15/10/2026
🚆 تھل ایکسپریس کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟ آخر جنوبی پنجاب کے عوام کا قصور کیا ہے؟
رحمان بابا ایکسپریس کے حادثے کے بعد تھل ایکسپریس کے 129 اپ والے ریک کو رحمان بابا ایکسپریس کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا گیا، جس کے باعث تھل ایکسپریس کے آپریشن پر منفی اثر پڑا۔
جس روز رحمان بابا ایکسپریس کا حادثہ پیش آیا، اس روز 128 ڈاؤن کو 129 اپ کے طور پر چلایا گیا، جو شیر شاہ میں ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مظفرگڑھ سے تقریباً چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
اب صورتِ حال یہ ہے کہ تھل ایکسپریس ایک دن چلتی ہے اور دوسرے دن بند رہتی ہے۔ ایم ایل-2 پر پہلے ہی تھل ایکسپریس اور مہر ایکسپریس جیسی محدود ٹرینیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں تھل ایکسپریس کی بے قاعدگی سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طلبہ، مزدور، ملازمین، مریض اور عام شہری ریلوے کی سستی سفری سہولت سے محروم ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف، ٹرینوں کی بے قاعدگی سے ریلوے کی آمدنی اور عوام کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ تھل ایکسپریس کے لیے فوری طور پر متبادل ریک فراہم کیا جائے اور اس کی سروس باقاعدہ بحال کی جائے۔
رحمان بابا ایکسپریس کی بحالی ضروری ہے، لیکن اس کے لیے تھل ایکسپریس کے مسافروں کو مشکلات میں ڈالنا مسئلے کا مستقل حل نہیں۔
📢 خدارا! ایم ایل-2 اور جنوبی پنجاب کے عوام پر بھی توجہ دی جائے۔ تھل ایکسپریس کو باقاعدگی سے چلایا جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Muzaffargarh Railway MZG