05/10/2024
اج میرے والد ماجد کی برسی کا دن ھے، میرا دل چاہ رہا ھے کہ میں اپنے ابو جان سے کچھ باتیں کروں ابو جان ! اپ تو 6 اکتوبر 2020 مجھے چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی کے پاس چلے گئے اور چار سالوں میں وہ معاشرتی معاشی تبدیلیاں آئیں ہیں کہ وہ کہ وہ پچاس سالوں میں نہیں ائی ہونگی،، ہر شے یک سر بدل گئی ھے،،،میں ہر نماز میں اپکو یاد کرتا ہوں اپ کی ایک ایک بات اور نصیحت درست ثابت ہوئی ھے لوگ،ان کے روئیے،کاروبار، معاشرہ،۔۔۔۔ویسے ہی نکلا جیسا اپ مجھے بتا کر گئیں تھے،،ابو جان میں اپنی تمام تر تعلیم و شعور کے سامنے اپ حکمت کو افضل پاتا ہوں،،جب اپنے اپ کو حالات کی جبر کے سامنے بے بس پاتا ہوں،،،، تواپ کے باتیں کرتا ہوں اپ سے مشورہ لیتا ہوں،،،اپ اپنی قبر میں بھی میرے لیے غنی ہیں ۔۔۔۔۔۔ اس معاشرے میں رہنا اس کی خدمت کرنا ،کمزور کی مدد اور ساتھ دینا،اپنا دفاع کرنا،سٹینڈ لینا ،کاروبار کا لین دین، مجھے یہ سب میں اپ سے سیکھا ھے۔۔۔۔۔ ابو جان اپ کا گھر بار سب راضی ھے،،،اپ کے دوست اج تک اپ کی تعریف کرتے ہیں،،،اپکی بیٹیاں اپکو یاد کرتی ہیں کوئی تہوار اپ کی یاد کے بغیر ادھورا ھے،،،،آمی جان نے اپ کے بعد اپکا رول بھی نبھانا شروع کر دیا ھے، الله ان کی چادر کو سلامت رکھے،،،، ابو میرا اپ سے پیار اور لاڈ کرنے کو بہت دل کرتا ھے،،سچ تو یہ کہ میں کرتا بھی رکھتا ہوں،اپکی یادوں سے،،ابو جی میرے لیے دعا کریں کہ میں اپ کی طرح اپنی اولاد اور دینا میں سرخرو رہوں،،،،،اپ کا کھٹیکانہ دور ھے اور میری زمہ داریاں بےشمار،،،،میں اپکو یقین دی لاتا ہوں کہ میں ان سے کبھی بھی غفلت نہیں بھرتوں گا
اجازت دیں
اپکا چھوٹا سا گوہر