07/08/2026
بہاولپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کے انتقال پر آج ان کے صاحبزادے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سے اظہارِ افسوس اور تعزیت.
ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم خود بھی رکنِ قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر کی حیثیت سے بہاولپور کی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔
اس موقع پر محمد افضل بٹ صاحب، چوہدری وحید صاحب، ملک عامر اعوان صاحب اور دیگر دوست احباب بھی ہمراہ تھے۔ مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی۔
اللہ تعالیٰ ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ملک ظہیر اقبال چنڑ سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