وارثیہ ٹریولز اینڈ ٹورازم

وارثیہ ٹریولز اینڈ ٹورازم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from وارثیہ ٹریولز اینڈ ٹورازم, Chabootra Stop Shayan Arcade Shop No. 1 Near Dare Arqam School Chowkpandori, Kallar Saidan.

08/09/2025

🎄 بے جا تنقید 🌲
اس وقت موجودہ زمانے میں ہمارے آس پاس خلوص اور محبت کی خاصی کمی نظر آنے لگی ہے،ہر شخص دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی فکر میں لگا رہتا ہے۔سب سے بڑی برائی جو اس وقت ہم میں اور آپ میں موجود ہے وہ بے جا تنقید کی عادت ہے۔وقت بے وقت،وقت اور موقع کا لحاظ کئے بغیر ہم ہر ایک پر طنز اور تنقید شروع کر دیتے ہیں ۔ہم میں سے ہر ایک کو یہ لگتا ہے کہ جو کچھ وہ کر رہا ہے وہ ٹھیک ہے باقی ساری دنیا غلط ہے ،یہ رویہ لوگوں کو ایک دوسرے سے متنفر کردیتا ہے،ایک دوسرے سے بد ظن کر دیتا ہے۔چھوٹی سی ایک مثال ہے کہ میں جس فیملی میں رہتا ہوں،وہاں جتنے لوگ ہیں سب کی اپنی اپنی پرسنل لائف ہے لیکن ہر ایک اپنی فکر اور پریشانی چھوڑ کر دوسرے کی فکر میں اگر لگ جائے گا کہ وہ کیا کر رہا ہے کہاں آرہا ہے کہاں جا رہا ہے ،کیا پہن رہا ہے،کیا کھا رہا ہے ،کس سے بات کر رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے تو یہ چیز دوسرے کے لئے ناگوار ی کا باعث ہوگی اور ناقابلِ برداشت ہو گی۔میرے ایک دوست کا کہنا ہےکہ میں نے اپنی بیٹی جب کالج میں داخل کروائی تو اس کو ٹیوشن کی ضرورت محسوس ہوئی ،انہوں نے حسبِ تو فیق سب سے قریبی کوچنگ سینٹر میں اس کاداخلہ کروادیا،یہ داخلہ ہو نا تھا کہ ان کے پورے خاندان میں ایک شور مچ گیا کہ ہمارے تو پورے خاندان میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ہمارے گھر کی بیٹی کوچنگوں میں جائے ،اور وہاں لڑکوں کے ساتھ بیٹھ کر پڑھے۔اس بیچارے نے بہت سمجھایا کہ ایسا کحچھ بھی نہیں ہےمیں اب علیحدہ سے ٹیوشن کا بندوبست نہیں کر سکتا لیکن ان کے ہاں کئی دن یہ شور شرابا رہا ،اور بالآخر اس بچی کو کوچنگ جانے سے روک لیا گیا۔یہ ایک بہت چھوٹی سی مثال ہے دوسروں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کی ،اس طرح کی حرکتیں کر کے لوگ اپنی اولاد کے لئے بھی آگے تعلیم کے اور آگے بڑھنے کے راستے بند کر دیتے ہیں ۔آج آپ کسی دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں کل کوئی دوسرا آپ کے لئے ایسا ہی کوئی گڑھا کھود رہا ہو گا۔اگر یہی لوگ ان کے مسئلے کو سمجھتے ہوئے ان کی پریشانی کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے تو ان کے لئے کتنی آسانی ہو جاتی ،اسی طرح خاندان میں یا دوستوں کی کسی تقریب میں کسی کے لباس پر یا پہناوے پر بلاوجہ تنقید ماحول کو بدمزا کر دیتی ہے ۔ہماری یہ عادت اتنی پختہ ہو چکی ہے کہ ہم لوگ اب راہ چلتے لوگوں کو بھی نہیں بخشتے جن سے ہمارا کوئی واسطہ یا تعلق نہیں ہوتا ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ بے جا تنقید سے کیسے خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے.

01/09/2025

غلطی اسی سے ہوتی ہے جو
محنت کرتا ہے نکموں کی زندگی تو دوسروں کی غلطیاں نکالنے میں گزر جاتی ہے۔

09/04/2025

زندگی خوفزدہ رہ کر نا گزاریں ۔۔۔
خوف زدہ انسان کبھی ترقی نہیں کر پاتا
دنیا میں جیتنے لوگوں کو آپ کامیاب دیکھتے ھیں انہوں نہیں سب سے پہلے اپنے خوف پر قابو پا لینا سیکھا ہے۔۔۔

خوف انسانی زندگی کی ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے۔۔۔

اگر کس عمل سے آپ کا خوف دور ہوجاتا ہے تو اُسے ضرور کریں۔ تاکہ آگے کی زندگی بے خوف گزر سکے۔۔۔

اپنے مستقل کو لیے کر خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ تدبیر کریں اُن چیزوں کے لیے جو آپ کی زندگی کی رُکاوٹ بن سکتی ہیں۔۔

مستقل مزاجی اپنائیں، کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششوں، تدبیر سے ہی کامیابی ملٹی ہے۔۔۔

اللہ آپ سب لوگوں کو کامیاب کرے۔۔

20/06/2024
08/02/2024

Congratulations students💐
Alhamdolilah Life Skills A1 students result 👌
Shaheen Institute of Education Chowkpandori
Contact 03115237071, 03435971225,
03009562606

Send a message to learn more

02/07/2023

Contact... 03115237071, 03009138366,
03009562606

27/05/2023

افتتاحی تقریب کی تصویری جھلکیاں

30/12/2020

‏فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ ۗ
"اللہ پر بھروسہ رکھو"
اسلام علیکم
صبح بخیرزندگی-

Address

Chabootra Stop Shayan Arcade Shop No. 1 Near Dare Arqam School Chowkpandori
Kallar Saidan

Telephone

+923115237071

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وارثیہ ٹریولز اینڈ ٹورازم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share