Gujranwala Raftar Goods Transport Company Karachi

Gujranwala Raftar Goods Transport Company Karachi آل پاکستان اسپیشل تھوک و پرچون سروس

08/03/2026
26/12/2025
11/10/2025
لاہور ڈیلیوری آفس
06/05/2025

لاہور ڈیلیوری آفس

28/04/2025
25/04/2025
23/04/2025
23/04/2025

ایک سڑک، ایک فریاد

میرا نام غلام شبیر ہے، تیس سال سے سڑکوں پر ہوں۔ کبھی کراچی، کبھی لاہور، کبھی چمن کی سردی، تو کبھی سکھر کی گرمی۔ ساری عمر سٹیئرنگ کے پیچھے گزار دی، پر کبھی اتنی بےبسی محسوس نہیں ہوئی جتنی آج ہو رہی ہے۔

چار دن ہو گئے ہیں، میرا ٹرک خیرپور کے قریب ایک ویران سڑک پر کھڑا ہے۔ سڑک آگے سے سندھی عوام کے نئی نہروں کے خلاف احتجاج کے باعث بند ہے، اور پیچھے سے اتنی لمبی لائن ہے کہ پینے کا پانی تک میسر نہیں۔ میرے جیسے سیکڑوں نہیں، ہزاروں ٹرک یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ کچھ کا سامان خراب ہو رہا ہے اور سب کے خواب بکھر رہے ہیں۔

میں نے کل اپنی بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کی۔ اُس نے کہا، "ابو، آپ کب آئیں گے؟ امی کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی انہیں کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس لیجانا ہے!"
میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ میں نے کیمرہ آف کر دیا اور خاموشی سے آسمان کی طرف دیکھنے لگا، جیسے خدا سے پوچھ رہا ہوں: "ہماری زندگی کسی کیلئے بھی اہم کیوں نہیں ہے؟ کیا ہمارے حکمرانوں کو ہماری بے بسی اور کسمپرسی کی خبر نہیں؟"

ٹرک کا کیبن اب تندور بن چکا ہے۔ پینے کا پانی محدود، کھانے کا سامان ختم، اور سب سے بڑھ کر یہ خوف کہ کہیں کوئی بیمار نہ ہو جائے۔ ایک ڈرائیور کا کنڈیکٹر ساتھ تھا، اُس کو بخار ہو گیا ہے، مگر دوا تک کا بندوبست نہیں۔ سڑک بند ہے، اور ہماری زندگی بھی۔

میری ماں کہتی تھی، "بیٹا رزق حلال کا راستہ آسان نہیں ہوتا، صبر سے کام لینا۔"
پر ماں، یہ صبر نہیں، یہ تو سزا ہے۔ ہم احتجاج نہیں کر سکتے، ہم کسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، کیونکہ ہم تو خود سڑکوں پر رُک گئے ہیں — لاچار، خاموش، اور بےنام۔

میری فریاد کوئی نہیں سنتا، کیونکہ میں صرف ایک ٹرک ڈرائیور ہوں۔ نہ میرے پاس کوئی بڑی کرسی ہے، نہ بڑی بات۔ صرف ایک سچ ہے، جو روز سڑک پر پاؤں رکھ کر جیتا ہوں — کہ اگر ہم نہ ہوں، تو تمہاری فیکٹریوں کے پہیے رک جائیں، تمہارے بازار خالی ہو جائیں، اور تمہارے شہر سنّاٹے میں ڈوب جائیں۔

ہم احتجاج نہیں کر سکتے، پر ہمارا رک جانا ہی احتجاج ہے۔
۔
تحریر: محمد اویس چودھری ایڈووکیٹ
صدر | آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

Address

Gate No 5 Gali No 2 Truck Stand Hawksbay Road
Karachi
335001

Telephone

+923094859786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Raftar Goods Transport Company Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujranwala Raftar Goods Transport Company Karachi:

Share