Mian Muhammad Bukhsh Trust

Mian Muhammad Bukhsh Trust Mian Muhammad Bukhsh Trust (MMBT) is an independent non-governmental organization to provide basic He Donate generously.. https://bukhsh.org/get-involved/

Mian Muhammad Bukhsh Trust is an independent non-governmental organization to provide basic Health & Education facilities with a focus on community development in the rural areas. In health sector our priority is Mother and Child Health because more than 500000 women die from complications of pregnancy and child birth every year. Also, many pregnant women living in poverty, simply do not have tran

sportation to emergency medical facilities. Providing fast access to medical centers can save millions of lives. It is also important to ensure that mid-wife or doctor is present at every delivery. More young people need to be trained with education and awareness campaigns on reproductive health. Bringing a baby into this world should be a wonderful moment in a woman’s life but for many it is a life threatening event. The underlying philosophy of our organization is best found in the words of Ruby Manikan,
"If you educate a man you educate a person, but if you educate a woman you educate a family." In a male-oriented society where education opportunities for the poor are few, women are less likely to receive them.

14/08/2026

🇵🇰 Celebrating Freedom, Unity & Hope

Today, we celebrate the spirit of independence, the sacrifices of our heroes, and the dreams that continue to shape Pakistan’s future. 🇵🇰

At Mian Muhammad Bukhsh Trust, we believe in honouring our country by serving our communities, empowering our youth, and building a healthier, stronger Pakistan.

Pakistan Zindabad! 🇵🇰💚


🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان — میاں محمد بخش ٹرسٹ، دھنیالہ 🇵🇰میاں محمد بخش ٹرسٹ، دھنیالہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جو...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان — میاں محمد بخش ٹرسٹ، دھنیالہ 🇵🇰

میاں محمد بخش ٹرسٹ، دھنیالہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں معزز مہمانوں، ہسپتال کے افسران و عملہ، ہنرساز اکیڈمی کے طلبہ و طالبات اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ 🇵🇰

یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغموں اور پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ 🎨🏆

اس موقع پر Dhanyala Greens کے تعاون سے شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے پودے لگائے اور بعد ازاں طلبہ و طالبات اور اہلِ علاقہ میں پودے تقسیم کیے گئے۔ 🌱

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن سے محبت صرف جشن منانے تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، خدمت، ماحول کے تحفظ اور معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کا نام بھی ہے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد!

07/08/2026

🎓 ہنرساز اکیڈمی میں ٹریننگ پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری! 💻

ڈیجیٹل اسکلز سیکھیں، اپنے مستقبل کو مضبوط بنائیں، اور روزگار کے نئے مواقع حاصل کریں۔

📍 ہنرساز اکیڈمی، میاں محمد بخش ٹرسٹ، دھنیالہ، ضلع جہلم

📞 داخلوں اور مزید معلومات کے لیے ابھی کال کریں: 0544-237013 / 29

Dhanyala Punjab Pakistan GraphicDesign DigitalMarketing ComputerSkills YouthEmpowerment AdmissionsOpen

05/08/2026

🌟 مریض کی رائے

الحمدللہ! ہمارے مریضوں کا اعتماد اور اطمینان ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں ہم ماہر ڈاکٹرز، معیاری علاج اور بہترین نگہداشت کے ذریعے آپ کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

📞 مزید معلومات اور اپائنٹمنٹ کے لیے ابھی کال کریں:
0544-237013 / 29

Jhelum

🌟 ہنرساز اکیڈمی میں دو ماہ مفت کریش کورس کا باقاعدہ آغاز 🌟الحمدللہ! آج، 30 جولائی 2026 کو میاں محمد بخش ٹرسٹ کے زیرِ اہت...
30/07/2026

🌟 ہنرساز اکیڈمی میں دو ماہ مفت کریش کورس کا باقاعدہ آغاز 🌟

الحمدللہ! آج، 30 جولائی 2026 کو میاں محمد بخش ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ہنرساز اکیڈمی میں آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے دو ماہہ مفت کریش کورس کی افتتاحی تقریب کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری زمرد صاحب تھے، جبکہ حاجی غلام جعفر برگٹ صاحب سمیت گرد و نواح کے معزز اساتذہ اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کر کے اس تعلیمی مشن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

