Metro Bus - Multan

Metro Bus - Multan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Metro Bus - Multan, Bus Line, Multan.

17/12/2025

یہ ہے مریم نواز کا نیا پنجاب۔۔۔ عوام کی آسائش، خوشحالی اور ترقی کا ضامن!

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی مریم نواز شریف کی دیہی علاقوں پر خاص توجہ اور مویشی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر پنجاب کیٹل مارکیٹ مینیجمینٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی نے مویشی منڈیوں میں جدت، شفافیت اور سہولت کے ساتھ لوگوں کو محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت:
- پنجاب کی تمام ڈویژنز میں اب 113 مویشی منڈیاں فعال ہیں جہاں ہر سال لاکھوں مویشیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے جس کا سالانہ حجم 800 ارب سے زائد ہے۔
- 2025 میں لاہور میں صوبے کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح۔
- جھنگ میں بھی انتہائی قلیل مدت میں جدید منڈی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ راجن پور ، بھکر اور لیہ میں بھی ماڈل منڈیوں کے قیام کی تیاری۔
- مستقبل میں صوبہ پنجاب کی ہر ڈویژن میں کم از کم دو ماڈل منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
- اس سال پہلی بار صوبہ بھر میں ای-آکشن کا نظام متعارف کروایا گیا جس کے نتیجے میں تمام مویشی منڈیاں 15 ارب روپے میں فروخت ہوئیں اور پنجاب کیٹل مارکیٹ مینیجمینٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کی آمدنی میں پچھلے 5 سال کے مقابلے میں 800 فیصد سے زائد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
- اوور چارجنگ کے عمل کو روکنے کے لیے عنقریب ای-ٹکٹنگ کے ذریعے جانوروں، گاڑیوں اور ادائیگیوں کو ریکارڈ کرنے کا طریقہ متعارف کروایا جائے گا۔
- ای-اٹینڈینس سسٹم کے ذریعے عملے کی حفاظت اور کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے عملدرآمد جاری ہے۔
- حکومت کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت مویشی منڈیوں میں آن لائن ادائیگیوں پر مبنی جگہیں اور مربوط نظام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔
- سالانہ 35 ہزار ٹن جانوروں کے فضلے کو توانائی میں تبدیل کیا جائے گا۔ بہتر ماحول اور عوامی تحفظ کے لیے ماڈل منڈیوں میں صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے۔
- حالیہ بارشوں اور سیلاب کے مدنظر 570 ملین روپے کا ریلیف مہیا کیا گیا ہے۔
- حال ہی میں شاندار پنجاب کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا۔
- نئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت پنجاب کیٹل مارکیٹ مینیجمینٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کی آمدنی کا 50 فیصد حصہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مقامی بلدیاتی ادارے کو دیا جائے گا۔

19/11/2025

Address

Multan
60000

Telephone

03334544435

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Metro Bus - Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category