Punjab Goods Transport Association

Punjab Goods Transport Association Punjab Goods Transport Association is located in Pakistan. Association is working in Community & Government business activities in all Around The Punjab.
(1)

Punjab Goods Transport Association, popularly known as PGTA, was formed in the year 2000 by Ch Zulifqar Ali, the leading goods transporter of that time. It emerged as a service provider of Cargo and Logistic for small businesses at Lahore, Pakistan. Innovative operational techniques enabled PGTA to enjoy almost immediate success and growth. PGTA have 8 branch offices in Pakistan. PGTA successfully

solve transporter problems. PGTA believe that automation and I.T. development will be the integral part of Transporters in future.PGTA greatest asset has been their dedicated representatives of Association. The motivation, perseverance, loyalty and willingness of representatives to strive for excellence have made it possible for Pakistan Cargo to compete successfully in the global marketplace. Our teams are committed to make a difference and achieve excellence in solving problems that resulted in recognition of PGTA to enlist public in top Goods Transport Association of Punjab for the last fifteen years. Similarly, the PGTA group has deep roots spanning over 15 years in the logistics and Road cargo handling industry. We have grown from strength to strength to where it is today. Our passion is to be Pakistan’s leader in logistics and Road cargo handling. We are committed to continuously seek opportunities which will enable us to spread our wings further and undertake movement of cargo in the entire continents of the world. Ultimately, wherever there is a customer shipment, we at PGTA will have the right solutions. The PGTA story Ch Zulifqar Ali begins in 2000 in the city of transporters of Pakistan in Lahore.The objectives of our Punjab Goods Transport Association are to cultivate a cohesive spirit of unity among transport operators, to liaise with the government agencies in order to frame various policy matters, to maintain harmonious relationships with staff and labour unions among transporters, and to carry out welfare activities for the benefit of the transport community.

23/06/2026

"جاوید اختر ملک، صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن — ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور برادری کا فخر، مان اور آواز۔" �
"جاوید اختر ملک، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کے حقوق کے محافظ، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا قابلِ فخر
"ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کا مان، جاوید اختر ملک — صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن۔"

چنیوٹ میں ٹریفک پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی، ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے وصول کرنے کا انکشافچنیوٹ: پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوس...
22/06/2026

چنیوٹ میں ٹریفک پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی، ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے وصول کرنے کا انکشاف
چنیوٹ: پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے چنیوٹ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک، ہراسانی اور غیر قانونی وصولیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید نامی ٹریفک آفیسر اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ، جن میں بعض افراد سول کپڑوں میں بھی ملبوس تھے،مورخہ18-06-2026کو مبینہ طور پر مختلف مقامات پر گاڑیوں کو روک کر ڈرائیوروں کو کئی گھنٹے تک انتظار پر مجبور کرتے رہے۔ متاثرہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں تھانے میں بند کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا اور غلیظ زبان استعمال کی گئی۔
متاثرین کے مطابق گاڑی نمبرE 572TUD-1781 سے بغیر کسی قانونی کارروائی اور چالان کے مبینہ طور پر 5-5 ہزار روپے وصول کیے گئے، جس کے بعد گاڑی کو جانے کی اجازت دی گئی۔
پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہی قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو ٹرانسپورٹر برادری انصاف کے لیے کس دروازے پر دستک دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں بعض اہلکاروں کی جانب سے ڈرائیوروں کو ہراساں کرنے اور مبینہ غیر قانونی وصولیوں کی شکایات مسلسل موصول ہو رہی ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پنجاب)، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ٹرانسپورٹر برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اپنے اراکین اور ڈرائیوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی قسم کی زیادتی یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔
رپورٹ: سید فضل عباس شاہ
رابطہ سیکرٹری، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن
84 سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ لاہور سیکرٹریٹ
جاوید ملک گڈز،مظفرگڑھ03049339899

21/06/2026

بھکر ،سرائے مہاجر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے صبح سویرے ناکہ لگا کر مبینہ لوٹ مار ، نمبر نہ دینے والی گاڑیوں کے بھاری جرمانے ، متاثرہ ڈرائیوروں قاضی مفسر ودیگر نے بتایا کہ سرائے مہاجر کے علاقے میں ٹریفک وارڈن نے ڈالہ نمبری 9413 LRT صبح سات بجے سے پہلے ناکہ لگا رکھا تھا ہر آنے جانے والی گاڑیوں سے 500 روپے سے لیکر 2000 ہزار غیر قانونی وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ رشوت نہ دینے والے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا ، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔

رپورٹ سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ لاہور سیکرٹریٹ جاوید ملک گڈز مظفرگڑھ

17/06/2026

# # : خانسر
ایم ایم روڈ پر ٹریفک پولیس کی غنڈہ گردی
**بھکر / خانسر (ایم ایم روڈ):** ایم ایم روڈ نزد ٹول پلازہ پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک ہی دن میں دوسرا چالان کرنے اور بھتہ نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ٹرک کا سامنے والا شیشہ (فرنٹ سکرین) بھی توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق، مظلوم ٹرک ڈرائیور کا پہلا چالان اسی دن پٹرولنگ پولیس پوسٹ آصف پل کی جانب سے پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔ قانونی طور پر ایک دن میں ایک ہی نوعیت کا چالان ہونے کے باوجود، خنصر ٹول پلازہ کے قریب تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ٹرک کو دوبارہ روک لیا۔ذرائع کے مطابق، ٹریفک اہلکاروں نے ڈرائیور سے مبینہ طور پر بھتہ (رشوت) طلب کیا، اور انکار کرنے پر آپے سے باہر ہو گئے۔ اہلکاروں نے نہ صرف ٹرک کی فرنٹ سکرین پر ڈنڈے برسا کر اسے چکنا چور کر دیا بلکہ ڈرائیور پر بے پناہ تشدد کرتے ہوئے اسے لہولہان کر دیا۔پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن اس کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ احکام آئی جی پنجاب، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او بھکر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وردی کی آڑ میں بھتہ خوری اور شہریوں پر تشدد کرنے والے ایسے اہلکاروں کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ایم ایم روڈ پر سفر کرنے والے ڈرائیورز خود کو محفوظ سمجھ سکیں
رپورٹ سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ لاہور سیکرٹریٹ جاوید ملک گڈز مظفرگڑھ 03049339899

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر کوٹ ادو ملک اکرم خان چانڈیہ کا صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے ان کے آنے سے...
17/06/2026

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر کوٹ ادو ملک اکرم خان چانڈیہ کا صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے ان کے آنے سے کوٹ ادو کے مسائل سہی بنیاد پر حل ہوں گے آفس انچارج پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ لاہور معید ذوالفقار چوہدری

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں...
16/06/2026

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں رانا فاروق ضلعی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ملتان۔ رپورٹ: سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ لاہور

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں...
16/06/2026

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں سید علمدار شاہ بخاری ضلعی صدر پنجاب گڈز مظفرگڑھ۔ رپورٹ: سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری،

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں...
16/06/2026

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ملک مدد اعوان سرپرست اعلیٰ جنوبی پنجاب۔ رپورٹ: سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84 سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ، لاہور سیکرٹریٹ: جاوید ملک گڈز، مظفرگڑھ : 03049339899

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئ...
16/06/2026

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلع کوٹ ادو کے صدر منتخب ہونے پر سردار اکرم خان چانڈیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نائب صدر یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس و مرکزی سینئرنائب صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن وڈیرہ ارشد مجید کلواڑ نے کہا ہے کہ سردار اکرم خان چانڈیہ ایک باصلاحیت، انسان ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار اکرم خان چانڈیہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں ضلع کوٹ ادو میں تنظیم مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔ رپورٹ: سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84 سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ، لاہور سیکرٹریٹ: جاوید ملک گڈز، مظفرگڑھ : 03049339899

15/06/2026

راجن پور: ٹول پلازوں کی بھرمار اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی مبینہ بھتہ خوری، عوام اور ٹرانسپورٹرز شدید پریشان۔راجن پور اور گردونواح کے اضلاع میں عوام اور بالخصوص ٹرانسپورٹرز کے لیے سفر کرنا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔ ایک طرف ٹول پلازوں کی بھر مار نے جیبیں خالی کر دیں تو دوسری طرف پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے "چیکنگ" کے نام پر مبینہ بھتہ خوری کا بازار گرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔فاضل پور ٹول پلازہ کے دونوں اطراف پٹرولنگ پولیس والے کی وجہ سے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی طویل لائنیں اور گھنٹوں کا انتظار روز کا معمول بن چکا ہے۔ ٹول پلازہ انتظامیہ کی سست روی اور ملی بھگت کے باعث شہریوں کا قیمتی وقت اور ایندھن ضائع ہو رہا ہے۔ سب سے سنگین صورتحال ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے رویے کی ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے دہائی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سڑکوں پر تحفظ فراہم کرنے کے بجائے پٹرولنگ پولیس نے ان کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔ گاڑیوں کو بلاوجہ چیکنگ کے نام پر روکا جاتا ہے۔ موقع اور گاڑی کی نوعیت دیکھ کر 100 روپے سے لے کر 2000 روپے تک کی "ڈیل" کی جاتی ہے۔ جہاں بات بن جائے، گاڑی کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
شہریوں اور پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن یونینز کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ نیا نہیں ہے۔ عوامی شکایات اور احتجاج پر ماضی میں کئی بار راشی اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا، لیکن کچھ ہی عرصے بعد وہ دوبارہ اپنے عہدوں پر بحال ہو کر اسی طرح لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں۔اہلکاروں کی معطلی کے بعد دوبارہ بحالی کسی سزا کا نتیجہ نہیں بلکہ مبینہ طور پر اوپر تک 'حصہ' پہنچانے کا شاخسانہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شاید افسران بالا کا حصہ کم ہونے پر معطلی کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے اور جیسے ہی 'حصے' میں اضافہ یا ڈیل فائنل ہوتی ہے، ان راشی اہلکاروں کو دوبارہ عوام کو لوٹنے کے لیے بحال کر دیا جاتا ہے۔"
وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
راجن پور کے تاجروں، ٹرانسپورٹ یونین اور عام شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ راجن پور اور جام پور کی شاہراہوں پر قائم اس بھتہ خور نیٹ ورک کا فوری خاتمہ کیا جائے، فاضل پور ٹول پلازہ پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے اور ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف محض معطلی نہیں بلکہ نوکری سے برخاستگی اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ لاہور سیکرٹریٹ جاوید ملک گڈز مظفرگڑھ 03049339899

Address

Plot No 84, Sabzazar Truck Stand Near Babu Sabu Motorway Interchange Bund Road Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Goods Transport Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Goods Transport Association:

Shortcuts

Share