05/09/2026
سخت تنبیہ! نالوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں۔ آپ کا پھینکا ہوا کچرا نالیوں اور نالوں کی بندش کا باعث بنتا ہے، جس سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو کر اربن فلڈنگ (Urban Flooding) جیسے شدید مسائل پیدا کرتا ہے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ نالوں کو کچرا دان نہ بنائیں اور کوڑا کرکٹ صرف مقررہ کنٹینرز میں ہی ڈالیں۔ نالوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اپنے شہر کو محفوظ اور صاف ستھرا بنانے میں ہماری مدد کریں۔ کسی بھی شکایت کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