22/06/2026
الحمدللہ! ❤️
آج ہمارے لیے یہ ایک اعزاز کی بات تھی کہ ہمارے ٹرانسپورٹ پارٹنرز اور قابلِ احترام وینڈرز نے ہمارے آفس کا وزٹ کیا۔ خصوصاً محترم حاجی عباس باجوہ صاحب اور ان کے ساتھ موجود تمام ڈرائیور حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سیاحت کی دنیا میں ٹرانسپورٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ بہترین گاڑیاں، ذمہ دار ڈرائیورز اور مخلص ٹرانسپورٹرز کے بغیر کامیاب ٹورازم کا تصور ممکن نہیں۔ ہمارے مہمانوں کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار سفر فراہم کرنے میں ان حضرات کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
ہم اپنے تمام ڈرائیور بھائیوں اور ٹرانسپورٹ وینڈرز کی محنت، خلوص اور تعاون کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔
Thank You For Visiting Gujrat Explorers ❤️