20/06/2026
**نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس**
**نیوز ٹکرز | 20 جون 2026**
▪️ حکومتِ پاکستان نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں کی گئی عارضی کمی کا فیصلہ واپس لے لیا، سابقہ حدِ رفتار بحال۔
**ترجمان موٹروے پولیس**
▪️ موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔
**ترجمان موٹروے پولیس**
▪️ موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی۔
**ترجمان موٹروے پولیس**
▪️ قومی شاہراہوں پر کار، ایل ٹی وی، پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کی حدِ رفتار بھی سابقہ مقررہ شرح کے مطابق بحال کر دی گئی۔
**ترجمان موٹروے پولیس**