Lashari Production

Lashari Production Pakistan Punjab village Video saraiki culture much more funny

23/08/2026
23/08/2026

📢 پل شیخانی، ڈیرہ غازی خان — عوام کا فوری مطالبہ، حکامِ بالا نوٹس لیں

پورے پنجاب کی طرح پل شیخانی، ڈیرہ غازی خان میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا۔
حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سرکاری رقبہ بازیاب کرایا گیا، دکانیں گرائی گئیں اور محکمہ ایریگیشن نے ملبہ اپنے قبضے میں لے کر منتقل کر دیا۔

مگر آج تک مانکا کنال / نالہ مکمل نہیں بنایا گیا۔
نالہ نامکمل ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران نکاسی آب کا کوئی نظام موجود نہیں، اور عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

---

📌 عوام کا مؤقف

علاقہ مکینوں نے ویڈیو میں اپنی باتیں بیان کی ہیں کہ:

بارش کے بعد روت کوئیاں (سیلابی پانی) آبادی میں داخل ہو جاتی ہیں

کئی مقامات پر گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے

گندم سیزن میں یہ مسئلہ مزید سنگین ہو جاتا ہے

کئی خاندان گھر سے بے گھر ہونے کے خطرے میں ہیں

---

📌 عوام کی اپیل حکامِ بالا سے

اہلِ علاقہ پل شیخانی ڈیرہ غازی خان نے درج ذیل حکام سے درخواست کی ہے:

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف

کمشنر ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان

ایم این اے کے سردار عبدالقادر خان کھوسہ

ایم پی اے سردار صلاح الدین خان کھوسہ

مطالبہ:
👉 مانکا کنال / نالہ کی تعمیر فوری مکمل کی جائے
👉 نکاسی آب کا مستقل انتظام فراہم کیا جائے
👉 عوام کو بارشوں میں نقصان سے بچایا جائے
-







---

✍️ رپورٹ:

طارق خان لاشاری
بیورو چیف، ڈیرہ غازی خان
روزنامہ وطن پاکستان

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lashari Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lashari Production:

Shortcuts

Share