Sarfraz Malik

Sarfraz Malik Ya Allah I'm waiting for Your beautiful plan For me 💕💕💕

02/04/2025
27/03/2025

السلام علیکم
امید ہے کے آپ سب خیریت سے ہوں گے میرا تعلق بہاولپور سے ہے اور میں پیشے سے رکشہ ڈرایور ہوں آجکل بہاولپور میں بہت اہم مسلہ چل رہا ہے شاید آپ سب لوگوں کو اس ک بارے میں معلوم نہ ہو لیکن جو لوگ گھر میں LPG گیسس استمال کرتے ہیں یا ہوٹل پے گیسس استمال کرتے ہیں اور خاص جو لوگ گیسس پے ٹرانسپوٹ چلاتے ہیں وو ضرور جانتے ہوں گے بہاولپور میں گیسس کی کتنی پروبلم چل رہی ہے اس مسلے کی وجہ سے سب سی زیادہ ٹرانسپوٹ والے ور خود گیسس سپلائ والے ایجنٹ ہو رہے ہیں ایک رکشے والا جو پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اس کے لئے ایک اور مثلا کھڑا ہو گیا ہے یا تو گیسس ملتا نہیں ہے اگر کہیں سے ملتا ہے تو بلیک ریٹ میں ملتا ہے میری آپ دوستوں سے گزارش ہے کے رکشے والوں کا ساتھ دیں ان کی آواز بنیں کیوں کہ رکشہ شہر کی اہم ضرورت ہے ہم یہ نہیں کہتے کے ہم پیٹرول پی رکشہ نہیں چلاتے ہم چلانے کو تیار ہیں لیکن اس کے لئے انتظامیہ کو بھی کچھ کرنا ہو گا یا تو ہمیں پیٹرول کا ریٹ کم دیا جائے یا پھر ہمیں میٹر دے جائیں اور فی میٹر ریٹ دیے جائیں جیسا کے آپ لوگوں کو پتا ہو گا کے انڈیا میں میٹر سسٹم ہے تا کے ہم لوگ بھی اپنا روزگار اچھے سے کر سکیں اور سواریوں کو بھی پریشانی نا ہو میری آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کے ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہم بھی با عزت اپنا روزگار کر سکیں شکریہ

💔💔💔kya ya sach ha.....
13/02/2025

💔💔💔kya ya sach ha.....

حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔ جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں ا...
07/02/2025

حضرت خالد بن ولیدؓ کے انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر گھر میں کہرام مچ گیا ۔
جب حضرت خالد بن ولیدؓ کو قبر میں اتارا جارہا تھا تو لوگوں نے یہ دیکھا کہ آپؓ کا گھوڑا ’’اشجر‘‘ جس پر بیٹھ کے آپ نے تمام جنگیں لڑیں ، وہ بھی آنسو بہارہا تھا ۔
حضرت خالد بن ولیدؓ کے ترکے میں صرف ہتھیار ، تلواریں ، خنجر اور نیزے تھے ۔
ان ہتھیاروں کے علاوہ ایک غلام تھا جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا تھا ،،اللہﷻ کی یہ تلوار جس نے دو عظیم سلطنتوں (روم اور ایران) کے چراغ بجھائے ۔
وفات کے وقت ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا ، آپؓ نے جو کچھ بھی کمایا، وہ اللہﷻ کی راہ میں خرچ کردیا۔
ساری زندگی میدان جنگ میں گزار دی ۔
صحابہؓ نے گواہی دی کہ ان کی موجودگی میں ہم نے شام اور عراق میں کوئی بھی جمعہ ایسا نہیں پڑھا جس سے پہلے ہم ایک شہر فتح نہ کرچکے ہوں یعنی ہر دو جمعوں کے درمیانی دنوں میں ایک شہر ضرور فتح ہوتا تھا۔
بڑے بڑے جلیل القدر صحابہؓ نے حضورؐ سے حضرت خالدؓ کے روحانی تعلق کی گواہی دی ۔

خالد بن ولیدؓ کا پیغام مسلم امت کے نام :

