24/11/2021
سندھ میں ڈاکو راج...!!
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ, گورنر عمران اسماعیل, چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پولیس کی یقین دہانی کے باوجود ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہو گیا. گزشتہ رات مورخہ 23 نومبر 2021 کو ایک اور کار کیرئیر ڈاکوؤں کی زد میں آ گیا. ڈاکوؤں نے عملے کو اغوا کرکے تین ڈبل کیبن برانڈ نیو گاڑیاں اتار کر اغوا کر لیں اور باآسانی فرار ہو گئے. کار کیرئیر ضلع مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ کے مقام پر ایک ہوٹل پر کھڑا ہے. کروڑوں روپے مالیت کی اس ڈکیتی کے ذمہ دار لاء انفورسمنٹ ادارے ہیں جن کی ناک تلے ڈاکو دن رات عوام کو لوٹ رہے ہیں. واضح رہے کہ پچھلے ہفتے اسی طرح کے ایک واقعہ میں ڈاکو ایک پراڈو اور ایک لینڈ کروزر V8 اغوا کر کے لے گئے تھے جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا. پنجاب میں بھی لودھراں, چوک میتلا اور ملتان کے علاقوں میں گاڑیاں اغوا ہو رہی ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے. ہمارا مطالبہ ہے کہ اعلی حکام ان واقعات کا نوٹس لیں اس سے پہلے کہ ٹرانسپورٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے.
منجانب:
اویس چوہدری ایڈووکیٹ
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن