12/08/2026
[8/12, 1:16 PM] null: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے سب دوست خیر و عافیت سے ہوں گے۔
یہ آج 12 اگست 2026 کا تازہ ویڈیو منظر ہے، جو میں آپ کو پورٹ قاسم کا دکھا رہا ہوں۔ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ تمام ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں مکمل اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ کھڑی کر دی ہیں۔
یہ LGTA کے اتحاد اور ٹرانسپورٹر برادری کے بھرپور تعاون کی ایک زندہ مثال ہے۔ پورٹ قاسم کی سڑکوں پر کوئی گاڑی نظر نہیں آ رہی، تمام گاڑیاں سائیڈ پر کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹر بھائی پُرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
اتحاد میں طاقت ہے — LGTA کے ساتھ، ٹرانسپورٹر برادری کے ساتھ۔ 🤝
*امجد علی خان سواتی*
*سیکریٹری پبلک ریلیشنز*
*لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن*
*(رجسٹرڈ) LGTA KPT & PQ*
*12.8.2026*
*ڈرائیور یونین گروپ پاکستان*
[8/12, 1:21 PM] null: بلند حوصلے، غیر متزلزل عزم — جائز حقوق کی منظوری تک متحد اور پرعزم قیادت !
حقوق کے حصول کے لیے پرعزم؛ مرکزی قیادت کا کراچی آمد پر شاندار استقبال !
گزشتہ رات صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ، امداد حسین نقوی اور حاجی اظہر سراج اسلام آباد سے کراچی پہنچے۔
ائرپورٹ پہنچنے پر چیئرمین چوہدری قمر الزمان گل اور عبدالرؤف خان پاندہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کے جائز و قانونی مطالبات اور جاری ملک گیر جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور آئندہ کے مضبوط لائحہ عمل پر اہم گفتگو کی گئی۔
مرکزی قیادت کا بلند حوصلہ اور اپنے مؤقف پر چٹان کی طرح ڈٹے رہنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹرانسپورٹرز برادری کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
قیادت کی یہ انتھک کاوشیں اور اتحاد کامیابی کی نوید ہیں۔
*12.8.2026*
*ڈرائیور یونین گروپ پاکستان*