23/02/2024
*مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا طریقہ*
سعودیہ سے باہر مقیم لوگوں کیلٸے۔
رجسٹریشن کے لیے ایپلیکیشن زائرون (visitors) انسٹال کریں اور اپنا اکاؤنٹ بنا لیں اکاؤنٹ کے لیے ویزہ نمبر درکار ہو گا
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.fixedmea.visitors
ایپلیکیشن میں (My Services) میں اعتکاف سروسز (Itikaf Services) میں پرمٹ کے لیے اپلائی کیا جاتا ہے. اپلائی کی آپشن رمضان المبارک میں چند گھنٹوں کے لیے اوپن ہوتی ہے اور مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر آپشن بند کر دی جاتی ہے.
پچھلے سال 13 رمضان المبارک کو سعودی ٹائم کے مطابق رات 12 بجے رجسٹریشن اوپن ہوئی تھی جو تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی.