Daewoo Fastex Samnabad Franchise LHR

Daewoo Fastex Samnabad Franchise LHR Daewoo courier

26/02/2025
ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔ب...
06/09/2024

ایک امیدوار ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپے پکڑاتے ہوئے کہا بابا جی اس بار ووٹ مجھے دیں۔

بابا جی نے کہا:-
بیٹا مجھے پیسہ نہیں چاہیئے پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو۔

امیدوارکو ووٹ چاہیئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا مگر کہیں بھی 40000 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آ کر بابا جی سے بولا :-
مجھے مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا گدھا کم سے کم 40000 کا ھے اس لئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 1000 دے سکتا ھوں۔

بابا جی نے کہا:-
چوہدری صاحب مجھے اور شرمندہ نا کرو۔تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ھے۔جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا۔تو میں 1000 میں کیسے بک سکتا ھوں.
اس لیے اس دفعہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔
اپنی اور اپنے ووٹ کی قدر کروائیں۔

صرف ہاتھ ملانے خیریت پوچھنے حال احوال کرنے چائے کی ایک پیالی پلانےپر ضمیر فروخت مت کریں ووٹ امانت ہے اور امانت کے بارے میں یقینا باز پرس ہوگی۔

03/09/2024

Daewoo Fastex Samnabad Franchise LHR
Address
Gulshan-e-ravi Main Boulevard Near So Kamal Brand Shop # 16 Saqib Plaza A Block.

Time:10am to 8pm
Best Courier & Logistic Company
Whatsapp:http://wa.me/+923084903403

22/08/2024

خرد مندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہے

کہ میں اس فکر میں رہتا ہوں میری انتہا کیا ہے

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے

خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

مقام گفتگو کیا ہے اگر میں کیمیا گر ہوں

یہی سوز نفس ہے اور میری کیمیا کیا ہے

نظر آئیں مجھے تقدیر کی گہرائیاں اس میں

نہ پوچھ اے ہم نشیں مجھ سے وہ چشم سرمہ سا کیا ہے

اگر ہوتا وہ مجذوب فرنگی اس زمانے میں

تو اقبالؔ اس کو سمجھاتا مقام کبریا کیا ہے

نوائے صبح گاہی نے جگر خوں کر دیا میرا

خدایا جس خطا کی یہ سزا ہے وہ خطا کیا ہے

21/08/2024

ya Allah hum tamam gunaho SE bachne ki toufeeq ata farma or Apne naik bando me shamil kr or hum rizq e halal naseeb farma or kamyabi ata farma Ameen
Apne walidien ka farma bardar bana ameen

21/08/2024

کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں

کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں

طرب آشنائے خروش ہو تو نوا ہے محرم گوش ہو

وہ سرود کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردۂ ساز میں

تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے ترا آئنہ ہے وہ آئنہ

کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئنہ ساز میں

دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہن

نہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میں

نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی

مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں

نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں

نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں

جو میں سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا

ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں

20/08/2024
20/08/2024

Address

Lahore
54500

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 17:00
Saturday 10:00 - 17:00

Telephone

+924237410060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daewoo Fastex Samnabad Franchise LHR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share