09/08/2026
🚨 سَبک رفتار ریل کار بھی راستے میں جواب دے گئی!
دینا ریلوے اسٹیشن پر سَبک رفتار ریل کار کا انجن GEU-20 4557 اچانک بند ہوگیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 🥵🚆
آخر کب تک مشینری کو بغیر مناسب آرام اور مینٹیننس کے مسلسل چلایا جاتا رہے گا؟ مشین بھی آخر مشین ہے، ایک وقت کے بعد جواب دے ہی دیتی ہے۔
دنیا کی ریلوے جدید ہو رہی ہے، لیکن ہماری ریلوے میں کہیں نہ کہیں مسائل روز بروز بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ ملک کی ریلوے ترقی کرے گی یا ہم زوال کی طرف جاتے رہیں گے؟ 💔
آپ کے خیال میں اس کا ذمہ دار کون ہے؟ 👇
مینٹیننس کی کمی یا مشینری کا مسلسل استعمال؟