25/04/2022
موسی مصلا کونسا ٹریک زیادہ بہتر ہے ؟
رہنما تحریر
⭐ چار راستے
منڈاگچھہ سے جب ہم اڈھور پہنچتے ہیں وہاں تین راستے کوہ موسی مصلا کی جانب نکلتے ہیں
1⃣ عام طور پہ سیاح جس راستے کو استعمال میں لاتے ہیں وہ اڈھور سے اکھوڑی جانا ہے اکھوڑی کو بیس کیمپ بنایا جاتا ہے یوں راستے میں گلی سے ہوتے ہوۓ ہم سیدھا موسی مصلا پہنچتے ہیں
یہ راستہ زیادہ مشہور ومعروف ہے
لیکن دوسرے ٹریک اس سے کہیں زیادہ اور کئی گنا خوبصورت ہیں
2⃣ اڈھور سے پھیرما جائیں لوئر پھیرما سے ہوتے ہوۓ اپر پھیرما کو بیس کیمپ بنائیں وہاں سے موسی مصلا جائیں یہ راستہ بلا کا حسین ہے راستے کی خوبصورتی وجد کی سی کیفیت طاری کر دیتی ہے
بندہ گروپ سے زرا الگ ہوکر تنہا چلنا پسند کرتا ہے یوں لگتا ہے کھویا ہوا کوئی خیال واقع fantasy سوچ رہا ہے ۔۔۔۔۔
مگر کون جانے خیالوں میں مگن بندے پہ کتنی پرتیں کھلتی چلی جارہی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
راستے میں سات کے قریب مساجد آتی ہیں نماز پڑھنا دل کو راحت بخشتا ہے سجدہ خود بخود طویل تر ہوتا چلا جاتا ہے سجدے کا سرور کیا ہوتا ہے ؟
قیام کی لذت کسے کہتے ہیں؟
وہاں یہ سب اچھے سے محسوس ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
قدرے فاصلے پہ کچے مکان بنے ہوۓ ہیں جہاں سچے سَچے صاف دل اور مہمان نواز لوگ ڈیرا ڈالے ہوۓ ہیں
خالص دودھ دہی کیچڑ نما گاڑھی لسی پینے کو ملتی ہے
یہی پھیرما ہے جہاں طبیعت میں عجب نشاط پیدا ہوتا ہے اسکے حسن کی اک بڑی وجہ موسی مصلی کے عین قدموں میں واقع ہونا ہے
بندہ خود کو یوں محسوس کرتا ہے جیسے آلتی پالتی مار کے کوہ موسی مصلا کی جھولی میں بیٹھا ہوا ہے
صبح ہوتی ہے جدائی ہوتی ہے نہ چاہ کر بھی اس جگہ کو چھوڑنا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ واقعی یہ جدائی برداشت نہیں کرپاتے خود کو حوصلہ مت دیں ہاں خود کو تھپکی وشاباشی دینے کی بھی چنداں ضرورت نہیں
یہ شکست ہے تو شکست کھالی جاۓ
یہ ہار ہے توہار مان لینی چاہیے یقینا یہ گاٹے کا سودا نہیں ہے
مگر جدا ہونا ہے ہونا پڑتا ہے یہی زندگی ہے🥲
خیر کچھ فاصلے پہ
موسی مصلا کی پہاڑی ہے ہاں وہی جہاں اپ کی نظریں جمی ہوتی ہیں ..........
3⃣ تیسرا ٹریک اڈھور کے بالکل ابتدا جہاں سے انٹری ہوتی ہے وہیں سے شروع ہوتا ہے.......
یہ ٹریک شدَل کے نام سے پہچانا جاتا ہے اسی پہ جاتے ہوۓ بیلہ گلی پہنچتے ہیں اور اس روٹ کا یہی بیس کیمپ ہے
بیلہ گلی کو قدرت نے بے انتہا خوبصورتی سے نوازا ہے بیلہ گلی کے نظارے تھکن کو کوسوں دور بھگا دیتے ہیں
وہاں چرنے والے جانور بھی اچھے صحت مند موٹے تازے ہوتے ہیں رنگ روپ خاصہ نکھرا ہوا ہوتا ہے یہ دلچسپ نظارے فطرت وقدرت کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں وہاں صبح سویرے کی چہل قدمی اک خاص جنگلی پرندے کی آواز کانوں میں آنا
اللہ اللہ
شخصیت کی تکمیل کاسا احساس پیدا ہونے لگتا ہے
اس سے آگے ٹھیک دو گھنٹے کی مسافت پہ منزل مقصود ہے
4⃣چوتھا راستہ اپنے منڈاگچھہ سے شہید پانی جائیں اور وہاں ہی سے موسی مصلا جائیں
یہ راستہ قدر طویل ہے مگر آسان ہے بہت آسان
مشکل زرا بھی نہیں خوبصورت ہے مگر بہت خوبصورت
پھر بھی کتنا خوبصورت ؟
جتنا سوچا جاسکتا ہے اس سے بڑھ کر خوبصورت ❤️
راستوں میں سب اعلی راستہ باقی تین ٹریک سے بہترین ٹریک
ایسی چڑھائی جہاں تھکن نہیں
تمام راہ دیکھنے کو بہت خوبصورت نظارے ملتے ہیں
جسے کہاجاتا ہے ناں دل کا باغ باغ ہوجانا
وہی کیفت قدم قدم پہ ہاتھ جوڑے کھڑی ہوتی ہے
بلندوبالا پہاڑوں کے نظارے طویل پھیلا ہوا وسیع سرسبز جنگل کا منظر دیو قامت درخت ہرطرف سبزہ وہریالی
دل کوموہ لینے والے لہلاتے پھول سب ہی کچھ دیکھنے کو ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی خاص بیس کیمپ مقرر نہیں تھالی نما جگہ دیکھ کر کیمپنگ کیجاۓ یا کسی گاوں میں کچا کوٹھا مسکن بنایا جاۓ
صبح اٹھتے ہی موسی مصلا کے لیۓ دل میں امنگ اور ترنگ پیدا ہو جاتی ہے یوں سب سمیٹ کے جانا ہی ہوتا ہے
نشر مکرر
✍️ذیشان فاروق