Chairman Mir Nawab Mengal

Chairman Mir Nawab Mengal Chairman of All Pakistan Mazda Truck Goods Transport Association

06/08/2026
کوئٹہ: چیئرمین میر نواب مینگل کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز اور انجمن تاجران کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مختلف مکاتبِ فکر ...
27/07/2026

کوئٹہ: چیئرمین میر نواب مینگل کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز اور انجمن تاجران کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

اس موقع پر عبدالرحیم کاکڑ، حاجی یاسین مینگل، ابراہیم نیچاری، حاجی ظاہر خان، سہیل خان اور دیگر بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور عوام کو درپیش مسائل سمیت اہم امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ۔آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ۔ مرکزی انجمن تاجران ۔ پرچون گڈز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے چیئر...
25/07/2026

کوئٹہ۔
آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ۔ مرکزی انجمن تاجران ۔ پرچون گڈز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے چیئرمین میر نواب مینگل خطاب کر رہے ہیں

خضدار: آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب خان مینگل کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ای...
22/07/2026

خضدار: آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب خان مینگل کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی خضدار سے اہم ملاقات

آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب خان مینگل نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی اور ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر، ضلع خضدار کے صدر اور دیگر عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے ٹرانسپورٹرز، بالخصوص مزدا اور ٹرک مالکان کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی خضدار کو آگاہ کیا۔ وفد نے کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ پر مزدا اور ٹرک گاڑیوں سے مبینہ بھتہ خوری کے واقعات کی بھی نشاندہی کی۔

میر نواب خان مینگل نے کہا کہ بسا اوقات سامان سے لدی مزدا اور ٹرک گاڑیوں کو راستے میں روک کر بھاری رقم بطور بھتہ طلب کی جاتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ٹرانسپورٹرز سے لاکھوں روپے تک بھتہ لینے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ایسے ایک دو مقامات کی بھی نشاندہی کی جہاں مبینہ طور پر ٹرانسپورٹرز سے بھاری رقوم وصول کی گئیں۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی خضدار کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی کے سنگین مسائل کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان مزدا اور ٹرک گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹرانسپورٹرز کو مکمل تحفظ اور سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی، وہ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چلائیں گے۔

میر نواب خان مینگل نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور ان کی گاڑیوں کو تحفظ فراہم کرنا سب سے اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ سیکیورٹی کے بغیر ٹرانسپورٹ کا نظام بحال کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ پر مزدا اور ٹرک ٹرانسپورٹرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور بھتہ خوری سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

علاوہ ازیں وفد نے خضدار میں گڈز، ٹرک اور مزدا اڈے کے قیام کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ سبزی منڈی سے ملحقہ علاقے میں ٹرانسپورٹرز کے اڈوں کو فعال کیا جا سکے اور انہیں مناسب سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ملاقات کے دوران مزدا اور ٹرک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں سے متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور دیگر درپیش مشکلات سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔

ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

13/07/2026

کوئٹہ۔ آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میر نواب مینگل سابق صوبائی وزیر جمعیت کے رہنماء حافظ حسین احمد شرودی سے ملاقات میں قبائلی امور پر بات چیت کر رہے ہیں

Address

Gulshan E Maymar
Karachi
07526

Telephone

+923349555999

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chairman Mir Nawab Mengal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chairman Mir Nawab Mengal:

Shortcuts

Share

Category