RMT Oghi

RMT Oghi Royal Mate Travel & Tours is a travel service agency we provide All AirLine Tickets, Umrah Packages, Visit Visa, Domestic and International Tour

طیاروں کا فیول مہنگا ہونے کے بعد ایئرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اض...
10/03/2026

طیاروں کا فیول مہنگا ہونے کے بعد ایئرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ
ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے
حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے لیے فیول مہنگا کیے جانے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملک میں کمرشل طیاروں کے فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر اسٹیشنز کے لیے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کے لیے 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایئرلائنز نے پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے، پاکستان سے ٹورنٹو اور مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے اور ٹورنٹو مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے حال ہی میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا ، جس کے بعد جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت پاکستان میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے اور اسی کے پیش نظر ملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں پر اضافہ کیا ہے

🚨 رمضان میں عمرہ کرنے والوں کے لیے اہم تنبیہ 🚨جو حضرات و خواتین رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے جا رہے ہیں، ان کے لیے نہای...
25/02/2026

🚨 رمضان میں عمرہ کرنے والوں کے لیے اہم تنبیہ 🚨
جو حضرات و خواتین رمضان المبارک میں عمرہ کے لیے جا رہے ہیں، ان کے لیے نہایت مفید اطلاع 👇
🟢 حرم شریف کے اندر مختلف مقامات پر بارکوڈ والی خصوصی لوحیں (Boards) لگائی گئی ہیں۔
📱 یہ لوحیں رش کے وقت بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ موجود کوئی فرد بھیڑ میں بچھڑ جائے تو:
1️⃣ اپنے موبائل سے اس بارکوڈ کو اسکین کریں۔
2️⃣ ایک ایپلیکیشن کھلے گی جو آپ کا درست مقام (لوکیشن) حرم کے اندر دکھا دے گی۔
3️⃣ آپ یہ لوکیشن اپنے ساتھی کو بھیج سکتے ہیں۔
4️⃣ گمشدہ فرد آسانی سے آپ تک پہنچ سکتا ہے۔
🌙 خاص طور پر رمضان میں حرم میں غیر معمولی رش ہوتا ہے، اس لیے پہلے سے اس سہولت کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔
📌 بہتر ہے کہ حرم میں داخل ہوتے ہی قریبی بارکوڈ بورڈ کی جگہ ذہن میں رکھیں۔
📌 اپنے گروپ کے افراد کو بھی اس طریقہ کار سے آگاہ کریں۔
📌 موبائل چارج رکھیں اور انٹرنیٹ آن ہو۔
🤲 اللہ تعالیٰ تمام معتمرین کو اپنی حفاظت میں رکھے،
عبادات قبول فرمائے اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔


09/02/2026

اعتکاف رجسٹریشن 2026 کی آغاز کی تاریخ
• رجسٹریشن کا آغاز: بدھ، 5 مارچ 2026، صبح 11:00 بجے (سعودی وقت)
• رجسٹریشن کا اختتام: جب مقررہ تعداد مکمل ہو جائے
• اعتکاف کی مدت: 20 رمضان سے عیدالفطر کی رات تک



اعتکاف رجسٹریشن کے لیے ضروری شرائط
• کم از کم عمر: 18 سال
• اہلیت: درست اقامہ، وزٹ ویزا یا عمرہ ویزا ہونا ضروری ہے
• ذاتی تصویر: رجسٹریشن کے لیے لازمی
• سعودی موبائل نمبر: OTP تصدیق کے لیے ضروری



اعتکاف رجسٹریشن کا طریقہ کار
1. سرکاری ویب سائٹ وزٹ کریں: https://alharamain.gov.sa
2. “Start Service” پر کلک کریں
3. نفاذ (Nafath) کے ذریعے لاگ اِن کریں یا نئے وزیٹر کے طور پر رجسٹر کریں
4. اعتکاف کی جگہ منتخب کریں: مسجد الحرام یا مسجد نبوی ﷺ
5. تمام مطلوبہ معلومات درست طریقے سے پُر کریں
6. شرائط و ضوابط غور سے پڑھ کر قبول کریں
7. لازمی آگاہی ویڈیو دیکھیں
8. اپنی درخواست جمع کروا دیں


25/12/2025
تفصیلاتریاض — 18 دسمبر 2025 کو سعودی حکومت نے ایک اہم اقتصادی فیصلہ منظور کیا ہے جس کے تحت صنعتی شعبے میں کام کرنے والی ...
19/12/2025

تفصیلات
ریاض — 18 دسمبر 2025 کو سعودی حکومت نے ایک اہم اقتصادی فیصلہ منظور کیا ہے جس کے تحت صنعتی شعبے میں کام کرنے والی غیر ملکی افرادی قوت پر عائد اقامہ/ورک پرمٹ فیس کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کبینہ کے سربراہ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل (CEDA) کی سفارش پر لیا گیا ہے۔

صنعتی لائسنس یافتہ کارخانوں اور اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین سے اب اقامہ/کام کی اجازت کی فیس نہیں لی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد انڈسٹریل شعبے کی ترقی، سرمایہ کاری کو فروغ، اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس قدم سے سعودی صنعتی ادارے عالمی سطح پر زیادہ فعال اور مسابقتی بنیں گے

یہ فیصلہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد معیشت کو متنوع بنانا اور کاروباری ماحول کو مزید خوشگوار بنانا ہے۔

اب صنعتی شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں سے اقامہ فیس کی مدت یا تجدید پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی، جس سے فیکٹریوں اور صنعتی کمپنوں کے اخراجات کم ہوں گے اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Whataap: 03459461626
03/12/2025

Whataap: 03459461626

جواب  شکوہ امیگریشن آفسیر : آپ کا نام عامر ورائچ امیگریشن آفسیر: کہاں جا رہے ہیں ؟ عامر : ملائشیا امیگریشن آفسیر: کس ویز...
21/11/2025

جواب شکوہ

امیگریشن آفسیر : آپ کا نام
عامر ورائچ

امیگریشن آفسیر: کہاں جا رہے ہیں ؟
عامر : ملائشیا

امیگریشن آفسیر: کس ویزے پر
عامر : وزٹ ویزے پر
امیگریشن آفسیر: اپنا ٹریول پلان بتائیں
عامر : وہ کیا ہوتا ہے
امیگریشن آفسیر: آپ نے ویزہ کیسے لیا ؟
عامر : ٹریول ایجنٹ
امیگریشن آفسیر: آپ کن کن ہو ٹلوں میں ٹھہریں گے
عامر : مجھے نہیں پتہ
امیگریشن آفسیر : پھر کسے پتہ ہے
عامر : ٹریول ایجنٹ کو
امیگریشن آفسیر: آپ کے پاس کتنی کرنسی ہے ۔
عامر : دس ہزار روپے
امیگریشن آفسیر: ملائشیا میں کونسی کرنسی چلتی ہے ؟
عامر : ٹریول ایجنٹ کو پتہ ہے
امیگریشن آفسیر: ہم آپ کو سفر نہیں کرنے دیں گے
عامر : وہ کیوں ۔۔۔۔۔
میرے پاس ویزہ ہے ،ٹکٹ ہے ، ہوٹل بکنگ ہے ۔
امیگریشن آفسیر: اس لیے کہ آپ یہاں پر اردو زطان میں بنیادی سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے تو انٹرنیشنل امیگریشن کیسے کلئیر کریں گے
عامر : آپ مجھے یہاں سے نکالیں ۔آگے کا اللہ مالک ہے ۔

امیگریشن آفسیر: ہم معزرت خواہ ہیں ۔آپ اگلی بار اچھی تیاری سے اور کاغزات پورے کرکے لائیں ۔

عامر : سوشل میڈیا پر ۔۔۔۔مجھے زلیل کیا گیا ہے.یہ پیسے مانگتے ہیں۔میرے پاس سب کچھ ہے ۔

معلوماتی پیغام:تمام ورک ویزا پے جانےوالےافراد متوجہ ہوں۔اب یہ لیٹر ہر فرد مکمل کرکہ تصدیق کروا کر ائرپورٹ جاتےوقت اپنے س...
03/11/2025

معلوماتی پیغام:تمام ورک ویزا پے جانےوالےافراد متوجہ ہوں۔اب یہ لیٹر ہر فرد مکمل کرکہ تصدیق کروا کر ائرپورٹ جاتےوقت اپنے ساتھ رکھے۔شکریہ۔۔۔

🚨 سعودی عرب کے لیے اہم ٹریول ایڈوائزری 🇸🇦✈️ مملکت آنے والے یا جانے والے تمام مسافر جو نسخے کی دوائیں لے کر جاتے ہیں (بشم...
23/10/2025

🚨 سعودی عرب کے لیے اہم ٹریول ایڈوائزری 🇸🇦✈️

مملکت آنے والے یا جانے والے تمام مسافر جو نسخے کی دوائیں لے کر جاتے ہیں (بشمول درد، اضطراب اور ADHD کی دوائیں) اب سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) سے پہلے سے رجسٹریشن اور الیکٹرانک کلیئرنس حاصل کرنا ضروری ہے۔ 💊🛂

🔗 کنٹرولڈ ڈرگ سسٹم (CDS) کے ذریعے درخواست دیں: https://cds.sfda.gov.sa/
📋 مکمل تفصیلات اور ادویات کی فہرست: https://www.sfda.gov.sa/en/news/4292351

This unified and comprehensive electronic platform is designed to regulate and monitor all activities related to the use of narcotic drugs and psychotropic substances within licensed entities. Integrated directly with the Saudi Food and Drug Authority (SFDA), the system provides effective oversight....

Address


21400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923459461626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RMT Oghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RMT Oghi:

  • Want your business to be the top-listed Transport Service?

Share