Karwan-E-Masoma Qum

Karwan-E-Masoma Qum Karwan-E-Masoma Qum D.G.KHAN IMRAN HAIDER

31/01/2026
21/12/2025

رجب کی پہلی رات

فہرست
اعمال
ماہ رجب
رجب کی پہلی رات
یہ بڑی بابرکت رات ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں

۱
جب ماہ رجب کا چاند ﴿ہلال﴾ دیکھے تو یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ
اے معبود نیا چاند ہم پر امن، ایمان،سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع کر
رَبِّیْ وَرَبُّكَ ﷲُ عَزَّ وَجَلَّ
﴿اے چاند﴾ تیرا اور میرا رب وہ اللہ ہے جو عزت و جلال والا ہے
نیز حضور کی سیرت تھی جب رجب کا چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے تھے۔

اَللّٰھُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَشَعْبَانَ
اے معبود! رجب اور شعبان میں ہم پر برکت نازل فرما
وَبَلَّغْنَا شَھْرَ رَمَضَانَ
اور ہمیں رمضان کے مہینے میں داخل فرما
وَأَعِنَّا عَلَی الصَّیَامِ وَالْقِیَاِم
اور ہماری مدد کر دن کے روزے، رات کے قیام،
وَحِفْظِ اللِّسَانِ وَغَضِّ الْبَصَرِ
زبان کو روکنے اور نگاہیں نیچی رکھنے میں
وَلَا تَجْعَلْ حَظَّنَا مِنْہُ الْجُوْعَ وَالْعَطَشَ
اور اس مہینے میں ہمارا حصہ محض بھوک وپیاس قرار نہ دے۔
۲
رجب کی پہلی رات میں غسل کرے۔ جیساکہ بعض علماء نے فرمایا ہے کہ رسول اللہ کا فرمان ہے کہ جو شخص ماہ رجب کو پائے اور اس کے اول، وسط اور آخر میں غسل کرے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی شکم مادر سے نکلاہے۔

۳
حضرت امام حسینؑ کی زیارت کرے۔

۴
نماز مغرب کے بعد بیس رکعت نماز دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے ساتھ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو وہ خود، اس کے اہل و عیال اور اس کا مال محفوظ رہے گا، نیز عذاب قبر سے بچ جائے گا اور پل صراط سے برق رفتاری کے ساتھ گزر جائے گا۔

۵
نماز عشا کے بعد دو رکعت نماز پڑھے، پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد ایک مرتبہ الم نشرح اور تین مرتبہ سورہ توحید، دوسری رکعت میں سورہ حمد ، سورہ الم نشرح، قل ھو اللہ اور سورہ فلق و سورہ ناس پڑھے۔ نماز کا سلام دینے کے بعد تیس مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ اور تیس مرتبہ درود شریف پڑھے تو وہ شخص گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی شکم مادر سے پیدا ہوا ہے۔

۶
تیس رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔

۷
رجب کی پہلی رات کے بارے میں شیخ نے مصباح المتہجد میں نقل کیا ہے ﴿یعنی ذکر شب اول رجب﴾ کہ ابوالبختری وہب بن وہب نے امام جعفر صادقؑ سے، آپ اپنے والد ماجد اور انہوں نے اپنے جد امجد امیر المؤمنینؑ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؑ فرمایا کرتے تھے: مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ انسان پورے سال کے دوران ان چار راتوں میں خود کو تمام کاموں سے فارغ کر کے بیدار رہے اور خدا کی عبادت کرے، وہ چار راتیں یہ ہیں: رجب کی پہلی رات، شب نیمۂ شعبان، شب عید الفطر اور شب عید قربان۔

ابو جعفر ثانی امام محمد تقی جوادؑ سے روایت کی گئی ہے کہ رجب کی پہلی رات میں نماز عشا کے بعد اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَسْٲَلُك بِٲَنَّكَ مَلِكٌ
اے معبود! میں تجھ سے مانگتا ہوں کہ تو بادشاہ ہے
وَٲَنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ مُقْتَدِرٌ
اور بے شک تو ہر چیز پر اقتدار رکھتا ہے
وَٲَنَّكَ مَا تَشَاءُ مِنْ ٲَمْرٍ یَكُوْنُ
نیز تو جو کچھ بھی چاہتا ہے وہ ہو جاتا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَتَوَجَّہُ اِلَیْكَ بِنَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ
اے معبود ! میں تیرے حضور آیا ہوں تیرے نبی محمدؐ کے واسطے
نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
جو نبئ رحمتؐ ہیں خدا کی رحمت ہو ان پر ان کی آلؑ پر
یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُوْلَ ﷲِ اِنِّیْ ٲَتَوَجَّہُ بِكَ
یا محمدؐ اے خدا کے رسولؐ میں آپ کے واسطے سے خدا کے حضور آیا ہوں
اِلَی ﷲِ رَبِّكَ وَرَبِّیْ لِیُنْجِحَ لِیْ بِكَ طَلِبَتِیْ
جو آپ کا اور میرا رب ہے تاکہ آپ کی خاطر وہ میری حاجت پوری فرمائے
اَللّٰھُمَّ بِنَبِیِّكَ مُحَمَّدٍ وَالْاَئِمَّۃِ مِنْ ٲَھْلِ بَیْتِہٖ
اے معبود! بواسطہ اپنے نبی محمدؐ اور ان کے اہلبیتؑ میں سے آئمہؑ کے
صَلَّی ﷲُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ ٲَنْجِحْ طَلِبَتِیْ
آنحضرتؐ پر اور ان سب آل پر خدا کی رحمت ہو، میری حاجت پوری فرما۔
اس کے بعد اپنی حاجتیں طلب کرے۔

نیز علی بن حدید نے روایت کی کہ حضرت امام موسی کاظمؑ نماز تہجد سے فارغ ہو نے کے بعد سجدے میں جا کر یہ دعا پڑھتے تھے:

لَكَ الْمَحْمَدَۃُ اِنْ ٲَطَعْتُكَ
حمد تیرے ہی لئے ہے اگر میں تیری اطاعت کروں
وَلَكَ الْحُجَّۃُ اِنْ عَصَیْتُكَ
اور اگر میں تیری نا فرمانی کروں تیرے لیے مجھ پر حق ہے
لَا صُنْعَ لِیْ وَلَا لِغَیْرِیْ فِیْ اِحْسَانٍ اِلَّا بِكَ
تو نہ میں نیکی کر سکتا ہوں نہ کوئی اور نیکی کر سکتا ہے سوائے تیرے وسیلے کے
یَا كَائِنًا قَبْلَ كُلِّ شَیْءٍ، وَیَا مُكَوِّنَ كُلِّ شَیْءٍ
اے وہ کہ ہر چیز سے پہلے موجود تھا اور تو نے ہر چیز کو پیدا فرمایا بے
اِنَّكَ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ٲَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَدِیْلَۃِ عِنْدَ الْمَوْتِ
اے معبود! میں تیری پناہ لیتا ہوں موت کے وقت حق سے پھر جانے سے
وَمِنْ شَرِّ الْمَرْجِعِ فِی الْقُبُوْرِ
اور قبر میں جانے پر ہونے والے عذاب سے
وَمِنَ النَّدَامَۃِ یَوْمَ الْاٰزِفَۃِ
اور قیامت کے دن کی شرمندگی سے تیری پناہ لیتا ہوں
فَٲَسْٲَلُكَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
پس سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَٲَنْ تَجْعَلَ عَیْشِیْ عِیْشَۃً نَقِیَّۃً
اور یہ کہ میری زندگی کو پاک زندگی
وَمِیْتَتِیْ مِیْتَۃً سَوِیَّۃً
اور موت کو عزت کی موت قرار دے
وَمُنْقَلَبِیْ مُنْقَلَبًا كَرِیْمًا غَیْرَ مُخْزٍ وَلَا فَاضِحٍ
اور میری بازگشت کو آبرو مند بنا دے کہ جس میں ذلت و رسوائی نہ ہو
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہِ الْاَئِمَّۃِ
اے معبود! محمدؐ اور ان کی آلؑ میں ائمہؑ پر رحمت فرما
یَنَابِیْعِ الْحِكْمَۃِ، وَٲُوْلِی النِّعْمَۃِ، وَمَعَادِنِ الْعِصْمَۃِ
جو حکمت کے چشمے، صاحبان نعمت اور پاکبازی کی کانیں ہیں
وَاعْصِمْنِیْ بِھِمْ مِنْ كُلِّ سُوْءٍ
ان کے واسطے سے مجھے ہر برائی سے محفوظ فرما
وَلَا تَٲْخُذْنِیْ عَلٰی غِرَّۃٍ وَلَا عَلٰی غَفْلَۃٍ
بے خبری میں، اچانک اور غفلت میں میری گرفت نہ کر
وَلَا تَجْعَلْ عَوَاقِبَ ٲَعْمَالِیْ حَسْرَۃً، وَارْضَ عَنِّیْ
میرے اعمال کا انجام حسرت پر نہ کر اور مجھ سے راضی ہو جا
فَاِنَّ مَغْفِرَتَكَ لِلظَّالِمِیْنَ وَٲَنَا مِنَ الظَّالِمِیْنَ
کہ یقیناً تیری بخشش ظالموں کیلئے ہے اور میں ظالموں سے ہوں
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا لَا یَضُرُّكَ
اے معبود! مجھے بخش دے جس کا تجھے ضرر نہیں
وَٲَعْطِنِیْ مَا لَا یَنْقُصُكَ
اور عطا کر دے جس کا تجھے نقصان نہیں
فَاِنَّكَ الْوَسِیْعُ رَحْمَتُہٗ، الْبَدِیْعُ حِكْمَتُہٗ
کیونکہ تیری رحمت وسیع اور حکمت عجیب ہے
وَٲَعْطِنِی السَّعَۃَ وَالدَّعَۃَ وَالْاَمْنَ وَالصِّحَّۃَ
اور مجھے عطا فرما وسعت و آسائش، امن و تندرستی،
وَالْنُّجُوْعَ وَالْقُنُوْعَ وَالشُّكْرَ وَالْمُعَافَاۃَ
عاجزی و قناعت، شکر اور معافی
وَالتَّقْوٰی وَالصَّبْرَ وَالصِّدْقَ عَلَیْكَ وَعَلٰی ٲَوْ لِیَائِكَ
صبر و پرہیزگاری اور تو مجھے اپنی ذات اور اپنے اولیا سے متعلق سچ بولنے کی توفیق دے
وَالْیُسْرَ وَالشُّكْرَ
اور آسودگی و شکر عطا فرما
وَٲعْمِمْ بِذٰلِكَ یَا رَبِّ ٲَھْلِیْ وَوَلَدِیْ وَاِخْوَانِیْ فِیْكَ
اور اے پالنے والے ان چیزوں کو عام فرما میرے رشتہ داروں، میری اولاد، میرے دینی بھائیوں کیلئے
وَمَنْ ٲَحْبَبْتُ وَٲَحَبَّنِیْ وَوَلَدْتُ وَوَلَدَنِیْ
اور جس سے میں محبت کرتا ہوں اور جو مجھ سے محبت کرتا ہے اور جو میری اولاد ہے اور جس کی میں اولاد ہوں
مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُؤْمِنِیْنَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔
اور تمام مسلمانوں اور مومنین کیلئے اے عالمین کے پروردگار۔
ابن اشیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا دعا نماز تہجد کی آٹھ رکعت کے بعد پڑھے ، پھر دو رکعت نماز شفع اور ایک رکعت نمازوتر ادا کرے اور سلام کے بعد بیٹھے بیٹھے یہ دعا پڑھے:

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَا تَنْفَدُ خَزَائِنُہٗ وَلَا یَخَافُ اٰمِنُہٗ
حمد ہے اس خدا کیلئے جس کے خزانے ختم نہیں ہوتے اور جسے وہ امان دے اسے خوف نہیں
رَبِّ اِنِ ارْتَكَبْتُ الْمَعَاصِیَ فَذٰلِكَ ثِقَۃٌ مِنِّیْ بِكَرَمِكَ
میرے پروردگار اگر میں نے نافرمانیاں کی ہیں تو اس واسطے کہ مجھے تیرے کرم پر بھروسہ تھا
اِنَّكَ تَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِكَ
کیونکہ تو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے
وَتَعْفُوْ عَنْ سَیِّئَاتِھِمْ وَتَغْفِرُ الزَّلَلَ
ان کی برائیوں سے در گزر کرتا اور خطائیں معاف کرتا ہے
وَاِنَّكَ مُجِیْبٌ لِدَاعِیْكَ وَمِنْہُ قَرِیْبٌ
تو پکارنے والے کا جواب دیتا ہے اور تو اس سے قریب ہوتا ہے
وَٲَنَا تَائِبٌ اِلَیْكَ مِنَ الْخَطَایَا
اور میں تیرے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کر رہا ہوں
وَرَاغِبٌ اِلَیْكَ فِیْ تَوْفِیْرِ حَظِّیْ مِنَ الْعَطَایَا
اور تجھ سے تیری عطاؤں میں اپنے حصے میں فراوانی چاہتا ہوں
یَا خَالِقَ الْبَرَایَا، یَا مُنْقِذِیْ مِنْ كُلِّ شَدِیْدَۃٍ
اے مخلوق کے پیدا کرنے والے اے مجھے ہر مشکل سے نکالنے والے
یَا مُجِیْرِیْ مِنْ كُلِّ مَحْذُوْرٍ
اے مجھ کو ہر بدی سے بچانے والے
وَفِّرْ عَلَیَّ السُّرُوْرَ، وَاكْفِنِیْ شَرَّ عَوَاقِبِ الْاُمُوْرِ
مجھ پر مسرت کی فراوانی فرما، مجھے سب معاملوں کے برے انجام سے محفوظ رکھ
فَٲَنْتَ ﷲُ عَلٰی نَعْمَائِكَ وَجَزِیْلِ عَطَائِكَ مَشْكُوْرٌ
کہ تو ہی وہ خدا ہے کہ کثیر نعمتوں اور عطاؤں پر جس کا شکر کیا جاتا ہے
وَلِكُلِّ خَیْرٍ مَذْخُوْرٌ۔
اور ہر بھلائی تیرے ہاں ذخیرہ ہے۔

