13/06/2023
***** محکمہ شاہرات بھمبر اور موجوہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گڈ گورننس کی کہانی *****
یہ جبر کا، یہ جہل کا، یہ زَر کا تسلط
تم دیکھنا اِک وقت میں تینوں سے لڑیں گے
زباں پہ مہر لگانا تو کوئی بات نہیں
بدل سکو تو بدل دو میرے خیالوں کو
نیچے آپ سب دوست دھریا سے پیر کانجی روڈ کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔
یہ وہ اسپیشل روڈ ہے جو ایک سال مکمل ٹریفک بند کر کے بنائی گئی تھی۔
اس روڈ کو بنے ہوئے ڈیڑھ سال بھی نہیں ہوا اور آپ اس کا حشر دیکھ سکتے ہیں ۔
اس رنڈیام روڈ پر میں نے اور اہلیان رنڈیام نے بھرپور احتجاج کیا تھا
لیکن
افسوس اور شرم کا مقام ہے کے بجائے نوٹس لینے کے اس وقت کے اسپیکر اسمبلی اور حالیہ وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹھکیدار ٹاوٹ کو خوش کرنے کے لئے یہ ناقص کام جاری رکھنے دیا۔
جس طرح میں ہمیشہ کہتا ہوں کے لوگوں کو پہچاننا سیکھیں اور حق اور سچ پے ڈٹ جانا سیکھیں ۔
اس وقت بھی اہلیان رنڈیام اگر اپنے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے میں نہ لگ جاتے اور اتفاق کے ساتھ اس ناقص روڈ کے کام کو رکوا دیتے تو ان کو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
اب اہلیان رنڈیام کو چاہے کے وزیر اعظم کے اس منظور ٹاوٹ کو کہیں کے وزیر اعظم سے رنڈیام روڈ کی reconditioning کا order کروائے۔
ِیہ روڈ ٹھکیدار اور محکمہ شاہرات کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دوستوں محکمہ شاہرات کا XEn جس کے دور میں یہ سڑک بنی تھی وہ آج بھی بڑے دھڑلے سے بھمبر میں اسی پوسٹ پر موجود ہے۔
افسوس اور شرم کا مقام ہے کے موجودہ وزیر اعظم جو گڈ گورننس کا دعویدار ہے کو اس XEn کو فوری طور پر معطل کر کے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دینا چاہے تھا اور اس روڈ کو بنانے والے ٹھکیدار کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہے تھی لیکن ان دونوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔
اسی قول و فعل کے تضاد کو ہی منافقت کہتے ہیں۔
دوستوں اس تحریر کو لکھنے کا مطلب یہ ہے کے آپ کے علاقے میں نئی سڑکیں بن رہی ہیں اس لِئے آپ سب دوست اس بار ہوشیار رہیں۔
یہ سڑکیں بنا کر کوئی حکومتی عہدیدار آپ پر احسان نہیں کر رہا بلکہ یہ آپ لوگوں کا حق ہے اور آپ یہ سڑکیں آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے بن رہی ہیں۔
آپ سب لوگوں نے اس بار دھیان رکھنا ہے کے کسی بھی صورت کسی بھی ٹھکیدار یہ محکمہ شاہرات کے آفیسرز کو کرپشن کرنے کا موقع مت دیں اور اپنی سڑکوں کو ان کی specifications کے مطابق بنوائیں۔
میری تمام ممبرز ضلع کونسلز، لوکل کونسلز اور چیرمین یونین کونسلز سے گذارش ہے کے وہ اپنے علاقے میں نئی بننے والی سڑکوں کی کڑی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے ٹھکیدار اور محکمہ شاہرات کے متعلقہ آفیسرز دی گئی specifications کے مطابق کام کروا رہے ہیں۔
آپ سب بلدیاتی نمائندوں پر آپ کے علاقے کے لوگوں نے اعتماد کیا ہے، اب آپ سب کا فرض ہے کے اس اعتماد پر پورا اتریں اور محکمہ شاہرات کے متعلقہ آفیسرز سے اپنی روڈ کی مکمل specifications لیں اور ان کو اچھی طرح سمجھ کر اپنی نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں کا پہرہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے ٹھکیدار اور محکمہ شاہرات کے آفیسرز ملی بھگت سے کرپشن نہ کر سکیں اور غیر معیاری سڑک نہ بنائیں۔
میں خود بھی مختلف سڑکوں کا معائنہ کرتا رہتا یوں اور آپ سب دوست بھی اپنی سڑکوں کی بھرپور نگرانی کریں
اور
کسی سیاسدان کے منظور نظر ٹھکیدار یہ محکمہ شاہرات کے کسی آفیسر کو بے ایمانی اور کرپشن کا کوئی موقع نہ دیں۔
اگر کسی دوست کو کوئی شکایت ہو تو میرے نمبر
0334 0000320
پر رابطہ کریں ۔ اس نمبر پر میرا whatsapp بھی ہے۔
کمانڈر چوہدری احسان الحق