Kamla general transport l l c

Kamla general transport l l c 1-cargo transport by heavy trucks
2-cargo transport by light trucks
3-water transport
4-moving and

28/10/2024

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔

(جامع ترمذی، ۹۶۵)

20/06/2024

‏قالَ النبی ﷺ:

1) ایک دوسرے سے قطع رحمی نہ کرو،
2) ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو،
3) ایک دوسرے سے بغض (نفرت) نہ رکھو،
4) ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور
5) آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، جیسا کہ الله تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے.

مسلم 6539

31/05/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:

اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا:

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔

(ابوداؤد،۱۵۲۲)

30/05/2024

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

جو لوگ (دنیا میں) زیادہ مال و دولت جمع کئے ہوئے ہیں قیامت کے دن وہی خسارے میں ہوں گے. سوائے اُن کے جنہیں الله تعالیٰ نے مال دیا ہو اور انہوں نے اسے دائیں بائیں، آگے پیچھے خرچ کیا ہو اور اسے بھلے کاموں میں لگایا ہو.

بخاری 6443

29/05/2024

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

بیشک الله نے ہر اُس شخص پر دوزخ کی آگ کو حرام کر دیا ہے جو "لا إله إلا الله" کہتا ہے، اور وہ اس کے ذریعے سے الله کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے.

بخاری 425

28/05/2024

‏رسول کریم ﷺ نے فرمایا

” تم مومنوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رحمت و محبت کا معاملہ کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف و نرم خوئی میں ایک جسم جیسا پاؤ گے کہ جب اس کا کوئی ٹکڑا بھی تکلیف میں ہوتا ہے ، تو سارا جسم تکلیف میں ہوتا ہے ۔ ایسا کہ نیند اڑ جاتی ہے اور جسم بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔“

(صحیح بخاری،6011)

17/05/2024

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

اگر انسان کے پاس سونے کی ایک وادی ہو تو وہ چاہے گا کہ دو ہو جائیں، اور اس کا منہ (قبر کی) مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی. اور الله اس کی توبہ قبول کرتا ہے جو توبہ کرے.

بخاری 6439
(مسلم 2417)

06/05/2024

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔

(صحیح بخاری، 55)

22/04/2024

قالَ النبی ﷺ:

نذر (منت) نہ مانا کرو، نذر تقدیر کے معاملے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی، اس کے ذریعے سے تو بخیل سے (مال) نکلوایا جاتا ہے.

مسلم 4241

06/04/2024

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

جب ( رمضان کا ) آخری عشرہ آتا تو نبی کریم ﷺ اپنا تہبند مضبوط باندھتے ( یعنی اپنی کمر پوری طرح کس لیتے ) اور ان راتوں میں آپ خود بھی جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگایا کرتے تھے ۔

(صحیح البخاری : 2024)

25/03/2024

حضرت سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ جنت کے آٹھ دروازے ہیں ، ان میں سے ایک دروازے کا نام ’’ الریان ‘‘ ہے ، اس میں سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے ۔‘‘

(مشکوٰۃ المصابیح : 1957)

21/03/2024

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“جو (روزے دار ) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے“ ۔

(جامع ترمذی،707)

Address

AL KHALEEJ Street
Dubai
39218

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamla general transport l l c posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kamla general transport l l c:

Share