10/07/2025

مقتل دی اج فضا وچ سھرے

20/10/2024
الحمدللہ رب العالمین خدا نے ایک دفعہ پھر شب عرفہ و روز عرفہ جیسی نعمت سے نوازہ ہے۔اس نعمت کا شکر یہ ہے کہ انسان اس شب و ...
15/06/2024

الحمدللہ رب العالمین خدا نے ایک دفعہ پھر شب عرفہ و روز عرفہ جیسی نعمت سے نوازہ ہے۔اس نعمت کا شکر یہ ہے کہ انسان اس شب و روز عرفہ سے استفادہ کریں۔
نوٹ ایک دفعہ دعائے عرفہ پڑھنے سے پہلے ترجمہ ضرور پڑھیں۔
*9ذی الحجہ، عرفہ کے دن اور رات کی فضیلت اور اعمال*💠
*شب عرفہ و روز عرفہ کے اعمال*
التماس دعا تعجیل ظہور امام کے لیے ضرور دعا کریں ۔
و تمام مومنین کے لیے دعا کریں۔
✍️یہ رات مبارک راتوں میں سے ہے،
یہ رات قاضی الحاجات سے مناجات کی رات ہے ،
اس رات توبہ، قبول اور دعا مستجاب ہوتی ہے ۔
جو بھی یہ رات عبادت میں بسر کرے گا اسے 170 سال عبادت کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔
*🔹اس رات کے چند مخصوص اعمال ہیں*🔹
*1️⃣۔ اللهمّ يا شاهد كلّ نجوى، وموضع كلّ شكوى، وعالم كلّ خفية، ومنتهى كلّ حاجة الخ* ( اس دعا کو پڑھنا)
*2️⃣۔ اَللّـهُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَتَهَيّأَ وَأَعَدَّ وَاسْتَعَدَّ لِوِفادَةٍ اِلى مَخْلُوقٍ رَجاءَ رِفْدِهِ* ( اس دعا کو پڑھنا چاہئے جس کی تاکید عرفہ کے دن اور شب جمعہ میں بھی کی گئی ہے)
*3️⃣۔ زیارت امام حسین علیہ السلام کرے ۔*

✍️روز عَرَفَہ ماہ ذوالحجہ کے نویں اور عید الضحی سے پہلے والے دن کو کہا جاتا ہے۔
👈فقہ شیعہ کے مطابق حاجیوں کیلئے اس دن ظہر سے لے کر مغرب تک عرفات میں توقف کرنا ضروری ہے۔
*👈عرفہ کا دن مسلمانوں کے ہاں بافضیلت ترین دنوں میں سے ایک ہے۔*
احادیث میں اس دن کے حوالے سے مختلف اعمال ذکر ہوئے ہیں جن میں سے افضل ترین عمل دعا اور استغفار کرنا ہے۔
👈اس دن امام حسینؑ کی زیارت بھی مستحب موکد ہے۔ اس کے علاوہ دعائے عرفہ بھی اس دن کے مستحب اعمال میں شامل ہے جس پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے
https://chat.whatsapp.com/GbDjjdvj1fPGfOscCnWorb
*✍️"عَرَفَہ"* عربی زبان کا لفظ ہے جو مادہ "ع ر ف" سے کسی چیز کے آثار میں تفکر اور تدبر کے ساتھ اس کی شناخت اور ادراک کے معنی میں آتا ہے۔ [1]
👈عرفہ کا نام سرزمین عرفات (مکہ مکرم کا وہ جگہ جہاں حاجی توقف کرتے ہیں) سے ماخوذ ہے اور عرفات کو اسلئے عرفات کہا جاتا ہے کہ یہ پہاڑوں کے درمیان ایک مشخص اور شناختہ شدہ زمین ہے۔[2]

💠 *وجہ تسمیہ* 💠
✍️مکہ مکرمہ کی قدیم تاریخ جیسے اخبار مکۃ میں اس بارے میں آیا ہے کہ سرزمین عرفات کو چہ بسا عرفہ بھی کہا جاتا ہے۔
سخاوی دسویں صدی ہجری کے تاریخ دان معتقد ہیں کہ لفظ عرفات قصبات کی طرح جمع ہے اور ہر جز کو عرفہ کہا جاتا ہے جبکہ پورے منطقہ کو عرفات کہا جاتا ہے۔[3]

💠 *اہمیت اور فضیلت* 💠

✍️روز عرفہ مناسک حج کے آغاز کا دن ہے۔
اس دن حاجی میدان عرفات میں جمع ہو کر دعا اور استغفار کے ساتھ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب ہونے پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔

*عرفہ کے دن اور رات کی فضیلت اور اعمال*
روز عرفہ بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے اور بہت بڑی عید کادن ہے یہی وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی ٰ نے اپنے بندوں کو اپنی اطاعت وعبادت کی طرف بلایا ہے آج کے دن ان کے لیے اپنے جود و سخا کا دسترخوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دهتکارا گیا ہے

*شب عرفہ کے اعمال:*
یہ رات مبارک راتوں میں سے ہے، یہ رات قاضی الحاجات سے مناجات کی رات ہے ، اس رات توبہ، قبول اور دعا مستجاب ہوتی ہے ۔ جو بھی یہ رات عبادت میں بسر کرے گا اسے 170 سال عبادت کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔
اس رات کے چند مخصوص اعمال ہیں:
*۱۔ اللهمّ يا شاهد كلّ نجوى، وموضع كلّ شكوى، وعالم كلّ خفية، ومنتهى كلّ حاجة الخ* ( اس دعا کو پڑھنا)
*۲۔ اَللّـهُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَتَهَيّأَ وَأَعَدَّ وَاسْتَعَدَّ لِوِفادَةٍ اِلى مَخْلُوقٍ رَجاءَ رِفْدِهِ* ( اس دعا کو پڑھنا چاہئے جس کی تاکید عرفہ کے دن اور شب جمعہ میں بھی کی گئی ہے)
*۳۔ زیارت امام حسین علیہ السلام کرے ۔*

*عرفہ کے دن کے اعمال:*
*روز عرفہ:* یہی وہ دن ہے جسمیں اللہ تعالی ٰ نے بندوں کواپنی اطاعت وعبادت کی طرف بلایاہے آج کے دن ان کے لیے اپنے جود وسخا کا دستر خوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دہتکارا گیا اور زلیل وخوار ہوا ہے ۔

روایت ہے کہ امام زین العابدین عليه‌‏السلام نے روز عرفہ ایک سائل کی آواز سنی جو لوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا
آپ عليه‌‏السلام نے فرمایا :
افسوس ہے تجھ پر کہ آج کے دن بھی تو غیر خدا سے سوال کر رہا ہے حالانکہ آج تو یہ امید ہے کہ ماوں کے پیٹ میں موجود بچے بھی خدا کے لطف وکرم سے مالامال ہو کر سعید وخوش بخت ہوجائیں گے۔

اس دن کی اہمیت کے پیش نظر معصومینؑ سے اس دن کے مخصوص اعمال، دعا اور مناجات وارد ہوئے ہیں۔[4]
*ان میں سے مشہور ترین دعا، دعائے عرفہ امام حسینؑ جو دعائے عرفہ کے نام سے معروف ہے۔*
شیعیان جہان اپنے امام کی اقتداء میں میدان عرفات اور دنیا کے دیگر مناطق میں اس دن اس دعا کے پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ ایک اور دعا بھی اس دن پڑھنے کی تاکید ہوئی ہے جو امام سجادؑ سے وارد ہوا ہے۔ [5]
بہت ساری احادیث میں اس دن کو گناہوں کے بخشے جانے کا خصوصی دن قرار دیا گیا ہے۔[6]
دعا قبول ہونے کا دن۔[7]
ائمہ معصومین اس دن کیلئے ایک خاص احترام کے قائل تھے اور لوگوں کو اس دن کی اہمیت سے روشناس کراتے اور انہیں اس دن کے اعمال کی طرف متوجہ کراتے تھے اور کبھی بھی کسی سائل کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجتے تھے۔[8]

💠 *فقہی احکام* 💠

✍️شیعہ فقہ کے مطابق حاجیوں پر ذوالحجہ کی نویں تاریخ کو ظہر سے مغرب تک میدان عرفات میں توقف کرنا واجب ہے۔ یہ توقف حج کے ارکان میں سے ہے۔
یعنی اگر کوئی حاجی عرفات نہ جائے اور وہاں کچھ وقت توقف نہ کرے تو اس کا حج باطل ہے۔ [9]
اہل سنت کے مذہب اربعہ عرفات میں توقف کے وقت میں اختلاف نظر رکھتے ہیں:
دسویں ذوالحجہ، مغرب سے عید کی صبح ہونے تک؛
نویں ذوالحجہ کی صبح سے لے کر عید کی صبح تک؛
نویں ذوالحجہ ظہر سے عید قربان کی صبح تک۔[10]