موت لکھی نہ ہو تو موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے ۔جب موت مقدر ہو تو زندگی دوڑتی ہوئی موت سے لپٹ جاتی ہے ، زندگی سے زیادہ کوئی نہیں جی سکتا اور
موت سے پہلے کوئی مر نہیں سکتا ،،
دنیا کے بزدل کو میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ اگر میدانِ جہاد میں موت لکھی ہوتی تو اس خالد بن ولیدؓ کو موت بستر پر نہ آتی۔

یہ کاپی کی گئی پوسٹ ہے
پڑھنے کا شکریہ

06/02/2025

MashaAllah😄

31/01/2025
2023ء میں سویڈن میں قرآن پاک کو کئی بار نذر آتش اور بے حرمتی کرنے والے 38 سالہ ملعون سلوان مومیکا کو گولی مار کر جہنم وا...
31/01/2025

2023ء میں سویڈن میں قرآن پاک کو کئی بار نذر آتش اور بے حرمتی کرنے والے 38 سالہ ملعون سلوان مومیکا کو گولی مار کر جہنم واصل کر دیا ۔
سویڈن کے حکام نے آج بتایا کہ قرآن نذر آتش کرنے کے کئی واقعات میں ملوث ایک عراقی نژاد شخص دارالحکومت سٹاک ہوم کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔
سلوان مومیکا نے 2023ء میں پولیس کی موجودگی میں سویڈن میں قرآن پاک کو کئی بار نذر آتش اور بے حرمتی کی تھی، جس نے دنیا بھر میں مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ اس کے ردعمل میں پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔
گذشتہ سال مارچ میں سلوان کو پڑوسی ملک ناروے میں گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے وہاں پناہ کی درخواست دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم انہیں سویڈن واپس بھیج دیا گیا تھا۔
ملعون سلوان مومیکا اور ایک شریک ملزم کو اگست میں قرآن نذر آتش کرنے سے متعلق اپنے بیانات کے حوالے سے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں چارج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں فیصلہ آج (جمعرات) کے دن سنایا جانا تھا۔

23/01/2025

بہاولپور: 18سالہ نوجوان عبداللہ نے نامعلوم وجہ سے خود کو سینے میں گولی مار کر خود کشی کرلی ، واقعہ میلے والی گلی 16 نمبر میں پیش آیا ۔

17/01/2025

اللہ کرم فرمائے
بہاولپور: سرائیکی چوک فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ،تفصیل اگلی پوسٹ میں ۔

سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ’44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک، بدھ کو مراکش کے حکام نے ڈوبنے والی ایک کشت...
16/01/2025

سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ’44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک، بدھ کو مراکش کے حکام نے ڈوبنے والی ایک کشتی کے 36 مسافروں کو بچایا تھا۔ مذکورہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر سپین کے لیے روانہ ہوئی تھی اور اس پر 86 افراد سوار تھے۔
کشتی پر سوار 86 افراد میں سے 66 پاکستانی تھے۔
حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔
بچ جانے والے ایک شخص زاہد بٹ نے اپنے گھر والوں کو ٹیلی فون پر کشتی حادثے اور انسانی اسمگلرز کی بلیک میلنگ سے آگاہ کیا۔
زاہد کے اہلخانہ نے بتایا کہ زاہد نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز تمام افراد کو موریطانیہ کے ویزوں پر مختلف ائیرپورٹس سے لےکرگئے تھے، موریطانیہ میں ان افراد کو ایک سیف ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔
زاہد نے بتایا کہ سمندر میں کشتی روک کر انسانی اسمگلر پیسوں کا تقاضا کرتے رہے، جب کشتی سمندر میں کھڑی تھی تو شدید سردی کے باعث کچھ لوگ بیمار ہوگئے تھے اور کشتی میں راشن بھی کم تھا، ایسے میں انسانی اسمگلروں نے بیمار افراد کو زبردستی سمندر میں پھینک دیا اور کچھ لوگوں کو تشدد کرکے قتل بھی کیا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی، انسانی اسمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور انسانی اسمگلروں نے 8 روز تک کشتی سمندر میں ہی کھڑی رکھی۔

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarfraz Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share