02/07/2026
پی ایچ اے گجرات کے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ فیس کا ٹھیکہ ریکارڈ بولی پر نیلام
پی ایچ اے گجرات کی مالی سال 2026-27 کے لیے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ فیس وصولی کے ٹھیکے کی نیلامی میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں 19 پارٹیوں نے حصہ لیا۔
آخرکار السید گروپ آف معین الدین پور نے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر ٹھیکہ حاصل کر لیا، جبکہ اس کی ریزرو پرائس 3 کروڑ 65 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
نیلامی کے عمل میں متعلقہ سرکاری افسران، مختلف ٹھیکیداروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء کے درمیان مقابلہ آخری مرحلے تک جاری رہا، جس کے بعد کامیاب بولی کا اعلان کیا گیا۔
#گجرات