01/09/2026
فرنگی کا جو مَیں دربان ہوتا
تو جینا کِس قدر آسان ہوتا
مِرے بچّے بھی امریکا میں پڑھتے
مَیں ہر گرمی میں اِنگلستان ہوتا
مِری انگلش بَلا کی چُست ہوتی
بَلا سے جو نہ اُردو دان ہوتا
جُھکا کے سر کو ہو جاتا جو سر میں
تو لیڈر بھی عظیم الشان ہوتا
زمینیں میری ہر صوبے میں ہوتِیں
مَیں واللّٰہ ، صدرِ پاکستان ہوتا
(شاعرِ انقلاب)
حبیب جالبؔ ¹⁹⁹³-¹⁹²⁸
(کُلیاتِ حبیب جالبؔ)