افتتاحی تقریب میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے، اور ہنرساز اکیڈمی کا مقصد دیہی علاقوں کے طلبہ کو بلا معاوضہ بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر مرحوم ایس پی مشتاق حسین برگٹ صاحب کے وژن کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ وائس چیئرمین جناب خرم فرید برگٹ صاحب کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جن کی رہنمائی میں یہ تعلیمی اقدام عملی شکل اختیار کر سکا۔

ہم تمام معزز مہمانوں، اساتذہ، والدین اور شرکاء کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشن کا حصہ بن کر ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔

آئیں، مل کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ 💙

24/07/2026

🎥 مہر تنویر احمد، لمبردار دھنیالہ نے ہنرساز اکیڈمی میں ہونے والے ڈیجیٹل اسکلز کورسز کے حوالے سے اپنے نیک تمناؤں اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی اپنے مستقبل کو نئی سمت دینا چاہتے ہیں تو ابھی داخلہ حاصل کریں۔

📚 دستیاب کورسز:
• ڈیجیٹل مارکیٹنگ
• گرافک ڈیزائننگ
• بیسک کمپیوٹر
• DevOps

📞 مزید معلومات: 0544-237013/29

ہنرساز اکیڈمی — نوجوانوں کو ہنر کے ذریعے بااختیار بنانے کی ایک کاوش۔

SkillDevelopment

📚 ہنرساز اکیڈمی کا تعلیمی قدم — آپ کے روشن مستقبل کی جانب! 🌟جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے دو ماہ پر مش...
23/07/2026

📚 ہنرساز اکیڈمی کا تعلیمی قدم — آپ کے روشن مستقبل کی جانب! 🌟
جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے دو ماہ پر مشتمل مکمل مفت کریش کورس کا آغاز ہو چکا ہے۔
✨ اس کورس میں: ✅ مکمل نصاب کی تیاری
✅ تجربہ کار اور ماہر اساتذہ
✅ طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ کلاسز
✅ صبح 8:00 بجے تا 11:00 بجے

📅 آغاز: 27 جولائی 2026
🎯 داخلہ مکمل طور پر مفت ہے!
آج ہی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے تعلیمی سفر کو مضبوط بنیاد فراہم کریں۔
📍 ہنرساز اکیڈمی، میاں محمد بخش ٹرسٹ، دھنیالہ، جہلم
📞 مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں: 0544-237013 / 29
0333-6285474
0337-7225522

🎓 ہنرساز اکیڈمی میں جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے دو ماہ پر مشتمل مفت کلاسز کا آغاز!الحمدللہ! ہنرساز ا...
22/07/2026

🎓 ہنرساز اکیڈمی میں جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے دو ماہ پر مشتمل مفت کلاسز کا آغاز!
الحمدللہ! ہنرساز اکیڈمی کی جانب سے میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے دو ماہ پر مشتمل مکمل مفت تعلیمی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد مختصر مدت میں مکمل نصاب کی تکمیل اور طلبہ کو امتحانات کی بہترین تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں آج ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حاجی غلام جعفر برگٹ صاحب، وائس چیئرمین ایم ایم بی ٹی خرم فرید برگٹ صاحب، ماسٹر اعجاز احمد صاحب، ماسٹر محمد ریاض صاحب، ماسٹر محمد اجمل صاحب، جناب چوہدری غلام جعفر برگٹ صاحب اور دیگر معزز اساتذہ کرام نے شرکت کی اور اس تعلیمی مشن کا حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا۔
کلاسز کا باقاعدہ آغاز پیر سے ہوگا۔ اوقاتِ کار صبح 8:00 بجے سے 11:00 بجے تک ہوں گے، جبکہ طلبہ اور طالبات کے لیے علیحدہ کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔
ہنرساز اکیڈمی کا یقین ہے کہ معیاری اور مفت تعلیم ہر طالب علم کا حق ہے، اور یہی وژن اس اقدام کی بنیاد ہے۔
📚 داخلہ مکمل طور پر مفت ہے۔

18/07/2026

میاں محمد بخش ٹرسٹ میں منعقدہ سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب میں ڈاکٹر تبسم ریاض (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، پنجاب یونیورسٹی) کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز رہی۔ ان کی حوصلہ افزا گفتگو نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ تمام شرکاء کو کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🌸🎓

Address

Mian Muhammad Bukhsh Trust DHANYALA
Jhelum
49501

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Muhammad Bukhsh Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mian Muhammad Bukhsh Trust:

Shortcuts

Share