27/08/2026
قراقرم، کراچی اور ملت ایکسپریس, پاکستان ریلوے کی تین اہم ٹرینیں بڑے اپ گریڈ کے لیے تیار
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کی جامع اپ گریڈیشن کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ٹرینوں کی سہولیات، صفائی، آرام اور مجموعی سفری معیار کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ مسافروں کو ایک زیادہ جدید، محفوظ اور معیاری سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