26/05/2026
*یومِ عرفہ*
لَبَّيْكَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ
*یومِ عرفہ بخشش کا دن ہے*
حضرت سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰه عنها بیان کرتی ہیں کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
اللّٰه تعالیٰ یومِ عرفہ سے زیادہ کسی دن بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں کرتا۔ (اُس دن) اللّٰه تعالیٰ (اپنے بندوں سے) قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے: یہ بندے کس ارادے سے آئے ہیں؟
أخرجه مسلم في الصحيح، كتاب الحج، باب في فضل الحج والعمرة ويوم عرفة، 2: 982، الرقم: 1348، والنسائي في السنن الكبرى، 2: 420، الرقم: 3996، وابن خزيمة في الصحيح، 4: 259، الرقم: 2827، والطبراني في المعجم الأوسط، 9: 64، الرقم: 9134، وأبو عوانة في المسند، 2: 373، الرقم: 3478.