💠 *روز عرفہ کے مستحبات* 💠

روز عرفہ کے بہت زیادہ مستحب اعمال احادیث میں وارد ہوئے ہیں جن میں سے بعض یه ہیں:

*1️⃣احادیث کے مطابق دعا*
*2️⃣اور استغفار روز عرفہ کے بافضیلت ترین اعمال میں سے ہے۔ [11]*
دعاوں میں دعائے عرفہ کے پڑھنے کی بہت سفارش ہوئی ہے۔
*3️⃣غسل کرنا۔ [12]*
*4️⃣زیارت امام حسینؑ۔ [13]*
*5️⃣منا میں بیتوتہ کرنا یعنی شب عرفہ کو غروب سے لے کر صبح تک منا میں ٹھرنا۔ [14]*
*6️⃣صدقہ دینا۔[15]*
*7️⃣روزہ رکھنا۔[16]،*
یوم عرفہ کا روزہ مستحب موکد ہے بشرطیکہ دعاء عرفہ وغیرہ کے پڑھنے میں کمزوری آنےکا خوف نہ ہو،

8️⃣نماز عصرکے بعد دعاء عرفہ پڑھنے سے قبل زیر آسمان دورکعت نماز بجالائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کاثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔

9️⃣روز عرفہ کی دعاﺅں میں سے دعائے عرفہ حضرت امام حسین (علیہ السلام) ہے کہ جو توحید کی نایاب تعلیمات ، معرفت الٰھی اور تزکیہ نفس کے اسباق کا گرانقدر مجموعہ ہے’’ *الحمد لله الذي ليس لقضائه دافع، ولا لعطائه مانع، ولا كصُنعه صُنعُ صانع...* ‘‘

👈اور اسی طرح صحیفہ سجادیہ (زبور آل محمد ”ع“)میں حضرت امام سجاد (علیہ السلام) کی (47 ویں دعاء) دعائے عرفہ بھی ہے۔
*’’الحمد لله ربّ العالمين، اللهمّ لك الحمدُ بديعَ السماوات والأرض، ذا الجلال والإكرام*‘‘

*0️⃣1️⃣ دعاء العَشرات*

1️⃣1️⃣ زوال کے وقت زیرِ آسمان نماز ظہر وعصرخشوع و خضوع سے بجالائے اس کے بعد دورکعت نماز پڑھے کہ پہلی رکعت میں سو رہ الحمد کے بعد سورہ توحیداوردوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون پڑھے اس کے بعد چار رکعت نمازپڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید کی قرائت کرے ۔

*بحار الأنوار(علّامة مجلسيّ) 98 / 228 - 270.*

https://chat.whatsapp.com/GbDjjdvj1fPGfOscCnWorb
📚 *حوالہ جات* 📚
ویکی شیعہ
1_ راغب اصفہانی، مفردات، ص۵۶۰۔
2_ قریشی، التحقیق لکلمات القرآن الکریم، ج۸، ص۱۲۰۔
3_ سخاوی، البدانیات، ص۲۲۵۔
4_ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج۲، ۵۴۲ و ۵۴۳۔
5_ الصحیفۃ السجادیۃ، ص: ۲۱۰۔
6_ کلینی، الکافی ج : ۴ ص : ۱۴۶ و ۵۴۱۔
7_ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج ۲، ص ۲۱۱۔
8_ من لایحضرہ الفقیہ،ج ۲، ص ۲۱۱۔
9_ موسوی شاہرودی، جامع الفتاوی مناسک حج، ص ۱۷۳ و ۱۷۴۔
10_ نک: حج و عمرہ در آینہ فقہ مقارن، ص ۲۳۷ و ۲۳۸؛ الفقہ علی المذاہب الخمسۃ، ج ‌۱، ص ۲۷۸۔
11_ عاملی، وسائل الشیعہ، ج۱۳، ص۵۵۹ و۵۶۰۔
12_ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج ۱، ص ۷۷۔
13_ کلینی، الکافی،ج ۴، ص ۵۸۰؛ عاملی، وسائل الشیعہ، ج۱۴، ص۴۵۹؛ قمی، عباس؛ مفاتیح الجنان، ص ۴۵۱
14_ صدوق، معانی الاخبار، ص۲۹۶۔
15_ صدوق، من لایحضرہ الفقیہ، ج۳، ص۱۱۳۔
16_ شیخ طوسی، الإستبصار، ج۲، ص۱۳۳۔

