Chak jhumra junction

Directions

Chak jhumra junction Finding love on a train journey. You're my favorite train ride. Life is unpredictable, just like train delays. Train life, best life.
(2)

The rhythmic sound of train wheels on tracks. Trains and memories that last forever.

28/09/2026

ٹرین 2Dn خیبرمیل کا انجن ریلوے اسٹیشن ایمن آباد پرپٹری سے اتر گیا ہے۔

27/09/2026

🚆🔥 **بادامی باغ ریلوے اسٹیشن سے گزرتے ہوئے GEU-20 کا زبردست ساؤنڈ!** 😍🎶 ساتھ میں ٹریک ساؤنڈ نے تو واقعی مزہ دوبالا کر دیا۔ ❤️🚆

27/09/2026

پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین ریلوے اسٹیشن خیرپور کے قریب پٹڑی سے اتر گئی ریل سروس معطل ریل سروس کی بحالی کا کام جاری

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی بروقت فراہمی کے لیے بذریعہ ریل ترسیل کا...
27/09/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی بروقت فراہمی کے لیے بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی نگرانی میں پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی ترسیل کے لیے مؤثر انتظامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی سے ساڑھے سات لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی ہے۔ مزید برآں، محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر دوسری مال گاڑی آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے تاکہ پی ایس او ڈپوز کو ایندھن کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔پاکستان ریلویز کی جانب سے ڈیزل کی بروقت اور مسلسل ترسیل سے ٹرین آپریشن کے تسلسل اور عوام کو سفری سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور ٹکرز: 27 ستمبر 2026لاہور: لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت...
27/09/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور
ٹکرز: 27 ستمبر 2026

لاہور: لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول

لاہور: قراقرم 42-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے براستہ ساہیوال لاہور سے روانہ ہوگی

لاہور: قراقرم 42-ڈاوُن کے مسافروں کو فیصل آباد سے آج ملت ایکسپریس 18-ڈاوُن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا

لاہور: ملت ایکسپریس 18-ڈاؤن کراچی کے لیے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 5 بجکر 50 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

لاہور: لاہور-سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس 148-ڈاوُن براستہ وزیرآباد، لالہ موسی روانہ ہوگی

لاہور: دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوکات کار کے مطابق رواں دواں ہیں

لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشنوں پر موجود رہے گا

لاہور: معزز مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ قائم کریں

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفسپاکستان ریلوے کراچی ڈویژنکراچی،27 ستمبر 2026: کراچی ڈویژن میں ٹرین آپریشن جاری ہے، تاہم بعض ڈاؤن ٹری...
27/09/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس
پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن

کراچی،27 ستمبر 2026: کراچی ڈویژن میں ٹرین آپریشن جاری ہے، تاہم بعض ڈاؤن ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث چند اپ ٹرینوں کی روانگی اپنے مقررہ اوقات سے تاخیر سے متوقع ہے۔

47-اپ رحمان بابا ایکسپریس مقررہ وقت دوپہر 12:00 بجے روانہ ہوگی۔

45-اپ پاکستان ایکسپریس مقررہ وقت دوپہر 2:00 بجے روانہ ہوگی۔

41-اپ قراقرم ایکسپریس مقررہ وقت سہ پہر 3:00 بجے روانہ ہوگی۔

9-اپ علامہ اقبال ایکسپریس مقررہ وقت سہ پہر 3:30 بجے روانہ ہوگی۔

33-اپ پاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت شام 4:00 کے بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام4:45 بجے روانہ ہوگی۔

17-اپ ملت ایکسپریس مقررہ وقت شام 5:00 بجے روانہ ہوگی۔

7-اپ تیزگام مقررہ وقت شام 5:30 بجے روانہ ہوگی۔

جبکہ 15-اپ کراچی ایکسپریس، 25-اپ زکریا ایکسپریس، 37-اپ فرید ایکسپریس، 5-اپ گرین لائن، 1-اپ خیبر میل اور 145-اپ سکھر ایکسپریس اپنے مقررہ اوقات کے مطابق روانہ ہوں گی۔

پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے آپریشنل اور فیلڈ اسٹاف کی جانب سے ٹرین آپریشن کو بہتر انداز میں برقرار رکھنے اور تاخیر کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ ٹرینوں کی عارضی روانگی کا شیڈول ہے۔ آپریشنل صورتحال کے مطابق اوقاتِ روانگی میں ردوبدل ممکن ہے، لہٰذا مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ٹرین کے تازہ ترین روانگی کے وقت کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کریں۔

مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ریلوے انکوائری 117 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

🚨🚆 ریلوے مسافروں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات!سفر کے دوران گیس سلنڈر، چولہا، پٹرول، ماچس، پٹاخے اور لائٹر جیسی آتش گیر اشیاء...
27/09/2026

🚨🚆 ریلوے مسافروں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات!
سفر کے دوران گیس سلنڈر، چولہا، پٹرول، ماچس، پٹاخے اور لائٹر جیسی آتش گیر اشیاء ساتھ لانا سخت منع ہے۔ دھواں یا آگ نظر آئے تو فوراً عملے کو اطلاع دیں اور محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔ 🛡️🚆

27/09/2026

🚨🚆 **مسن کالر پل کی بحالی کا کام شروع ہوگیا!**

اطلاعات کے مطابق شاہدرہ اور شیخوپورہ کے درمیان **مسن کالر پل** پر بحالی کا بنیادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تعمیراتی عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے، جہاں ابتدائی مرحلے میں ٹوٹے ہوئے پل اور ریلوے ٹریک کو ہٹایا جائے گا، جبکہ جلد ہی ڈمپرز کے ذریعے مٹی بھرنے کا کام بھی شروع ہونے کی توقع ہے۔

یہ پل **لاہور–فیصل آباد ریلوے سیکشن** کے لیے انتہائی اہم ہے۔ پل کو نقصان پہنچنے کے بعد **قراقرم ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور راوی ایکسپریس** سمیت متعدد ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔ 🚆

کچھ ٹرینیں بند ہیں جبکہ بعض کو **متبادل روٹس** سے چلایا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ مسن کالر پل کی تعمیرِ نو مکمل ہونے کے بعد لاہور–فیصل آباد ریلوے رابطہ بحال ہونے سے ٹرین آپریشن بھی معمول پر آنے کی امید ہے۔ 🇵🇰❤️

📍 **مسن کالر پل، شاہدرہ–شیخوپورہ سیکشن**
🚆 **لاہور–فیصل آباد ریلوے سیکشن**

26/09/2026

🚆 قراقرم ایکسپریس کی لاہور جنکشن سے روانگی!
📌 یہ ویڈیو پرانی ہے۔
آج کل ٹرین براستہ ساہیوال کراچی جا رہی ہے۔
ان شاء اللہ لاہور–فیصل آباد سیکشن بحال ہوتے ہی اصل روٹ پر واپسی بحال ہو جاۓ گی۔ 🇵🇰🚆

🚨🚆 مسن کالر پل سے بڑی خوشخبری!شاہدرہ–شیخوپورہ سیکشن پر پل کی بحالی کا بنیادی کام شروع ہوگیا۔ ٹوٹا پل اور ٹریک ہٹانے کے ب...
26/09/2026

🚨🚆 مسن کالر پل سے بڑی خوشخبری!
شاہدرہ–شیخوپورہ سیکشن پر پل کی بحالی کا بنیادی کام شروع ہوگیا۔ ٹوٹا پل اور ٹریک ہٹانے کے بعد تعمیرِ نو کا عمل تیز ہوگا۔ ان شاء اللہ لاہور–فیصل آباد ریل رابطہ جلد بحال ہونے کی امید! 🇵🇰❤️

Address

Lala Musa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak jhumra junction posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share