and problem-solving skills to overcome challenges.

11. **Resourcefulness**:
Utilize your resources and skills effectively to get the job done.

12. **Independence**:
Develop independence and self-reliance.

13. **Interdependence**:
Recognize the importance of teamwork and relying on others.

14. **Creativity**:
Use your creativity and imagination to come up with new ideas and solutions.

15. **Adaptability**:
Be flexible and able to adapt to change.

16. **Leadership**:
Develop leadership skills and the ability to inspire and guide others.

17. **Emotional Intelligence**:
Develop your emotional intelligence and the ability to understand and manage your own emotions and those of others.

18. **Confidence**:
Believe in yourself and your abilities.

19. **Courage**:
Be brave and stand up for what you believe in.

20. **Humility**:
Be humble and open to learning and growth.

21. **Gratitude**:
Practice gratitude and appreciate what you have.

18/08/2024

*🌹 بچوں میں خود اعتمادی کیسے پیدا ہو🌹*

*یہ مختصر تحریر خاص طور پر والدین کے لیے ہے۔*

*پہلی بات...*
بچوں کو تعلیم اچھے استاد سے دلوائیں لیکن تربیت والدین کی ذمہ داری ہے اور والدین ہی کر سکتے ہیں، یہ ان کا اہم ترین فریضہ ہے، اس پر غور کریں۔

*دوسری بات...*
بچوں کی تربیت کے ذریعے کردار سازی کریں، انہیں لکڑی کی طرح تراشیں نہیں۔

بچوں میں اعتماد پیدا کرنے سے کردار سازی ہو گی، اعتماد ختم کرنے سے کردار سازی نہیں یو گی، صرف کردار تراش جا سکتا ہے جو کہ بچے کی تربیت کے لیے نقصان دہ ہے۔

اس کو کچھ یوں سمجھیں اگر شوہر بیوی سے صرف اتنا کہے کہ تمہیں کھانا نہیں بنانا آتا، ہر بار کھانا خراب بناتی ہو، تو پھر اس کے بعد بیوی سے کھانا اچھا نہیں بن سکتا، وہ ہر بار ڈر کے کھانا بنائے گی کہ پتا نہیں اچھا بنا ہے یا نہیں بنا، اس کے اندر بے عزت ہونے کا خوف پیدا ہو جائے گا اور خود اعتمادی نکل جائے گی۔

بالکل ٹھیک اسی طرح جب آپ بچے سے یہ کہتے ہیں کہ تم سے کوئی کام ہوتا بھی ہے یا ہر کام خراب کر دیتے ہو، تمہیں سمجھ نہیں آتی وغیرہ وغیرہ، اس کے بعد آپ کا بچہ آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کام تو کرے گا، لیکن اس کے اندر خوف کا عنصر پیدا ہو جائے گا اور ہمیشہ یہ بات اس کے دل میں رہے گی پتا نہیں میں کام سہی کر رہا ہوں یا نہیں، کسی بھی کام کے اندر وہ خود اعتمادی کھو دے گا۔

*یاد رکھیے:* خوشحال اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے خود پر اعتماد ہونا بہت ضروری ہے اور الفاظ کا چناو بچوں کی شخصیت بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یاد رکھیں!!
*غلطیوں کی اصلاح تنقید سے نہیں بلکہ محبت سے پیش آکر ان کی کردار سازی سے کریں...!!!*

18/08/2024

پریشان نہ ہوں۔۔۔

کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے. کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔

29/06/2024

سستے عمرہ پیکجز
-------------------------------------
پیکج نمبر1 (شٹل سروس کے ساتھ):
مکہ ہوٹل 1500 میٹر
مدینہ ہوٹل 1000 میٹر
PKR 193,000
-------------------------------------
پیکج نمبر2:
مکہ ہوٹل 650 - 750 میٹر
مدینہ ہوٹل 750 - 850 میٹر
PKR 199,000
-------------------------------------
پیکج نمبر3:
مکہ ہوٹل 1500 میٹر (شٹل سروس)
مدینہ ہوٹل 400 میٹر
PKR 202,000
-------------------------------------
پیکج نمبر4:
مکہ ہوٹل 450 - 550 میٹر
مدینہ ہوٹل 400 - 450 میٹر
PKR 212,000
-------------------------------------
• یہ تمام پیکج سعودی ایئر لائن اور شیئرنگ بیڈروم کے ساتھ ہیں
• کھانا اور زیارت شامل نہیں
• بکنگ ٣ جولائی٢٠٢٤ تک کروانی ہے اور روانگی ٣١ جولائی سے پہلے پہلے تک کی ہوگی
• بکنگ اڈوانس پیمنٹ کے ساتھ ہوگی
• پیمنٹ سے پہلے پہلے ٹکٹ کی کنفرمیشن ممکن نہیں ہو سکے گی
• ١ جولائی سے حکومت کی طرف سے ٹکٹ پر ٹیکس متوقع ہے جو ١٢٥٠٠ تک ہو سکتی ہے

ابھی رابطہ کریں
wa.me/923112244336

00923112244336

0311 2244336

23/04/2024

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ایک عرصے سے مصروفیت کی وجہ سے کوئی پوسٹ ہمارے پیج پر شائع نہیں کی گئی تھی لیکن اس وقت مندرجہ ذیل اہم اطلاع دینا بہت ضروری تھا۔

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ "عمرہ سیزن 10 شوال 1445 ہجری بمطابق 20 اپریل 2024" سے اختتام ہو گیا ہے نئے عمرہ ویزا نہیں لگ رہے صرف وہی حضرات و خواتین سفر کر سکتے ہیں جن کے ویزے رمضان المبارک میں یا عیدالفطر کے فوری بعد لگ چکے ہیں۔

جب تک کے لیے متعدد ممالک کی صرف ٹکٹنگ سروس اور وزٹ ویزا سروسز دستیاب ہیں۔

"یکم محرم الحرام سے عمرہ سیزن 1446 ہجری" کا اغاز ہوگا. نئے سیزن میں عمرہ پر جانے والے خواہشمند افراد اپنے پاسپورٹ بننے کے لیے ابھی سے جمع کرا دیں تاکہ انہیں پاسپورٹ کے حصول میں دشواری نہ ہو.

مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

ائر دین ٹریولز اینڈ ٹورز۔
0311 2244336

شکریہ!

28/04/2023
                           18 days Umrah Package after Ramadan, for more details, call/WhatsApp now:03112244336
07/04/2023


18 days Umrah Package after Ramadan, for more details, call/WhatsApp now:
03112244336

Address

Royal Marble Bazar, Rehmanpura, Daoke
Muridke
39000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 15:00 - 17:00

Telephone

+923112244336

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AirDeen Travels & Tours Pvt. Ltd. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AirDeen Travels & Tours Pvt. Ltd.:

Share