WhatsApp Group Invite

19/05/2024

آمین یا رب العالمین بحقِ شاہِ خراساں علی ابن موسٰی رضا المرتضیٰ علیہ السلام 🤲🏻🙏💖💐🌹

22/04/2024

عراق
کیا آپ جانتے ہیں کہ عراق میں کونسامقدس مقام کس شہر میں واقع ہے؟

عراق
پوری دنیا میں سب سے زیادہ زیارات ملک عراق میں ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

چشمہ عین الحسین علیہ السلام نجف سے 60کلو میٹر دور قادسیہ شہر میں ہے ۔ اس چشمہ کا پانی کینسر اور باقی ہر مرض کی شفا ہے۔

زیارات نجف
مرقداقدس مولا علیؑ ، مرقد اقدس حضرت آدم ؑ ، حضرت مرقد اقدس حضرت نوح ؑ،مرقد صحابی امیر المومنین اثیب یمانی المعروف صافی الصفاء
مقام امام زین العابدینؑ ،
وادی السلام قبرستان جس میں 70 ہزار انبیاء مدفن ہیں
مرقد اقدس حضرت ہودؑ ، مرقد اقدس حضرت صالح ؑ ،
مقام امام جعفر صادق ؑ، مقام امام زمانہ ؑ۔
مرقد اقدس حضرت رقیہ بنت الحسن ع، مرقداقدس حضرت زہرہ بنت الحسن ع، مرقد اقدس حضرت آمنہ بنت الحسن ع
مرقد صحابی حضرت کمیلؑ ، مسجد حنانہ جہاں 72 شہداء کربلا کے سر اقدس رکھے گئے تھے اور جب مولاعلی ع کا جنازہ کوفہ سے نجف لایا جارہا تھا تو اس مسجد کی دیواریں احتراماً جھکی تھیں۔

زیارات کوفہ
مرقد اقدس صحابی حضرت میثم تمار ؑ، مسجد سہلہ جس میں انبیا کرام آئمہ اور اولیا صالحین نے نمازیں پڑھیں ،
مراقد اقدس سادات امام زین العابدین علیہ السلام (حضرت محمد الاصغر علیہ السلام ، حضرت بی بی عالیہ سلام اللہ علیھا ، حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا )
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن حسن مثنی ؑ،مرقد جناب اسماعیل بن ابراہیم مجاب بن محمد بن امام موسی کاظم ؑ
مولا امیر المومنین علیہ السلام کا گھر مبارک
مسجد سھلہ سے تقریبا10 کلومیٹر پر واقع مقام سجاد علیہ السلام و سیدہ زینب سلام علیہا جہاں پر حکم عمرسعد پر قیدیوں کو اس وجہ سے کئی گھنٹے روکے رکھا کے ابھی تک بازار کوفہ سجا نہیں ۔

زیارات مسجد کوفہ
مقام نبی ابراہیم ؑ، مقام خضر ؑ، مقام دکتہ القضاء، مقام بیت الطشت ، مقام نبی محمدﷺ ، مقام ساعہ ، مقام تنور نوح ؑ
مقام نبی آدم ؑ، مقام حضرت جبرائیل ؑ ، مقام نبی نوح ؑ، مقام ضربت امیر المومنین ؑ ، مقام امام زین العابدین ؑ
مقام نافلہ امیر المومنین ؑ، مقام امام جعفر صادق ؑ ، مرقد اقدس حضرت مسلم بن عقیل ؑ،
مرقد اقدس حضرت مختار ثقفی ؓ،مرقد صحابی حضرت ہانی بن عروہ ؓ
مرقد اقدس حضرت خدیجہ بنت امیر المومنین علیہ السلام ( حضرت عباس علیہ السلام کی سگھی ہمشیر ہ)
قصر دار الامارہ ( عبید اللہ ابن زیاد ملعون کا محل ) ،مسجد صاصعہ بن سوخان ( مولا علی علیہ السلام کا صحابی )

زیارات حلہ
حضرت نبی ذوالکفل ؑ اور ان کے 5 اصحاب ، مسجد نخیلہ (کربلا سے 45میل جہاں مولا امام حسین ؑ نے عاشورا والے دن علم نصب کیا تھا ) مقام امیر المومنین ؑ
مقام خضر ؑ، حضرت خولہ بنت الحسین ؑ جو راستہ میں شھید ہوگئی تھیں جب لٹا ہوا قافلہ کوفہ آرہا تھا ۔۔۔ان کی مرقد اقدس سبایا یعنی قیدیوں والے راستہ پر واقع ہے
مرقد صحابی امیر المومنین علیہ السلام حضرت رشید الھجری،
مرقد اقدس حضرت سید زید بن امام زین العابدین ؑ
مرقد اقدس حضرت اسماء بنت عمیس زوجہ حضرت جعفر طیار ؑ
مرقد اقدس حضرت قاسم بن امام موسی کاظم ؑ
مرقد اقدس حضرت حمزہ بن قاسم بن حضرت عباس ؑ ( معجز نماپوتا سرکار عباس علیہ السلام کا)
مقام ولادت حضرت نبی ابراہیم ؑ ، مقام نمرود جہاں سے نمرود نے آگ روشن کی تھی
مرقد اقدس حضرت نبی ایوب ؑ
مرقد اقدس بی بی شریفہ بنت امام حسن ؑ
معجزہ رد شمس جہاں مولا امیر علیہ السلام نے سورج پلٹایا تھا



زیارات بغداد
مرقد اقدس حضرت امام موسی کاظم ؑ، مرقد اقدس حضرت امام محمد تقی ؑ
مرقد اقدس صحابی حضرت بہلول ؓ ،مرقد اقدس صحابی حضرت قنبر صحابی امیر المومنین علیہ السلام
مسجد براثا
مقام امیر المومنین علیہ السلام ،وہ پتھر جس پر جناب عیسی نبی ؑ کی پیدائش ہوئی تھی
پتھر امیر المومنین علیہ السلام جس سے آج بھی پانی نکل رہا ہے
مراقد اقدس نواب اربعہ امام مھدی علیہ السلام کے چار نائب

زیارات مدائن
مراقد اقدس صحابی حضرت سلمان فارسی ؑ ، حضرت عبداللہ بن جابرانصاری ؑ
صحابی حضرت حذیفہ یمانی ؓ
مرقداقدس حضرت طاھربن امام باقر ؑ

زیارات سامرہ
مرقد اقدس حضرت امام علی نقی ؑ، مرقد اقدس حضرت امام حسن عسکری ؑ ، مقام غیبت امام زمانہ ؑ
مرقد اقدس بی بی نرجس خاتون سلام اللہ علیھا، مرقد اقدس بی بی حکیمہ خاتون س ، امام علی نقی علیہ السلام کا قید خانہ

زیارات بلد
مرقد اقدس حضرت سید محمد ؑ بن امام علی نقی ؑ،
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن مالک اشتر ( جس نے جناب مختار کی حکومت بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا )

زیارات مسیب
مراقد اقدس طفلان امیر مسلم ؑ جناب محمد ؑ و جناب ابراہیم ؑ
جناب عقیل بن ابی طالب ؑ
جناب ابو قاسم بن امام حسن ؑ (امام حسن علیہ السلام کے بڑے بیٹے )

زیارات کربلا
مرقداقدس حضرت امام حسین ؑ، مرقد اقدس حضرت عباس علمدار ؑ
مراقد سیدہ زینب س کی اولاد حضرت سیداسماعیل ابن عبداللہ اور سیدہ ام کلثوم س
حضرت عبداللہ ابن امام موسی کاظم ؑ حضرت علی اکبر ؑ ۔ حضرت علی اصغر ؑ
مقتل گاہ ۔ گنج شہداء ۔مرقداقدس صحابی رسول اللہ ص حضرت جناب حبیب ابن مظاہر ؑ ۔مرقداقدس جناب ابراہیم مجاب ؑ
کف عباس علیہ السلام ۔ خیام گاہ ۔ ٹلہ زینبیہ ۔ نہر علقمہ ۔ مقام تکلم عمر سعدمع امام علیہ السلام
مقام امام موسی کاظم علیہ السلام، مقام امام زمانہ علیہ السلام ،مقام امام جعفر صادق علیہ السلام
مقتل گاہ سرکار علی اکبر علیہ السلام ، مقتل گاہ سرکار علی اصغر علیہ السلام
مقام فضہ و حارث شیر ۔ خیام گاہ کی مسجد
مقام فصطاط وہ مقام جہاں سرکار علی اکبر علیہ السلام کی روح نے جسم اطہر کو چھوڑا تھا
حضرت حر علیہ السلام ۔ حضرت عون علیہ السلام ،قطارہ امیر المومنین علیہ السلام
کربلا سے 30کلو میٹر شام کی طرف

متفرقہ
مرقد حضرت سلمان نبی علیہ السلام ۔۔بصرہ
مرقد حضرت عزیر نبی علیہ السلام ۔۔میسان
مرقد حضرت یونس نبی علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
مقام ۔نبی شعیب علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
جبل جوزی ۔موصل ،جس سے کشتی حضرت نوح علیہ السلام ٹکرائی

Address

Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karwan-E-Masoma Qum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share