Ziarat Masoom

Ziarat Masoom A Beautiful village of Abbottabad

زیارت معصوم صرف ایک جگہ یا بازار کا نام نہیں،بلکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دور دراز کے علاقوں میں بسنے والے لوگ اور بچھڑے ہوئے دوست ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں۔ گو یہ کہا جا سکتا ہے کہ زیارت معصوم ایک ملاپ کی جگہ ہے،جو فاصلوں کو کم کرتی ہے۔ ہم نے اس فاصلے کو مزید کم کر دیا ہے اور زیارت معصوم کا ایک پیج تشکیل دیا ہے۔ تاکہ زیارت معصوم کے ہائی سکول میں پڑھنے والے وہ کلاس فیلوز اور دوست جو ایک ع

رصے سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں مل پائے، اُن کو یکجا کیا جا سکے۔
زیارت معصوم کا پیج صرف زیارت معصوم کے اُس بازار کی عکاسی نہیں کرتا، بلکہ یہ پیج سیر[غربی و شرقی]، تاجوال اور نگری ٹوٹیال کے علاقے میں بسنے والے لوگوں کا بھی غماز ہے۔ اس لئے ہمارے وہ دوست جو سیر[غربی و شرقی]، تاجوال اور نگری ٹوٹیال میں رہتے ہیں وہ بھی اس پیج کو لائک کریں۔
یہ پیج تمام طرح کی قومیت، ذات پات، خاندان اور برادری سے بالاتر ہے۔، چاہے کوئی سردار برادری سے تعلق رکھتا ہو یا عباسی برادری سے، یا کسی اور برادری سے تعلق رکھتا ہو، یہ پیج سب کا پیج ہے۔ ہمارے درمیان جو قومیت کو بنیاد بنا کر دوریاں پیدا کی گئی ہیں ہم اُن دوریوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم محبت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ قومیت پرستی کو نہیں۔یہی اس پیج کا مقصد ہے۔یہی اس کا مدعا ہے۔
خدا ہمیں ہمارے مقصد میں کامیاب کرے [آمین]

Address

Ziarat Masoom Seer Gharbi
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziarat Masoom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share