𝔾𝕚𝕝𝕘𝕚𝕥 𝕋𝕣𝕒𝕟𝕤𝕡𝕠𝕣𝕥

𝔾𝕚𝕝𝕘𝕚𝕥 𝕋𝕣𝕒𝕟𝕤𝕡𝕠𝕣𝕥 welcome to the Gilgit Transport. where all GB Transport information is available.

شاہراہِ قراقرم (گلگت تا پنڈی) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کے مطابق تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں...
07/08/2026

شاہراہِ قراقرم (گلگت تا پنڈی) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کے مطابق تمام چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ مسافروں کو سفر سے قبل موسم اور سڑک کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چلاس کے علاقے گینی میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک ہوٹل اور 5 سے 6...
06/08/2026

چلاس کے علاقے گینی میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک ہوٹل اور 5 سے 6 دکانیں شدید متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ شدید سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم (KKH) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں متاثرہ مقام پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل سڑک کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں۔

پولیس کے مطابق گلگت میں 10 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے واقعے پر والدہ کی درخواست کے بعد مقدمہ درج کر لیا گی...
02/08/2026

پولیس کے مطابق گلگت میں 10 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے واقعے پر والدہ کی درخواست کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی قانون کے مطابق آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

شاہراہِ قراقرم (KKH) اپنی دشوار گزار ساخت کی وجہ سے ویسے ہی ایک خطرناک شاہراہ سمجھی جاتی ہے، لیکن رحیم آباد کے قریب موجو...
02/08/2026

شاہراہِ قراقرم (KKH) اپنی دشوار گزار ساخت کی وجہ سے ویسے ہی ایک خطرناک شاہراہ سمجھی جاتی ہے، لیکن رحیم آباد کے قریب موجود یہ موڑ ان مقامات میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں۔
مقامی افراد اور ڈرائیوروں کے مطابق، اس موڑ کی ڈیزائننگ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اوپر سے آنے والی گاڑی جب ایک ڈھلوان ختم کرتی ہے تو فوراً دوسری جانب کی ڈھلوان شروع ہو جاتی ہے، جس سے تیز رفتار یا بھاری گاڑیوں کا توازن بگڑ سکتا ہے اور وہ بے قابو ہو جاتی ہیں۔
متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ اس مقام کا فوری تکنیکی جائزہ لیا جائے، ضروری انجینئرنگ اصلاحات کی جائیں، رفتار کم کرنے کے مؤثر انتظامات اور واضح وارننگ سائن بورڈ نصب کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
کیا آپ بھی اس موڑ سے گزر چکے ہیں؟ اپنی رائے اور تجربہ کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

26/07/2026

تمام شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سسی پل پر بیلی برج کی تنصیب آخری مرحلے میں تھی، تاہم دریائے سسی میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کے باعث پل کے دونوں سروں پر شدید کٹاؤ پیدا ہوگیا، جس کے نتیجے میں پل کو فی الحال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنا ممکن نہیں رہا۔
صورتحال کے پیشِ نظر عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بیلی برج کو دوبارہ ہٹا کر محفوظ بنیادوں پر ازسرِ نو نصب کیا جائے گا۔ اس کام کی تکمیل میں مزید 36 سے 48 گھنٹے لگنے کا امکان ہے۔
غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے قبل روڈ اسٹیٹس ضرور معلوم کریں اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
ماخذ: ڈپٹی کمشنر سکردو

18/07/2026

شدید سیلابی ریلے پہاڑی علاقوں میں تباہی مچا سکتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور تمام اہلِ وطن کو ہر قسم کی قدرتی آفات سے اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین

تحصیلدار گوہرآباد کے مطابق آج شام 8 بجے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے کے باعث شاہراہ قراقرم (KKH) بونر داس اور جلی پور کے ...
13/07/2026

تحصیلدار گوہرآباد کے مطابق آج شام 8 بجے کے بعد آنے والے سیلابی ریلے کے باعث شاہراہ قراقرم (KKH) بونر داس اور جلی پور کے مقامات پر مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے۔ انتظامیہ نے عوام، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی تازہ معلومات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

نادرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں انتظامی تبدیلی کے تحت سابق منیجنگ ڈائریکٹر عثمان احمد نے اپنے عہدے کا چارج ...
13/07/2026

نادرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں انتظامی تبدیلی کے تحت سابق منیجنگ ڈائریکٹر عثمان احمد نے اپنے عہدے کا چارج نئے منیجنگ ڈائریکٹر ذاکر حسین کے حوالے کر دیا۔
چارج ہینڈنگ اوور تقریب کے موقع پر عثمان احمد نے نیٹکو کے افسران اور ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور کامیابی کے لیے ٹیم ورک بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور انہیں امید ہے کہ ذاکر حسین اپنی صلاحیتوں سے نیٹکو کو مزید کامیابیوں کی جانب لے جائیں گے۔
اس موقع پر نئے منیجنگ ڈائریکٹر ذاکر حسین نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ نیٹکو کی کارکردگی میں مزید بہتری، مسافروں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی مجموعی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NATCO) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اپنے تمام اسٹیشنز پر آفیشل QR کوڈ فراہم کر دیے ہیں۔...
11/07/2026

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NATCO) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اپنے تمام اسٹیشنز پر آفیشل QR کوڈ فراہم کر دیے ہیں۔ اب اگر کسی مسافر کے پاس نقد رقم موجود نہ ہو تو وہ اسٹیشن پر موجود سرکاری QR کوڈ اسکین کرکے اپنی ٹکٹ کی رقم آسانی سے آن لائن ادا کر سکتا ہے۔ NATCO کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا اور مسافروں کو محفوظ، تیز اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے...
10/07/2026

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے...

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit
1500

Telephone

03418816927

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝔾𝕚𝕝𝕘𝕚𝕥 𝕋𝕣𝕒𝕟𝕤𝕡𝕠𝕣𝕥 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝔾𝕚𝕝𝕘𝕚𝕥 𝕋𝕣𝕒𝕟𝕤𝕡𝕠𝕣𝕥:

Shortcuts

Share