08/07/2018
سپریم کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 5 جولائی سے فنڈریزنگ شروع کی جو کہ آپ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں، مگر ہمارے میڈیا کو سیاستدانوں کا پیڈ کانٹینٹ چلانے سے فرصت نہیں مل رہی، اس وقت ہمارے میڈیا کا یہ کردار ہونا چاہیے کہ میڈیا بار بار پاکستانیوں کو اس بات سے آگاہ کرے کہ آپ کا دیا ہوا سو روپیہ بھی ڈیموں کی تعمیر پر خرچ ہوگا;
پر پاکستان کی عوام کو پتہ ہی نہیں کہ فنڈریزنگ شروع ہوچکی ہے، میں حیران ہوں کہ پانچ جولائی سے اب تک صرف 12 لاکھ روپے جمع ہوسکے، یہی عوام ہے جس نے آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی بےپناہ امداد کرکے ریکارڈ قائم کردیا تھا۔ مگر چونکہ ہمارے میڈیا نے ہمیں بتایا ہی نہیں اسی لیے پاکستان کی عوام میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ ڈالنا شروع نہیں کیا۔ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کی اگر میڈیا ہمارا ایسا نہیں کرتا تو ہم اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ کام کریں گے، یاد رہے ڈیموں کی تعمیر کی کمپین بھی سوشل میڈیا سے شروع ہوئی تھی جس پر سپریم کوٹ نے ایکشن لیا،