AlMuallim Travels

AlMuallim Travels Umrah Packages • Hotel Bookings • Pakistan Tours • Visa Services

All travel solutions under one roof — reliable, convenient, and hassle-free.

12٫11 ذی الحجہ رمی جمرہ کا مسنون ،مکروہ اور جائز وقتمفتی فرقان احمد مامجی
27/05/2026

12٫11 ذی الحجہ رمی جمرہ کا مسنون ،مکروہ اور جائز وقت

مفتی فرقان احمد مامجی

10 ذی الحجہ رمی جمرہ کا مسنون ،مکروہ اور جائز وقتمفتی فرقان احمد مامجی
26/05/2026

10 ذی الحجہ رمی جمرہ کا مسنون ،مکروہ اور جائز وقت

مفتی فرقان احمد مامجی

26/05/2026

*وقوف مزدلفہ بچانے کے کے لئے اھم ترین میسج*
کچھ عرصے سے حجاج کی طرف سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ رات دو ڈھائی بجے ناظم یا معلم کی طرف سے حجاج کو زبردستی مزدلفہ سے رات منی لے جایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے رات آپ کا وقوف ہو چکا ہے منی چلو اور صبح جلدی شیطان کو کنکر مار لینا۔
گزارش یہ ہے کہ ان کی بات پر دھیان نہ دیں بلاشبہ رات مزدلفہ میں گزارنا سنت عمل ہے لیکن وقوف مزدلفہ کا اصل وقت صبح صادق سے سورج طلوع ہونے تک ہے تو صبح فجر کی نماز سے پہلے کسی صورت بھی مزدلفہ سے نہ جائیں۔
مزدلفہ میں صبح فجر کی نماز پڑھنے کے بعد وقوف کریں پھر طلوعِ آفتاب کے قریب منی کے لیے روانہ ہو۔
تو رات کو اگر ناظم یا آپ کے معلم حضرات میں سے کوئی اپ کو زبردستی مزدلفہ سے منی لے جانا چاہے تو ان کو منع کر دیں کہ ہم نہیں جا سکتے ہم صبح وقوف کے بعد جائیں گے ورنہ اس طرح جلدی جانے کی صورت میں وقوف مزدلفہ ضائع ہو جائے گا اور دم ادا کرنا پڑے گا۔
نوٹ: ضعیف ،کمزور، بیمار اور خواتین رات مزدلفہ سے منی جاسکتے ہیں

✨ Experience a luxurious and spiritually fulfilling journey with Al Muallim Travels’ 5-Star Umrah Package! 🕋🌙Perform you...
25/05/2026

✨ Experience a luxurious and spiritually fulfilling journey with Al Muallim Travels’ 5-Star Umrah Package! 🕋🌙

Perform your blessed Umrah with comfort, premium accommodation, and trusted services designed for your peace of mind.

✅ 5-Star Hotel Stay
✅ 5 Days in Makkah Tower Hotel
✅ 5 Days in Dallah Taibah Hotel

📦 Package Includes:
✅ Umrah Visa
✅ Luxury Hotel Accommodation
✅ Complete Transportation
✅ Ziyarat of Makkah & Madinah

💰 Package Price: PKR 240,000 per person
✈️ Airline ticket not included

📍 Book now and begin your sacred journey with comfort and care.

📞 Contact:
0321-3110100 | 0342-8011000 | 0311-2774836

🌐 almualimtravels.com

25/05/2026

یہ دعا 1000مرتبہ پڑھیں
یومِ عرفہ ایک عظیم اور بابرکت دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں خاص طور پر نازل ہوتی ہیں۔ یہ دن ذکر، دعا اور استغفار کا بہترین موقع ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور سب سے بہترین ذکر وہ ہے جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کیا:”
لَا إِلٰهَ إِلَّا ٱللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ ٱلْمُلْكُ وَلَهُ ٱلْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اس مبارک دن میں اس ذکر کو کثرت سے پڑھنا چاہیے، حتیٰ کہ کوشش کی جائے کہ کم از کم ایک ہزار مرتبہ پڑھا جائے۔ یہ عمل دل کو ایمان سے زندہ کرتا ہے اور اللہ کی رحمتوں کو قریب لاتا ہے۔
المعلم محمد نثار

25/05/2026

سلسلہ دعائے عرفات
المعلم ٹریول..
دعائے شبِ عَرَفہ

فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:جو شخص عَرَفہ کی رات میں یہ دعائیں ہزار مرتبہ پڑھے تو جو کچھ اللہ تَعَالٰی سے مانگے گا پائے گا جب کہ گناہ یاقَطعِ رِحم (یعنی رشتے داری کاٹنے )کا سوال نہ کرے ۔(دُعا یہ ہے:)

سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ عَرْشُہٗ
سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْاَرْضِ مَوْطِئُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْبَحْرِسَبِیْلُہٗ
سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی النَّارِسُلْطَانُہٗ
سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْجَنَّۃِ رَحْمَتُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْقَبْور قَضَائُہٗ
سُبْحٰنَ الَّذِیْ فِی الْھَوَآ ءِ رُوْحُہٗ سُبْحٰنَ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمَآءَ
سُبْحٰنَ الَّذِیْ وَضَعَ الْاَرْضَ
سُبْحٰنَ الَّذِیْ لَامَلْجَأَ وَلَامَنْجَأَ مِنْہُ اِلَّا اِلَیْہِ.. مسند ابی یعلی. مجمع الزوائد

ترجمہ: پاک ہے وہ جس کا عرش بلندی میں ہے۔ پاک ہے وہ جس کی حکومت زمین میں ہے ، پاک ہے وہ کہ جس کا راستہ دریا میں ہے ، پاک ہے وہ کہ نار میں اس کی سلطنت ہے ، پاک ہے وہ کہ جنّت میں اس کی رَحمت ہے، پاک ہے وہ کہ قبر میں اسی کا حکم ہے ، پاک ہے وہ کہ ہوا میں جو روحیں ہیں اسی کی مِلک ہیں ،پاک ہے کہ وہ کہ جس نے آسمان کوبُلند کیا، پاک ہے وہ کہ جس نے زمین کو پَست کیا، پاک ہے وہ کہ اس کے عذاب سے پناہ ونجات کی کوئی جگہ نہیں مگر اُسی کی طرف۔
المعلم ٹریول

25/05/2026

سلسلہ دعائے عرفات
المعلم ٹریول
عرفات میں چار چیزوں کی حفاظت پر مغفرت یقینی یے..

یومِ عرفہ وہ عظیم دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی مغفرت کے دروازے خاص طور پر کھول دیے جاتے ہیں۔ یہ دن صرف دعا اور ذکر کا نہیں بلکہ اپنے اعضاء کو گناہوں سے بچانے کا بھی دن ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«إِنَّ هَذَا يَوْمٌ، مَنْ مَلَكَ فِيهِ سَمْعَهُ، وَبَصَرَهُ، وَلِسَانَهُ، غُفِرَ لَهُ»
(مسند احمد: 3041)
ترجمہ: یہ وہ دن ہے کہ جس شخص نے اس دن اپنے کانوں، آنکھوں اور زبان کو قابو میں رکھا، اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔
یہ حدیث ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ عرفہ کے دن صرف عبادت کافی نہیں، بلکہ اپنے اعضاء کی حفاظت بھی ضروری ہے۔
زبان کو غیبت، چغلی، فضول باتوں اور لایعنی تنقید سے بچانا چاہیے۔
کانوں کو برے اور فحش سننے سے روکنا چاہیے، خاص طور پر آج کے دور میں سوشل میڈیا، فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے غیر ضروری مواد سے۔
آنکھوں کی حفاظت بھی ضروری ہے، چاہے وہ حقیقی ماحول ہو یا سوشل میڈیا—غیر محرم اور ناجائز مناظر سے نگاہیں بچانا ایمان کی حفاظت ہے۔
اے عرفات کے مسافر!
اگر تم چاہتے ہو کہ مغفرت یقینی ہو جائے تو صرف میدانِ عرفات کی حاضری کافی نہیں، بلکہ اپنی زبان، کان اور آنکھ کو بھی پاک رکھو۔ یہی اصل حج اور اصل عرفہ کی روح ہے۔
یقین رکھو، جو بندہ اس دن اپنے آپ کو گناہوں سے بچا لے، اس کے لیے مغفرت کی خوشخبری ہے۔
المعلم. محمد نثار

25/05/2026

سلسلہ دعائے عرفات
المعلم ٹریول

مقام عرفہ میں عصر کے بعد یہ پڑھے

اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ اَللّٰهُمَّ ‌اهْدِنِيْ ‌بِالْهُدٰى وَوَفِّقْنِيْ بِالتَّقْوٰى وَاغْفِرْ لِيْ فِي الْاٰخِرَةِ وَالْأُوْلٰي
ترجمہ:
اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ ہی کے لیے تمام تعریفات ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ یکتا ہے، اسی کی بادشاہی ہے، اور اسی کے لیے تمام تعریفات ہیں، اے اللہ! سیدھے راستے کی طرف میری رہنمائی فرما، اور مجھے تقوی کی توفیق عطا فرما، اور میری مغفرت فرما دنیا اور آخرت میں۔
المعلم. محمد نثار

(مصنف ابن أبي شيبة، 3/333، مکتبۃ الرشد)

24/05/2026

سلسلہ دعائے عرفات
المعلم ٹریول
ابن جریج کہتے ہیں
وقوف عرفہ میں مسلم کی بڑی دعا یوں ہوتی تھی
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ".
اے اللہ مجھے دنیا میں بھی اچھی عطا فرما
اور اخرت میں بھی اچھائی عطا فرما
اور ہمیں جھنم کے عذاب سے بچا

شعب الایمان
پتہ چلا
عرفات میں دنیا بھی مانگیں اوراخرت بھی مانگیں
المعلم. محمدنثار

Address

Office # 48-B, 4th Floor, RJ Mall, Main Rashid Minhas Road
Karachi
75290

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlMuallim Travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AlMuallim Travels:

Share

Category